اردو
हिन्दी
مئی 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بھاگوت جی اکھنڈ بھارت بنانا آپ کے بس کی بات نہیں

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
بھاگوت جی اکھنڈ بھارت بنانا آپ کے بس کی بات نہیں
68
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:کلیم الحفیظ

اسی ہفتے ہری دوار میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آر ایس ایس کے سرسنگھ چالک شری موہن بھاگوت جی نے کہا کہ یوں تو اکھنڈ بھارت کا منصوبہ بیس سال سے پچیس سال میں پورا ہوگا لیکن اگر آپ لوگ محنت کریں تو دس سے پندرہ سال میں بھی اکھنڈ بھارت بن جائے گا۔اسی کے ساتھ انھوں نے کہا کہ جو بھی اس راہ میں رکاوٹ بنے گا وہ مٹ جائے گا۔ان کی پہلی بات سے تو کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے کیوں کہ ہر تنظیم اپنے سپنوں کا بھارت بنانا چاہتی ہے ۔وہ اگر بھارتی آئین کے تحت اپنے خوابوں کو شرمندۂ تعبیر کرے تو کسی کو کیا غرض۔لیکن ان کا دوسرا جملہ قابل اعتراض ہی نہیں بلکہ بھارت کے آئین کے خلاف ہے ۔وہ جملہ ایک طرح سے دھمکی ہے ۔یہ جملہ موجودہ نفرت والے ماحول کی حمایت ہے ۔اس کے ذریعے موصوف نے ہندوئوں کو تشدد پر اکسایا ہے۔وہ اپنے مخالفین کو دھمکی دے رہے ہیں کہ اکھنڈ بھارت کی راہ میں جو آئے گا اسے مٹا دیا جائے گا۔

اکھنڈ بھارت کا راگ کوئی نیا نہیں ہے اس سے پہلے بھی سنگھ کے ذمہ داران اپنی تقریروں میں یہ باتیں کرتے رہے ہیں ۔یہاں تک ان کے پبلشرز نے اکھنڈ بھارت کے نقشے بھی شائع کیے ہیں۔اکھنڈ بھارت سے مراد وہ بھارت ہے۔جس میں افغانستان،برما،بھوٹان ،تبت،پاکستان،سری لنکا ،نیپال اور بنگلہ دیش شامل ہے۔اکھنڈ بھارت کا راگ الاپنے والے جانتے ہیں کہ یہ خواب کبھی پورا نہیں ہوسکتا۔لیکن وہ یہ راگ اس لیے الاپتے ہیں تاکہ ان کے بھکت مطمئن رہیں اور خوش ہوتے رہیں کہ اکھنڈ بھارت پر ان کی حکمرانی ہوجائے گی ۔سنگھ اسی طرح کا خواب یہ دکھاتا رہاہے کہ سی اے اے اور این آرسی میں بڑی تعداد میں مسلمانوں کو ملک بدر ہونا پڑے گا اس وقت مسلمانوں کی زمین جائداد اور کھیت کھلیان پر ہندوئوں کا قبضہ ہوجائے گا ۔بعض لوگ تو مسلمانوں کی بڑی بڑی حویلیاں دیکھ کر من ہی من میں سوچتے ہیں کہ کچھ دن بعد اس پر ان کا ادھیکار ہوگا۔لیکن کیا یہ ممکن بھی ہے کہ اکھنڈ بھارت بن جائے اور وہ بھی موجودہ حکومت کے تحت۔کس قانون کے تحت اکھنڈ بھارت بنایا جائے گا؟کیا کسی آزاد ملک کو اپنے ملک میں شامل کرلینا آسان ہے ؟کیا بین الاقوامی قوانین میں اس کی کوئی گنجائش ہے؟عراق نے چاہاتھا کہ کویت پر حملہ کرکے اسے اپنے اندر ضم کرلے ،تو وہ برباد ہوگیا۔اب روس چاہتا ہے کہ یوکرین کو اپنے اندر ضم کرلے تو اسے ناکوں چنے چبانے پڑ رہے ہیں ۔وہ افغانستان جس نے دنیا کی تین سپر پاورز کو شکست سے دوچار کیا اس افغانستان کو بھاگوت جی کہتے ہیں کہ بھارت میں شامل کریں گے۔ کیا وہ ممالک جن کو ہم اکھنڈ بھارت کا حصہ بنانا چاہتے ہیں ہندو راشٹر کا حصہ بننے کے لیے راضی ہوجائیں گے ۔کیا پاکستان کی بھارت دشمنی کو دیکھتے ہوئے خواب میں بھی ایسا ممکن ہے؟جو ملک کشمیر کو آزاد نہ کراسکا ہو،جس ملک کاہزاروں کلومیٹر کا علاقہ چین نے چھین لیا ہو۔جس ملک کی بعض ریاستیں الگ ہونا چاہتی ہوں،اس ملک کے لیے یہ سوچنا بھی مذاق لگتا ہے کہ وہ ملک اپنے ہمسایہ ممالک کو اپنے ساتھ شامل کرلیگا۔جس ملک کے رہنے والے آپس میں دست بہ گریباں ہوں،جہاں نفرت اور دشمنی اس قدر عروج پر ہو کہ ایک کو دوسرے کا وجود برداشت نہ ہواس ملک کے باشندے کسی دوسرے ملک کے لوگوں کو کس طرح برداشت کریں گے ؟اس لیے کہ نفرت،عداوت،تشدد،ظلم و زیادتی جوڑنے کا نہیں توڑنے کا کام کرتی ہیں۔

اکھند بھارت کا یہ شوشہ مسلمانوں کو خوف زدہ کرنے کے لیے بھی چھوڑا جاتا ہے۔لیکن انھیں شاید معلوم نہیں کہ اکھنڈ بھارت کا سب سے زیادہ فائدہ مسلمانوں کو ہی ہونے والا ہے۔تقسیم ملک کے نتیجے میں مسلمانوں کی تقسیم ہوئی اور رشتے دار ایک دوسرے سے ملنے سے بھی ترس گئے اگر اکھنڈ بھارت بن جاتا ہے تو مسلمان اپنے اعزہ اقرباء سے مل سکیں گے،ان کی مجموعی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ان کی قوت اور طاقت میں اضافہ ہوگا۔کیا سنگھ کے لوگ اتنے سادہ لوح ہیں کہ وہ یہ نہیں جانتے کہ اکھنڈ بھارت سے مسلمانوں کا فائدہ ہے؟جو بھارت کے مسلمانوں کو دیکھنا پسند نہیں کرتے وہ پاکستان ،بنگلہ دیش اور افغانستان کے مسلمانوں کے ساتھ رہ سکیں گے۔اسی افغانستان کے ساتھ جہاں کے طالبان کے نام سے دنیا گھبراتی ہے ۔

میں بھاگوت جی کے بیان کے پہلے حصے کا نہ صرف خیر مقدم کرتا ہوں بلکہ اکھنڈ بھارت کے لیے میری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں ۔وہ اس کا فارمولا جلد از جلد بتائیں تاکہ اس فارمولے پر عمل کیا جاسکے۔آج تک سنگھ کے کسی دانشور نے یہ نہیں بتایا کہ وہ اکھنڈ بھارت کس طرح بنائے گا؟نفرت کی زبان بولنے والے محبت سے تو یہ کام ہر گز نہیں کرسکتے ۔ان کے پاس صرف اس کا ایک ہی راستا ہے کہ وہ فوج کشی کے ذریعے ان ممالک پر قبضہ کرلیں اور وہاں کی رعایا کو محکوم بنالیں۔جو فوج چین سے اپنا حصہ نہیں لے سکی ،اپنے جوانوں کی لاشیں لینے میں بھی اسے مشکل پیش آتی ہے ،جو فوج مقبوضہ کشمیر میں ایک انچ داخل نہیں ہوسکی ،کیاوہ فوج آزاد ممالک پر قابو پاسکتی ہے؟اور کیا ایسی فوج کشی ممکن ہے؟بھاگوت جی کو یاد رکھنا چاہیے کہ نفرت کے بول توڑنے کا کام کرتے ہیں جوڑنے کا کام نہیں ۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ یوروپی یونین کی طرح برصغیر یا ماضی کے ہندوستان کا کوئی وفاق بنے تو محبت کی زبان بولنا سیکھیے۔پہلے اپنے گھر کے لوگوں کے دل جیتیے ،اس کے بعد باہر کی طرف نظر اٹھائیے۔گھر کے افراد سے آپ کو نفرت ہے،ان کی زبان سے نفرت ہے ،ان کی اذان،نماز اور حجاب سے نفرت ہے ،ان کی داڑھی ٹوپی آپ کی آنکھوں کا کانٹا ہے تو کس طرح آپ دوسروں پر فتح حاصل کرسکتے ہیں؟

اکھنڈ بھارت کا خواب بھی اگر شرمندۂ تعبیر ہوسکتا ہے تو صرف مسلمانوں کے ذریعے ہی ہوسکتا ہے ۔اگر ہندوستان کی حکومت مسلمانوں کو یہ ذمہ دے تو پھر باقی مسلم ممالک کے اشتراک سے کوئی وفاق بن سکتا ہے۔موجودہ حالات تو بھارت کے مزید کھنڈ بنائے جانے کی طرف اشارہ کررہے ہیں۔مذہبی جلوس میں جس طرح اشتعا ل انگیزی کی جارہی ہے،مساجد پر بھگوا جھنڈا لہرایا جارہا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب بھارت میں قومی کشمکش قومی جنگ میں بدل جائے گی۔دونوں قومیں ایک دوسرے کے خلاف ہر میدان میں آمنے سامنے ہوں گی۔ابھی مسلمانوں کی جانب سے جس طرح کا ردعمل سامنے آرہا ہے اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ بھارت کے مسلمان لقمۂ تر نہیں۔ابھی رد عمل کا یہ سلسلہ غیر منظم بھی ہے اور دفاعی بھی ہے۔اگر خدا نہ خواستہ یہ منظم ہوکر جارحانہ رخ اختیار کرگیا تو ہم اپنے وجود کو تلاش کرتے رہ جائیں گے۔

میری گزارش ہے سنگھ کے سر سنگھ چالک بھاگوت جی سے کہ وہ اکھنڈ بھارت کی افیون اپنے بھکتوں کو نہ پلائیں بلکہ ان کو حقیقت سے روبرو کریں۔اس ملک کے اصل مسائل سے آنکھیں نہ موندیں ورنہ اتنی گہری کھائی میں جاکر گریں گے کی نکلنا مشکل ہوجائے گا۔بھارت کی سرزمین ہم سب کی ہے ،سبھی کا خون اس کی مٹی میں شامل ہے ،سیکولرجمہوریت ہی یہاں کے لیے مناسب طرز زندگی ہے۔اسے بدلنے کا ارادہ ترک کردیں۔سب کو ملک کی ترقی کے لیے کام کرنے دیں تا کہ ملک ہمہ جہت ترقی کرے۔ہندو راشٹر بنانے کے بجائے ہندو سماج کو ان اخلاقی صفات سے آراستہ کریں جو ہندو دھرم کی پہچان اور شری رام کا آدرش ہیں۔اگر بھارت کے لوگ امن و سکون سے رہتے ہیں،اہل ملک کو عدل و انصاف میسر ہے۔باشندگان ملک ایک دوسرے کا دل جیت لیتے ہیں تو یہ اکھنڈ بھارت سے بھی بڑی کامیابی ہوگی۔

(یہ مضمون نگار کے ذاتی خیالات ہیں)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN