کابل : (ایجنسی)
افغانستان کے شہر جلال آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔گزشتہ شام ہونے والی فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں 4 افراد میں نامور افغان صحافی اور لیکچرر سید معروف سعادت بھی شامل ہیں۔
مقامی افراد کے مطابق ہلاک ہونے والے 2 افراد طالبان جنگجو ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے صحافی اور لیکچرر سید معروف سعادت کا بیٹا شدید زخمی ہوا ہے۔









