اردو
हिन्दी
نومبر 16, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہندکی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس اہم قراردادوں کے ساتھ اختتام پذیر

1 مہینہ پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
Jamiat Ahl-e-Hadith Hind executive council meeting
0
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

••ملک وملت اورجماعت وانسانیت سے متعلق امور ومسائل پر غوروخوض اوراہم فیصلے۔ قرار داد و تجاویزمںظور
نئی دہلی، (پریس ریلیز)6/اکتوبر
مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مجلس عاملہ کا ایک اہم اجلاس کل بتاریخ 5/اکتوبر2025ءبوقت دس بجے صبح اہل حدیث کمپلیکس،اوکھلا،نئی دہلی میں زیرصدارت مولانااصغرعلی امام مہدی سلفی حفظہ اللہ، امیرمرکزی جمعیت اہل حدیث ہند منعقدہواجس میں ملک کے طول وعرض کشمیر سے لے کر کیرلا تک سے آئے ہوئے معززاراکین مجلس عاملہ وذمہ داران صوبائی جمعیات اہل حدیث نے شرکت کی۔اجلاس کا آغاز ڈاکٹر عبدالعزیز مبارکپوری نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔بعدازاں امیرمحترم مولانااصغرعلی امام مہدی سلفی کاصدارتی خطاب ہواجس میں آپ نے موقر اراکین اورذمہ داران صوبائی جمعیات کاخیرمقدم کیا اورتہ دل سے اجلاس میں شرکت کے لیے کلمات تشکرپیش کیے اورموجودہ حالات میں دعوت الی اللہ ، تعلیم وتربیت ،خدمت خلق ، انسانی بھائی چارہ ،اتحادواتفاق، قومی یکجہتی ،پرامن تعایش اور رجوع الی اللہ کی اہمیت وضرورت پرزور دیا اورکہا کہ ہرزمانہ میں ہمارے اسلاف کرام کایہ امتیاز رہا ہے۔ بعد ازاں ناظم عمومی مرکزی جمعیت اہل حدیث ہندمولانامحمدہارون سنابلی کی ایما پر نائب ناظم مولانا محمد علی مدنی صاحب نے گزشتہ اجلاس عاملہ کی کارروائی کی خواندگی کی اورشرکاءاجلاس نے اس کی توثیق کی۔اس کے بعدمرکزی جمعیت کی رپورٹ کارکردگی ناظم عمومی کے ذریعہ پیش کی گئی جس پر اراکین نے اپنے مکمل اطمینان و خوشی کا اظہار کیا ۔ بعدہ دعوتی تنظیمی، ملی و ملکی امور پر تبادلہ خیال ہوا اور تنظیم و دعوت اور موجودہ حالات کے تناظر میں خصوصا تحفظ مدارس اور دیگر امور سے متعلق اہم امور زیر بحث آئے اور فیصلے لیے گئے۔ جمعیت کی مالی و تنظیمی حالات و معاملات کی طرف ناظم عمومی اور ناظم مالیات نے ارکان کی توجہ مبذول کرائی اور اس سلسلہ میں اہم فیصلے لیے گئے اور نئے عزم و ولولے سے تمام کاموں کو انجام دینے کا عہد کیا گیا۔ پھر موجودہ حالات کے تناظر میں اہم تجاویز و قرار دادیں پیش کی گئیں اور شیخ انیس الرحمن اعظمی امیر صوبائی جمعیت اہل حدیث تمل ناڈو و پانڈیچری کی دعا پر مجلس کا اختتام عمل میں آیا۔
اجلاس میں ملی ،جماعتی وملکی اورعالمی اہم امورومسائل کے سلسلے میں قراردادیںاورتجاویز پیش کی گئیں جنہیں ارکان عاملہ نے باتفاق رائے منظورکیا۔ مجلس عاملہ کی قراردادوں میںاسلامی تعلیمات کو عام کرنے اوران سے متعلق پھیلی ہوئی غلط فہمیوں کے ازالے کی ضرورت اوربین مذاہب ڈائیلاگ کی اہمیت وافادیت پر زوردیاگیا ۔قرارداد میں ملی وسماجی تنظیموںکے ذمہ داران وعلماءکرام سے قوم وملت کی تعمیر وترقی کے لیے متحد ہوکر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیاگیا۔ دینی اداروں کے بقا و استحکام کے ساتھ عصری وپیشہ ورانہ معیاری تعلیمی اداروں کے قیام واستحکام کو ملی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے باشعور لوگوں سے معاونت کی اپیل کی گئی۔ اجلاس میںوقف ترمیمی ایکٹ پرملت اسلامیہ اورانصاف پسندوں کے اندیشوں کا اظہاراورسپریم کورٹ سے اس سلسلے میں مناسب فیصلہ کی توقع ظاہرکی گئی۔قرار داد میں میڈیاکی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اسے اپنی ذمہ داری کو غیرجانبدارانہ انداز میں انجام دینے اورجمہوریت کے بقا وتحفظ کے لیے کام کرنے کی اپیل کی گئی۔
۔قرارداد میں محبت رسول کے اظہارکے پس منظرمیں گرفتاریوں پر اظہار تشویش اورلوگوں سے اس سلسلے میں مشتعل ہونے سے مکمل گریز کرنے کی اپیل کی گئی۔ خصوصا نوجوانوں سے کسی بھی غیر معمولی حالات میں اشتعال میں آنے سے بچنے کی اپیل کی گئی۔ ملک میںروز افزوں مہنگائی، بیروزگاری شراب نوشی، جہیز،قتل جنین اور دیگر سماجی برائیوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے ان کے انسداد کی اپیل کی گئی ۔ مجلس عاملہ کی قرا رداد میں مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے زیر اہتمام دو روز ہ جاری اکیسواںسالانہ آل انڈیا مسابقہ حفظ وتجوید و تفسیر قرآن کریم کے انعقاد کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے اس کی ستائش کی گئی ۔ قرار داد میںپنجاب کے اندر سیلاب سے بھاری تباہی اور اترا کھنڈ وغیرہ میں آفات سماوی سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر غم وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومتوں اور عوام سے بلا تفریق مذہب متاثرین کی زیادہ سے زیادہ تعاون کی اپیل کی گئی اور، فلسطین میں اسرائیل کی جارحانہ کارروائیوں بشمول نسل کشی اوربھکمری جیسی غیر انسانی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے اقوام عالم سے قضیہ فلسطین کوجلد حل کرنے پرزوردیاگیا۔ فلسطینیوں کی مستقل ریاست کو اقوام متحدہ سے تسلیم کرنے کی اپیل کی گئی۔

ٹیگ: delhiexecutive councilIslamic organizationJamiat Ahl-e-Hadithmeetingresolutionsscholarsاجلاساسلامی تنظیمجمعیت اہل حدیثدہلیعلماءقراردادیںمجلس عاملہمذہبی خبریں

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Mohan Bhagwat Nationalism Statement
خبریں

موہن بھاگوت نے کہا راشٹر واد نے جنگیں کرائی ہیں

16 نومبر
Bihar Election Results Questions
خبریں

بہار کے نتائج سے اٹھتے کچھ سنجیدہ سوال، کیا ہے ان کا جواب ؟

16 نومبر
Akhlaq Lynching UP Government Plea
خبریں

اخلاق لنچنگ: ایک دہائی بعد، یوپی حکومت کی ملزمان کے خلاف تمام الزامات واپس لینے کی عرضی

15 نومبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Lok Sabha Election CCTV Destroyed

2024 کے لوک سبھا انتخابات کے CCTV فوٹیج کو ضائع کردیا گیا: الیکشن کمیشن کا کورٹ میں جواب

نومبر 13, 2025
Delhi Blast Türkiye Links Al Falah University

دہلی بلاسٹ کے تار ترکیہ سے بھی جڑے، الفلاح یونیورسٹی کے گرد گھیرا تنگ !

نومبر 13, 2025
Al Falah University Headquarters Crowd

‘وقت مشکل چل رہا ہے’ الفلاح یونیورسٹی کے ہیڈ کوارٹر میں اب پہلے سے زیادہ بھیڑ مگر وجہ کچھ اور

نومبر 13, 2025
Supreme Court UAPA Case Verdict

سپریم کورٹ کا UAPA کیس میں معمورکو ضمانت سے انکار، کہا دہلی دھماکے کے بعد ‘پیغام بھیجنے کے لئے یہ بہترین صبح ‘

نومبر 12, 2025
Mohan Bhagwat Nationalism Statement

موہن بھاگوت نے کہا راشٹر واد نے جنگیں کرائی ہیں

Bihar Election Results Questions

بہار کے نتائج سے اٹھتے کچھ سنجیدہ سوال، کیا ہے ان کا جواب ؟

Akhlaq Lynching UP Government Plea

اخلاق لنچنگ: ایک دہائی بعد، یوپی حکومت کی ملزمان کے خلاف تمام الزامات واپس لینے کی عرضی

Bihar Muslim Candidates Election Report

بہار کی تاریخ میں پہلی بار سب سے کم مسلم امیدوار جیتے جانئے کب اور کتنے ایم ایل ایز اسمبلی پہنچے

Mohan Bhagwat Nationalism Statement

موہن بھاگوت نے کہا راشٹر واد نے جنگیں کرائی ہیں

نومبر 16, 2025
Bihar Election Results Questions

بہار کے نتائج سے اٹھتے کچھ سنجیدہ سوال، کیا ہے ان کا جواب ؟

نومبر 16, 2025
Akhlaq Lynching UP Government Plea

اخلاق لنچنگ: ایک دہائی بعد، یوپی حکومت کی ملزمان کے خلاف تمام الزامات واپس لینے کی عرضی

نومبر 15, 2025
Bihar Muslim Candidates Election Report

بہار کی تاریخ میں پہلی بار سب سے کم مسلم امیدوار جیتے جانئے کب اور کتنے ایم ایل ایز اسمبلی پہنچے

نومبر 15, 2025

حالیہ خبریں

Mohan Bhagwat Nationalism Statement

موہن بھاگوت نے کہا راشٹر واد نے جنگیں کرائی ہیں

نومبر 16, 2025
Bihar Election Results Questions

بہار کے نتائج سے اٹھتے کچھ سنجیدہ سوال، کیا ہے ان کا جواب ؟

نومبر 16, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN