اردو
हिन्दी
اکتوبر 19, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

جمعیۃ کے وفد کا آسام دورہ مکمل ، انسانی حقوق کی پامالی پر شدید تشویش کا اظہار,مرکز سے فوری مداخلت کا مطالبہ

1 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
332
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

*جمعیت نے کہا،آسام میں بلڈوزر سے انسانیت کا خون کیا جار ہا ہے
* ، متاثرین تک کھانے پینے کی بندش ، لوگوں پر گولیاں برسائی گئیں۔
نئی دہلی، 17 جولائی :آسام کے اضلاع دھوبری اور گوالپارہ میں ہزاروں غریب مسلمانوں کے گھروں پر بلڈوزر چلا کر انہیں جبراً بے دخل کردیا گیا ہے۔ اب متاثرین جن خیموں میں پناہ لیے ہوئے ہیں، ان کو مسمار کیا جارہا ہے ۔ ان تک خوراک و رسد کی رسائی پر روک لگادی گئی ہے اورلوگوں پر گولیاں برسائی جارہی ہیں ۔ یہ حالات نہ صرف جمہوری اقدار کی پامالی بلکہ انسانیت کے خلاف کھلی بربریت کی عکاسی کرتے ہیں۔یہ سب کچھ ریاستی وزیر اعلی کے حکم پر ہورہا ہے جو ہندستان کی تاریخ کا سب سے شرمناک واقعہ ہے، جس کی مثال ظالم انگریز حکومت کے دور میں بھی نہیں ملتی ۔ان باتوں کا خلاصہ جمعیۃ علما ء آسام کی طرف سے صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی کو ارسال کردہ رپورٹ میں کیا گیا ہے ۔
واضح ہو کہ جمعیۃ علماء ہند کے ناظم عمومی مولانا محمد حکیم الدین قاسمی کی قیادت میں ایک وفد نے ۱۵ اور ۱۶ جولائی کو ان متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہےاور ایک اہم رپورٹ تیار کی ہے ۔مولانا حکیم الدین قاسمی نے بتایا کہ جو کچھ آسام میں ہورہا ہے، اس کا اگر خود پر اطلاق کریں تو زندگی اجیرن محسوس ہوتی ہے ۔ ایسا لگتا ہے کہ آسام حکومت ان لوگوں کو انسان مانتی ہی نہیں ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ریاستی انتظامیہ نے ظلم و جبر کی انتہا کر دی ہے۔گزشتہ شب 17 جولائی کو گوالپارہ کے پائیکان جنگلاتی علاقے میں واقع آشودوبی گاؤں میں پولیس کی فائرنگ سے ایک 17 سالہ پناہ گزیں نوجوان شہید اور تین دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ یہ سانحہ اس وقت پیش آیا جب 12 جولائی کو زبردستی بے دخل کیے گئے ہزاروں افراد نے سڑک کھولنے اور خوراک و پانی کی فراہمی کا پرامن مطالبہ کیا۔انتظامیہ نے ظالمانہ طور پر متاثرہ علاقے کو محاصرے میں لے رکھا ہے۔ امدادی تنظیموں کو رسائی کی اجازت نہیں، ہینڈ پمپ اکھاڑ دیے گئے، بیت الخلا کی سہولت ناپید، اور خواتین و بچے پینے کے پانی کے لیے پریشان ہیں۔ حالاں کہ جمعیۃ علماء آسام کی جانب سے کچھ مقامات پر خوراک اور ترپال کی تقسیم کی گئی، لیکن سرکاری محاصرہ کی وجہ سے پہنچنا دشوار ہے۔
جمعیۃ کے وفد نے دھوبری ضلع کے چراکترا، سنتوش پور،چروا بکرا کا بھی دورہ کیا، جہاں 20000 سے زائد مسلمانوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کیا گیا ہے۔ یہاں 5700 ووٹرز اور 3500 خاندان متاثر ہوئے ہیں۔ انہیں برہمپوترا کے بیچ واقع ایک غیر آباد اور ریتیلی زمین پر منتقل ہونے کو کہا جا رہا ہے۔ لیکن وہاں نہ پانی ہے، نہ سائے کا انتظام، نہ زندگی کی کوئی علامت۔یہ سب کچھ گوتم ادانی کے سولر پروجیکٹ کے نام پر ہو رہا ہے۔ دوسری جانب میڈیا کا ایک حصہ ان بھارتی شہریوں کو بار بار’غیر ملکی بنگلہ دیشی‘ قرار دے کر عوامی ہمدردی ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جو شدید تشویش کا باعث ہے۔
ایسی صورت حال میں جمعیۃ علماء ہند حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ کرتی ہے کہ تمام بے دخل افراد کو فوری طور پر خوراک، پانی، طبی امداد اور رہائش فراہم کی جائے۔راستے کھولے جائیں تاکہ امدادی تنظیمیں متاثرہ علاقوں تک پہنچ سکیں،پولیس فائرنگ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت عدالتی کارروائی کی جائے،متاثرین کو فوری معاوضہ دیا جائے اور متبادل زمین فراہم کی جائے۔،بنگلہ دیشی کے جھوٹے پروپیگنڈے کو روکا جائےاور اقلیتوں کے خلاف جاری ظلم و زیادتیوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔جمعیۃ علماء ہند نے اعلان کیا ہے کہ وہ قانونی، انسانی اور عوامی سطح پر ان مظلوموں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی اور ملک کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرے گی

جمعیۃ علماء ہند کے وفد میں ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند کے علاوہ آسام ریاستی جمعیۃ علماء کے جنرل سکریٹری حافظ بشیر احمد قاسمی، ایڈیشنل جنرل سکریٹری مولانا عبدالقادر قاسمی، مولانا محبوب حسن اور مولانا فضل الکریم قاسمی، گوالپارہ ضلع جمعیۃ کے ذمہ داران مفتی سعد الدین قاسمی، مولانا عزت علی، جناب عبد الحی، جناب ابو الکلام، مولانا ابو الہاشم، مولانا ابو طالب، بلاسی پارہ ضلع جمعیۃ کے صدر مفتی یحی، چاپر ضلع جمعیۃ کے صدر حافظ لقمان، کوکراجھار ضلع جمعیۃ کے صدر مفتی ساجد، دھوبری ضلع جمعیۃ کے صدر مولانا عبد المجید وغیرہ بھی شامل تھے۔

ٹیگ: Jamiat delegation،Assam visit،expresses،human rights violations،mahmood madani

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار
خبریں

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

18 اکتوبر
لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج
خبریں

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

18 اکتوبر
44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر
خبریں

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

17 اکتوبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

اکتوبر 18, 2026
کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

اکتوبر 17, 2026

حالیہ خبریں

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

اکتوبر 18, 2026
لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

اکتوبر 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN