اسرائیلی فوج نے تہران میں شدید بمباری شروع کردی، مختلف علاقوں سے دھوئیں کے بادل اٹھنے لگے۔عرب میڈیا کے مطابق ایرانی دارالحکومت تہران زوردار دھماکوں سے گونج اٹھا ہے، تہران کے مختلف علاقوں سے دھوئیں کے بادل اٹھ رہے ہیں، تہران کے مضافاتی علاقہ لویزان پر شدید بمباری کی گئیایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کے شہر کرج میں دھماکے سنے گئے ہیں۔ترجمان اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایرانی فوج نے اسرائیلی ڈرون طیارے کو مار گرایا، ڈرون کو ایرانی حدود میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے گرایا
***تہران میں 8 ڈرونز سے لدا ایک ٹرک پکڑا گیا
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق جنوب مغربی تہران کے علاقے پشوا میں ڈرون فیکٹری پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران یہ ڈرون پکڑے گئے۔واضح رہے کہ چند روز قبل اسرائیلی خفیہ تنظیم موساد کی جانب سے ایران میں بنایا گیا خفیہ ڈرون اڈا پکڑے جانے کا انکشاف بھی ہوا تھا۔
***ایران نے اسرائیلی ڈرون مار گرایا
دوسری جانب ایران نے اسرائیلی ڈرون مار گرایا۔ اصفہان میں گرائے گئے اسرائیل کے ہرمس نائن ہنڈریڈ ڈرون کی کی ویڈیو جاری کر دی گئی۔ادھر اسرائیلی فوج نے اپنا ڈرون مار گرائے جانے کی تصدیق کر دی