اردو
हिन्दी
جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مسلم مخالف تقریروں اور دھرم سنسدجیسے پروگراموں پر پابندی کے لئے جمعیۃعلماء ہند سپریم کورٹ میں، سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
مسلم مخالف تقریروں اور دھرم سنسدجیسے پروگراموں پر پابندی کے لئے جمعیۃعلماء ہند سپریم کورٹ میں، سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ
240
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :(ایجنسی)

پچھلے کچھ عرصہ سے ملک میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقریروں اور بیانات میں اچانک شدت آگئی ہے، یہاں تک کہ حال ہی میں ہریدوار اور دہلی میں حکومت کی ناک کے نیچے منعقدہونے والے پروگراموں میں نہ صرف کھل کر اشتعال انگیزیاں کی گئیں، بلکہ ہندوراشٹرکے قیام کے لئے اکثریت کو مسلمانوں کے قتل عام پر اکسانے کی دانستہ خطرناک سازش بھی کی گئی، مگر افسوس کی بات تویہ ہے کہ ان دونوں معاملوں میں اب تک کسی طرح کی کوئی قانونی کارروائی نہیں ہوئی ہے، ایسے میں مجبورہوکر جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی کی ہدایت پر جمعیۃعلماء ہند نے اس معاملہ میں بھی ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے امید افزابات یہ ہے کہ جمعیۃعلماء ہند کی اس پٹیشن کو سماعت کے لئے منظورکرلیاگیاہے، یہ پٹیشن گزشتہ 4جنوری کو آئین کی دفعہ 32کے تحت داخل کی گئی ہے، جس کا ڈائری نمبر 691/2022ہے۔

اس پورے معاملہ پر اپنے ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے مولانا ارشدمدنی نے کہا کہ ریاست اور مرکزکی قانون نافذکرنے والی ایجنسیوں کااپنے فرائض منصبی کے ادانہ کرنے سے پورے ملک میں انتہائی مایوس کن صورت حال پیداہوگئی ہے، دھرم سنسد اوردوسری جگہوں پر ہونے والی شرانگیزتقریروں پر مرکزاورصوبائی حکومتوں کی خاموشی نے صورت حال کی سنگینی میں اور اضافہ کردیاہے، یہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ ایک ایسے جمہوری ملک میں جس کے آئین میں ہر شہری کو یکساں حقوق دیئے گئے ہیں اور سب کے ساتھ یکساں سلوک کی ہدایت کی گئی ہے، کچھ لوگ کھلے عام ملک کی سب سے بڑی اقلیت کے خلاف نہ صرف شرانگیزی کرتے ہیں بلکہ اکثریت کو اس کے قتل عام کے لئے اکسانے کی سازش بھی کی جاتی ہے، مگر ایسے لوگوں کے خلاف معمولی دفعات کے تحت بھی کوئی کارروائی نہیں ہوتی،آج عام چرچا ہے کہ گورنمنٹ اور سیاسی لوگوں کی خاموشی یہ بتارہی ہے کہ یہ جرم کے اندرشریک ہیں، اور شدت پسند لوگوں کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے، شاید یہی وجہ ہے کہ پولس ایف آئی آرکے بعد بھی ان لوگوں پر ہاتھ ڈالتے ہوئے گھبراتی ہے، اسی لئے شرپسند لوگ بے خوف وخطر، دہشت گردانہ عمل کو انجام دیتے ہیں کیونکہ ان کو یقین ہے کہ ہماری سرپرستی کرنے والے اقتدارمیں موجودہیں۔

مولانا مدنی نے کہا کہ کشمیر سے کنیاکماری تک لوگ خوف و ہراس میں مبتلاہیں، لیکن ہم موجودہ حالات سے مایوس ہر گز نہیں ہیں اگرعزم مضبوط ہوتومایوسی کے انہی اندھیروں میں سے امید کی نئی شمع روشن ہوسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ زندہ قومیں حالات کے رحم وکرم پہ نہیں رہتی ہیں بلکہ اپنے کرداروعمل سے حالات کا رخ پھیردیا کرتی ہیں، مولانا مدنی نے کہا کہ جدوجہد آزادی میں قربانی دینے والے ہمارے بزرگوں اورمہاتماگاندھی اورنہرووغیرہ نے جس ہندوستان کا خواب دیکھاتھا وہ یہ ہندوستان ہرگز نہیں ہوسکتا، ہمارے بزرگوں اورمہاتماگاندھی اورنہرو وغیرہ نے ایک ایسے ہندوستان کا خواب دیکھاتھا جس میں بسنے والے تمام لوگ نسل برادری اور مذہب سے اوپر اٹھ کر امن وآتشی کے ساتھ رہ سکیں مگر ان حالات میں امید افزابات یہ ہے کہ تمام ریشہ دوانیوں کے باوجود ملک کی اکثریت فرقہ پرستی کے خلاف ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کے انصاف پسند لوگ چپ نہیں ہے، وہ جو کرسکتے ہیں کررہے ہیں، مسلح افواج کے سابق سربراہان، سرکردہ بیوروکریٹ، سپریم کورٹ کے ممتازوکلاء اور دوسری سیکڑوں اہم شخصیات اس حوالہ سے صدرجمہوریہ ہند،چیف جسٹس آف انڈیا کو خطوط لکھ چکی ہیں مگر اس کے باوجود حکومت اور اس کی ایجنسیاں دونوں خاموش ہیں، دوسری طرف کسی طرح کی کارروائی نہیں ہونے سے شرپسند بے خوف وخطر حسب معمول شرانگیزی اور شدت پسندانہ عمل میں مصروف ہیں، انہیں یہ یقین ہوچلاہے کہ قانون کے ہاتھ ان کی گردنوں تک نہیں پہنچ سکتے، کیونکہ ان کی سرپرستی کرنے والے اقتدارمیں موجودہیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں امید ہے کہ دوسرے معاملوں کی طرح اس معاملہ میں بھی ہمیں انصاف ملے گا کیونکہ یہ محض مسلمانوں کا نہیں ملک کے آئین قانون اتحاداور سالمیت کامعاملہ ہے، پٹیشن میں عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ جو لوگ ملک میں اتحادویکجہتی کو ختم کرنے کے لئے ایسا کررہے ہیں،ان کے خلاف سخت قوانین کے تحت کارروائی ہونی چاہئے، یہ مطالبہ بھی کیا گیاہے کہ ماب لنچنگ کی طرزپر گائیڈلائن بھی جاری کی جائے جس کے تحت ہر ضلع میں نوڈل افسرکی تعیناتی ہوجو ایسے ہر پروگرام کی نشاندہی کرے جس میں نفرت انگیز تقریریں کی جائے، اور فوری طورپر پروگرام کے منتظمین اور اشتعال انگیزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا التزام بھی ہو، پٹیشن میں یہ مطالبہ بھی کیا گیاہے کہ عدالت تمام ریاستوں کے ڈائرکٹرجنرل آف پولس، لاء اینڈآرڈ کے ذمہ داروں دیگرافسران کو ہدایت جاری کرے کہ وہ نفرت آمیز بیان یا تقریرکی شکایت ملنے کے چھ گھنٹے کے اندرمقدمہ درج کرکے ملزمین کی گرفتاری کو یقینی بنائے، اوروقت پر ملزمین کے خلاف چارج شیٹ عدالت میں داخل کی جائے، مقدمہ کی جلد ازجلد سماعت کے لئے پولس عدلیہ کا تعاون کرے ساتھ ہی ایسے مقدمات کی تیزسماعت کے لئے فاسٹ ٹریک عدالتوں کا قیام عمل میں لایا جائے۔

یہ درخواست بھی کی گئی ہے کہ ایسے لوگوں کی ضمانت مستردکئے جانے کے لئے گائیڈلائن تیارکرے جو مسلسل اس طرح کے بیانات دیتے ہیں جس سے ملک میں امن وامان میں نہ صرف خل پڑتاہے بلکہ ایک مخصوص فرقہ کے خلاف اکثریت کو اکسانے کی سازش بھی کی جاتی ہے، پٹیشن میں ایسے 30واقعات کی نشاندہی بھی کی گئی ہے، قابل ذکر ہے کہ اس پٹیشن میں جمعیۃعلماء ہند قانونی امدادی کمیٹی کے سربراہ گلزاراحمد اعظمی مدعی بنے ہیں، پٹیشن کو سینئر ایڈوکیٹ نتیاراما کرشنن کے قانونی مشورہ سے ایڈوکیٹ صارم نوید نے تیارکیا ہے۔آج چیف جسٹس آف انڈیا کی جانب سے ہریدوار دھرم سنسدنفرت آمیزتقاریرمعاملہ میں داخل پٹیشن پر سماعت کے لئے راضی ہونے کا صدرجمعیۃعلماء ہند مولانا ارشدمدنی نے غیر مقدم کیا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے
خبریں

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

10 جولائی
امریکا ایران معاہدہ
خبریں

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

08 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

حالیہ خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN