نئی دہلی:جماعت اسلامی ہند ان دنوں فلسطین ایشو کو کے کر مختلف ممالک کے سفیروں سے ملاقات کرکے ان سے فلسطین کاز کے لیے بھرپور حمایت پر زور دے رہی ہے اسی سلسلہ کی کڑی کے طور پر ایک وفد نے نائب امیر جماعت ملک معتصم خان کی قیادت میں جے آئی ایچ کے قومی سکریٹری مولانا رضی الاسلام ندوی، اسسٹنٹ سیکریٹریز ڈاکٹر رضوان رفیقی، انعام الرحمان اور ایس آئی او کے قومی سیکریٹری یونس ملا کے ہمراہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور اعلیٰ حکام ڈاکٹر ایراج الٰہی، سفیر، اسلامی جمہوریہ ایران اور سیکریٹری جناب محمد مہدی خراسانی سے ملاقات کی
وفد نے ایرانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف ان کی استقامت کو سراہا۔
وفد نے فلسطین کے لیے ایران کی یکجہتی اور حمایت کو سراہتے ہوئے عزت مآب سفیر کے توسط سے اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت پر زور دیا کہ وہ فلسطین کی خود مختار ریاست کے قیام کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے۔










