اردو
हिन्दी
جولائی 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

جماعت اسلامی ہند کا صحافی کمال خان کے انتقال پر اظہار تعزیت

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
جماعت اسلامی ہند کا صحافی کمال خان کے انتقال پر اظہار تعزیت
133
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :(پریس ریلیز)

 جماعت اسلامی ہند کے نائب صدر پروفیسر سلیم انجینئر نے این ڈی ٹی وی کے ایگزیکٹیو ایڈیٹر اور این ڈی ٹی وی کے لکھنؤ بیورو چیف کمال خان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا کو ایک بیان میں جماعت اسلامی ہند کے نائب صدر نے کہا ’ہم NDTV کے ایگزیکٹیو ایڈیٹر کمال خان کی موت پر سوگوار ہیں۔ وہ اپنی دیانت، اخلاقیات اور جرأت کے لیے مشہور تھے۔ وہ مسائل کے بارے میں بڑی بصیرت رکھتے تھے اور شاعرانہ زبان کا استعمال کرتے تھے۔ خبروں کے واقعات اور حالات حاضرہ کے بارے میں رپورٹ کرنے کا بہترین طریقہ رکھتے تھے۔ انہوں نے اپنی رپورٹنگ کے ذریعے بہت اہم مسائل کو سامنے لائے اور انتہائی حساس مسائل کو آسانی کے ساتھ پیش کیا۔ وہ صدر جمہوریہ ہند کے ذریعہ سے رام ناتھ گوئنکا ایوارڈ، اور گنیش شنکر ودیارتھی ایوارڈ حاصل کرچکے تھے۔

ان کا انتقال صحافت اور میڈیا کی دنیا کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ہم ان کے اہل خانہ اور چاہنے والوں سے تعزیت پیش کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کے گناہوں کو معاف فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

دریں اثناء اتر پردیش کے سینئر صحافی کمال خان کا انتقال ہو گیا ہے۔ وہ ایک بے باک، صاف گو اور ایماندار صحافی تھے۔ ان کا جانا بلا شبہ قومی صحافت کا بڑا نقصان ہے۔ آج کی ڈرامائی صحافت کے دور میں بھی وہ اپنی سنجیدہ اور صاف ستھری صحافت کے ذریعہ امتیازی حیثیت رکھتے تھے اور ملک کے چنندہ صحافیوں میں ان کا شمار ہو تا تھا۔ ایسے نازک دور میں جب صحافیوں پر منفی تبصرے ہی زیادہ ہوتے ہیں ایسے دور میں بھی قارئین اور سامعین کے دلوں میں اپنی غیر جانبدارانہ صحافت سے جن چند صحافیوں نے گھر بنایاان میں مرحوم کمال خان کا نام بھی شامل تھا۔یہ باتیں امیر شریعت بہار، اڈیشہ وجھارکھنڈ مولانا احمد ولی فیصل رحمانی سجادہ نشیں خانقاہ رحمانی مونگیر نے صحافی کمال خان کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کی چیخ پکار والی صحافت کے دور میں بغیر سنسنی پھیلائے مسائل کو صاف ستھرے انداز میں پیش کرنے کا سلیقہ کمال خان کے اندر موجود تھا۔ انہیں خوبیوں کی وجہ سے انہیں صحافتی دنیا کے بیش قیمتی رام ناتھ گوئنکا اور گنیش شنکر ودیارتھی ایوارڈز سے نوازا گیا تھا۔مولانا نے آج کے صحافیوں کو بھی ان کے جیسی تحقیقی صحافت اور تہذیبی زبان کو اپنانے کا مشورہ دیا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے
خبریں

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

10 جولائی
امریکا ایران معاہدہ
خبریں

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

08 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 10, 2026

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

حالیہ خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN