اردو
हिन्दी
جولائی 17, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

نفرت انگیز فلم ‘ادے پورفائلس’کے خلاف جمعیتہ تین ہائی کورٹس پہنچی، فلم پر پابندی کا مطالبہ

2 ہفتے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
170
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

••فلم کے ٹریلر میں نبی کریم ﷺاور ان کی ازواج مطہرات کے خلاف نازیبا تبصرہ
•••ملک کے امن وامان اورفرقہ وارانہ یکجہتی کو آگ لگانے کے لئے یہ فلم بنائی گئی : مولانا ارشد مدنی
نئی دہلی : 5جولائی :ٹیلر کنہیا لال کے قتل پر بنائی گئی فلم‘ ادے پور فائلز ’کا ٹریلر منظر عام پر آتے ہی اس پر پابندی لگانے کامطالبہ زور پکڑنے لگا ہے۔فلم کے ٹریلر میں نوپور شرما کا وہ متنازعہ بیان بھی شامل ہے جس کی وجہ سے نہ صرف ملک بھر میں فرقہ وارانہ ماحول خراب ہوا تھا بلکہ عالمی سطح پر ملک کی شبیہ بھی  خراب ہوئی تھی ۔ فلم کے ٹریلر میں نبی کریم ﷺاور ان کی ازواج مطہرات کے خلاف نازیبا تبصرہ کیا گیا ہے جس سے ملک کا امن اومان خراب ہوسکتا ہے۔ اس فلم میں دیوبند کو انتہاپسندی کا اڈہ بتایا گیا ہے اور وہاں کے علماء کے خلاف بدترین زہر افشانی کی گئی ہے۔ یہ فلم کلی طور پر ایک مذہبی طبقے کو بدنام کرتی ہے، جس سے نفرت کو فروغ، شہریوں کے درمیان احترام اور سماجی ہم آہنگی کو شدید خطرہ لاحق ہو سکتاہے۔اس میں ’ گیان واپی مسجد‘ جیسے زیر التوا اور حساس معاملے کا ذکر کیا گیا ہے،
سنسر بورڈ سے سند جاری کرنے کے بعد اس فلم کی ریلیز ۱۱ جولائی جمعہ کو ہونے جارہی ہے۔ فلم کی ریلیز پر پابندی لگانے کے لیئے صدر جمعتہ علماء ہند مولانا ارشد مدنی نے دہلی سمیت مہاراشٹرا اور گجرات ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ مولانا ارشد مدنی نے اپنی پٹیشن میں یونین آف انڈیا، سینٹرل بورڈ آف سرٹفیکیشن، جانی فائر فاکس میڈیا پرائیویٹ لیمیٹڈ اور ایکس کارپس کو فریق بنایا ہے جو اس فلم کے پروڈکش سے لیکر ریلیز میں شامل ہیں۔ آئین ہند کی دفعہ226 کے تحت داخل پٹیشن کو سپریم کورٹ آف انڈیا کے وکیل فضیل ایوبی نے تیار کیا ہے۔داخل کردہ پٹیشن کا ڈائری نمبر یہ Diary No. E-4365978/2025 ہے۔ پٹیشن میں تحریر کیا گیا ہے کہ اظہار رائے کے حق کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے فلم میں قابل اعتراضات مناظر کو دکھایا گیا ہے جس سے اسلام، مسلمان اور دیوبند کا کوئی واسطہ نہیں ہے۔ فلم میں انتہائی گھٹیا اور نفرت آمیز مکالمے لکھے گئے ہیں۔ فلم کا ٹریلر دیکھ کر مسلمان دشمنی ظاہر ہوتی ہے، ٹریلر دیکھنے کے بعد پوری فلم میں کس طرح کے مکالمے اور مناظر ہونگے اس کا بس تصور ہی کیا جاسکتا ہے۔
جمعیۃعلماء ہندکے صدرمولانا ارشدمدنی نے اس نفرت انگیز فلم پر اپنے سخت ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ ملک کے امن وامان اورفرقہ وارانہ یکجہتی کو آگ لگانے کے لئے یہ فلم بنائی گئی ہے ، یہی نہیں اس فلم کے سہارے ایک مخصوص طبقہ ان کے علماء اوران کے دینی تعلیمی اداروں کے شبیہ کو مجروح کرکے انہیں بدنام کرنے کی دانستہ سازش کی گئی ہے

، انہوں نے اس بات پر سخت حیرت کا اظہارکیا کہ سنسر بورڈ نے اپنے اصولوں ضوابط کو طاق پر رکھ کر کس طر ح اس فلم کو نمائش کی اجازت دے دی ؟انہوں نے کہا کہ اس سے صاف ظاہر ہے کہ اس کے پیچھے بعض ایسی طاقتوں اورلوگوں کا ہاتھ ہے جو ایک مخصوص طبقہ کے کرداروعمل کو منفی اندازمیں پیش کرکے اکثریت کے ذہنوں میں ان کے خلاف مذہبی منافرت کا زہر گھول دینا چاہتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ، یہ کوئی پہلی فلم نہیں ہے اس سے پہلے بھی بورڈ کئی متنازع فلموں کو منظوری دے چکاہے ، یہ اس بات کاثبوت ہے کہ یہ ایک بڑی سازش کے تحت اس طرح کی فلمیں بنائی جاتی ہیں۔ انہوں نے آگے کہاکہ ایساکرکے سنسربورڈنے سنیماٹو گراف ایکٹ 1952 کی دفعہ 5Bاوراس کے تحت 1991میں جاری شدہ فلموں کی عوامی نمائش کے لئے سرٹیکفیٹ جاری کرنے کی ہدایت کی صریحا خلاف ورزی کی ہے ۔ اس فلم کا دومنٹ اورترپن سیکنڈکا جو ٹریلرریلیز کیاگیاہے وہ ایسے مکالمات اورمناظرسے بھراہواہے جس سے پورے ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچ سکتاہے۔ فلم میں 2022میں ادے پورمیں ہوئے ایک واقعہ کو موضوع بنایاگیاہے لیکن اس کا محض ٹریلر دیکھنے سے یہ واضح ہوجاتاہے کہ فلم کا مقصدایک مخصوص مذہبی طبقہ کو منفی اورمتعصبانہ اندازمیں پیش کرنا جو اس طبقہ کے افرادکو وقارکے ساتھ جینے کے بنیادی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے ، اس میں نہ صرف گیان واپی مسجد جیسے حساس معاملہ کا ذکر کیا گیا ہے بلکہ فلم کا ٹریلر وہی توہین آمیز موادپیش کرتاہے جو نوپورشرماکے متنازع بیان میں موجودتھا ـ
مولانا مدنی نے اخیر میں کہا یہ ایک جمہوری ملک ہے جس کاآئین سیکولر ہے جس نے ہر شہری کو بولنے کی آزادی کے ساتھ ساتھ زندہ رہنے ، کھانے پینے ، پہننے اوراپنے مذہپ پر عمل کرنے کی پوری آزادی دی گئی ہے لیکن اظہارکی آزادی کے نام پر کسی کو بھی کسی شہری یاایک مخصوص طبقہ کی مذہبی دل آزاری کرنے کی ہرگزاجازت نہیں دی گئی ہے ، اس لئے ہم نے اس فلم کی نمائش رکوانے کے لئے قانونی جدوجہد کا راستہ اختیارکیاہے اورسنسربورڈ کو بھی اس میں ایک فریق بنایاہے کیونکہ بورڈکا جرم ان لوگوں کے جرم سے کسی طرح کم نہیں ہے جنہوں نے یہ گھناؤنی فلم تیارکی ہے ۔پریس ریلیز

ٹیگ: ،ban،filmJamiatthree high courts،hate film 'Uday Porfiles'

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

خبریں

یوپی حکومت سنبھل کو ‘ہندوتیرتھ استھل ہب’  کے طور پرڈولپ کرے گی،کروڑوں روپے مختص

17 جولائی
خبریں

اتردیش: کانوڑ یاترا پر تبصرہ کرنے پر ٹیچر کے خلاف ایف آئی آر درج

17 جولائی
خبریں

مارننگ نیوز: اہم خبریں،سرخیوں میں

17 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین

دنیا میں ہلچل،تیل میں لگے گی آگ؟ایرانی پارلیمنٹ کا آبنائے ہرمز بند کرنےکا فیصلہ

جون 22, 2025

انکشاف: اردن اور سعودی عرب اسرائیل کی مدد کررہے ہیں!یہ ہیں ثبوت

جون 22, 2025
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

ایران کے میزائل حملوں سے تھرایا اسرائیل،کئی  شہروں  میں  دھماکے،تل ابیب کا سب سے بڑا اسپتال زمیں بوس ،متعدد ہلاک و زخمی

جون 19, 2025

یوپی حکومت سنبھل کو ‘ہندوتیرتھ استھل ہب’  کے طور پرڈولپ کرے گی،کروڑوں روپے مختص

اتردیش: کانوڑ یاترا پر تبصرہ کرنے پر ٹیچر کے خلاف ایف آئی آر درج

مارننگ نیوز: اہم خبریں،سرخیوں میں

غزہ:امدادی مرکز کے باہر بھوکے فلسطینیوں پر مرچوں کا اسپرے اور شیلنگ,20 شہید

یوپی حکومت سنبھل کو ‘ہندوتیرتھ استھل ہب’  کے طور پرڈولپ کرے گی،کروڑوں روپے مختص

جولائی 17, 2025

اتردیش: کانوڑ یاترا پر تبصرہ کرنے پر ٹیچر کے خلاف ایف آئی آر درج

جولائی 17, 2025

مارننگ نیوز: اہم خبریں،سرخیوں میں

جولائی 17, 2025

غزہ:امدادی مرکز کے باہر بھوکے فلسطینیوں پر مرچوں کا اسپرے اور شیلنگ,20 شہید

جولائی 16, 2025

حالیہ خبریں

یوپی حکومت سنبھل کو ‘ہندوتیرتھ استھل ہب’  کے طور پرڈولپ کرے گی،کروڑوں روپے مختص

جولائی 17, 2025

اتردیش: کانوڑ یاترا پر تبصرہ کرنے پر ٹیچر کے خلاف ایف آئی آر درج

جولائی 17, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

سپورٹ کریں

کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کیجیے

روزنامہ خبریں

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN