اردو
हिन्दी
اپریل 25, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اسرائیلی مظالم اور سلامتی کونسل کی بے بسی

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
اسرائیلی مظالم اور سلامتی کونسل کی بے بسی
26
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

جنگ کا اداریہ

بیت المقدس غزہ اور مغربی کنارے کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر لڑاکا طیاروں، بھاری توپ خانے اور جنگی ٹینکوں کی مدد سے اسرائیل کے وحشیانہ حملے آٹھویں روز بھی جاری ہیں۔ فلسطینی شہداء کی تعداد 58بچوں سمیت دو سو سے تجاوز کر چکی ہے، ساڑھے بارہ سو شہری زخمی ہیں۔ 750گھر، 76فلیٹس اور 63سرکاری عمارات تباہ ہو چکی ہیں۔ صرف اتوار کو اسرائیلی درندگی سے 50شہری شہید ہو گئے امریکہ اور مغربی ملکوں کی جانب سے اسرائیل کی کھلی حمایت اور عملی پشت پناہی کی بدولت سلامتی کونسل اور اسلامی تعاون تنظیم بھی صیہونی جارحیت رکوانے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہیں اور اسرائیلی وزیراعظم نے نہایت دیدہ دلیری سے اعلان کیا ہے کہ ہم جب تک چاہیں گے حملے جاری رکھیں گے۔ اتوار کو سلامتی کونسل کے اجلاس میں بعض رکن ممالک نے اپنی تقریروں میں اسرائیل کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں طاقت کے زور سے جغرافیائی تبدیلیاں لانے سے باز رہے ،شہری آبادیوں پر بمباری بند کرے اور فلسطینیوں کا قتل عام روکے مگر امریکہ نے ان مطالبات اور اسرائیلی حملوں کی مذمت کو مشترکہ اعلامیہ کی شکل میں جاری نہ ہونے دیا۔
چینی وزیر خارجہ نے اپنی تقریر میں کہا کہ حالات نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ اس مسئلے کا صرف دو ریاستی حل ہی پائیدار حل ہے جس کی رو سے فلسطین کو بین الاقوامی سرحدوں کے ساتھ آزاد ریاست تسلیم کیا جائے۔ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ شہری آبادی کے خلاف اسرائیل کے مظالم رکوانے کیلئے ٹھوس اقدامات بروئے کار لانے چاہئیں اور القدس کے حوالے سے اقوام متحدہ کی منظور شدہ قراردادوں پر عملدرآمد کیا جائے۔ سلامتی کونسل کا ایک ہفتے میں یہ تیسرا اجلاس تھا۔ پہلے دو اجلاس امریکہ نے موخر کرا دیے اورتیسرے اجلاس میں کوئی قرارداد منظور نہ ہونے دی۔ اس دوران امریکی صدر بائیڈن کھلے عام نہتے فلسطینیوں پر حملوں کواسرائیل کے دفاع میں جائز قرار دیتے رہے۔ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے فلسطین کے حق میں اوراسرائیلی مظالم کے خلاف قرارداد منظور کی جس میں کہا گیا ہے کہ القدس اور مسجد اقصیٰ مسلم امہ کیلئے ریڈ لائن کی حیثیت رکھتی ہے۔ اسرائیل ظالمانہ جنگ بند کرے اور حالات کو مزید بگاڑنے سے باز رہے۔ موجودہ حالات کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرایا گیا ،مگر اسرائیل نے مطالبات نہ مانے تو اسلامی ممالک کیا کر لیں گے۔ اس بارے میں کوئی ٹھوس لائحہ عمل تجویز نہیں کیا گیا جس کی مبصرین کے نزدیک بڑی وجہ اسلامی ممالک میں امریکی اثر و نفوذ کے علاوہ مغربی ملکوں کا تجارتی و اقتصادی دبائو ہے۔ بعض اسلامی ممالک اسرائیل کو تسلیم کر چکے اور بعض تسلیم کرنے کیلئے پر تول رہے ہیں ۔درحقیقت بیشتر مسلم ممالک غیرملکی طاقتوں کے آلہ کار نہیں تو سہولت کار ضرور بن چکے ہیں۔ تاہم مجموعی طور پر دیکھا جائے تو دنیا کے بیشتر ممالک میں فلسطینیوں کی حمایت میں روزانہ ہونے والے مظاہرےظاہر کرتے ہیں کہ حق کیلئے اٹھنے والی آوازیں ابھی کمزور نہیں پڑیں۔ مغربی میڈیا نے بھی موجودہ صورتحال کو اسرائیلی اشتعال انگیزیوں کا نتیجہ بتایا ہے۔
ایمنسی انٹرنیشنل نے نہتے شہریوں پر اسرائیلی حملوں کو جنگی جرائم قرار دیا ہے۔ اقوام متحدہ اگرچہ بیشتر دوسرے عالمی اداروں کی طرح امریکہ اور دوسری سامراجی قوتوں کی آلہ کار ہے تاہم اس کے سیکرٹری جنرل نے اسرائیل سے جنگ بندی کی اپیل کر کے اپنے تئیں اپنا فرض ادا کر دیا ہے۔ توقع کی جانی چاہئے کہ خیر کی قوتیں بالآخر شرکی طاقتوں پر غالب آئیں گی اور ارض فلسطین کا المیہ جلد ختم ہوگا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN