اردو
हिन्दी
جون 28, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

جموں وکشمیر ہائی کورٹ کا فیصلہ،وادی میں رہنے والے تمام ہندو ’کشمیری پنڈت‘ نہیں

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
جموں وکشمیر ہائی کورٹ کا فیصلہ،وادی میں رہنے والے تمام ہندو ’کشمیری پنڈت‘ نہیں
50
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سری نگر (ایجنسی)

جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے اس تازہ فیصلے پر وادی میں رہنے والے ہندوؤں میں مایوسی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے اپنی عرضی میں کہا تھا کہ انہیں بھی ملازمتوں کے لیے وزیر اعظم کے خصوصی پیکیج اور دیگر حکومتی اسکیموں میں کشمیری پنڈتوں کی طرح ہی خصوصی مراعات دی جائيں۔ ہائی کورٹ نے تاہم ان کی درخواست مسترد کر دی۔

ہندو گروپوں نے اپنی عرضی میں دلیل دی تھی کہ عسکریت پسندی کے دوران انہیں بھی کشمیری پنڈتوں کی طرح مصائب کا شکار ہونا پڑا ہے۔ لہٰذا وہ بھی کشمیری پنڈتوں کی طرح ہی حکومت کی طرف سے خصوصی ملازمتی پیکیج کے حقدار ہیں۔

سن 1990کی دہائی میں وادی میں عسکریت پسندی کے پھيلاؤ کی وجہ سے ہزاروں کشمیری پنڈتوں کو وادی سے ہجرت کرنی پڑ گئی تھی۔حکومت اب ان کی واپسی اور ان کی آبادکاری کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ اس میں وزیر اعظم کاخصوصی ملازمتی پیکیج بھی شامل ہے۔

جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے جج جسٹس سنجیو کمار نے تاہم ہندو گروپوں کی اس دلیل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ (کشمیری پنڈتوں) کا گروپ علیحدہ شناخت رکھنے والی مخصوص برادری ہے۔ جس کی شناخت، ثقافت،تہذیب، روایات اور رہن سہن وادی میں رہنے والے دیگر ہندوؤں بشمول راجپوتوں، کشمیری پنڈتوں کے علاوہ دیگر براہمنوں، شیڈولڈ کاسٹ، شیڈولڈ ٹرائب اور بہت سے دیگر گروپوں سے بالکل مختلف ہے۔

انہوں نے کہا،”دیگر گروپوں کو کشمیری پنڈتوں کے ساتھ شامل کرنا غیر منطقی ہے، اس لیے اس درخواست کو قبول نہیں کیا جاسکتا۔‘‘

جسٹس سنجیو کمار نے اپنے فیصلے میں مزید کہا،’’اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ عمومی طور پر کشمیری پنڈت سے مراد کشمیری زبان بولنے والی برہمنوں کی ایک ایسے برادری ہے، جو وادی میں نسلوں سے آباد ہے اور اس کی اپنی مخصوص لباس، رہن سہن اور روایات ہیں۔ لہٰذا اس دلیل کو تسلیم کرنا مشکل ہے کہ کشتریوں، راجپوتوں، شیڈولڈ کاسٹ، غیر کشمیری برہمنوں کو بھی کشمیری پنڈتوں کی طرح سمجھا جائے اورانہیں بھی وزیر اعظم کے اس نئے امدادی پیکیج کا فائدہ ملنا چاہيے جس کا اعلان مہاجر کشمیری پنڈتوں کی وادی میں واپسی اور آبادکار ی کے لیے کیا گیا ہے۔‘‘

سن 2009 میں اس وقت کی ڈاکٹر من موہن سنگھ حکومت نے کشمیری پنڈتوں کی آبادکاری کے لیے ایک پرائم منسٹر پیکیج شروع کیا تھا۔ اس اسکیم کے تحت کشمیری پنڈتوں کے لیے 6000 سرکاری ملازمتوں کا اعلان کیا گیا تھا۔ 4000 پوسٹس پہلے ہی پر ہو چکی ہیں لیکن حکومت نے مزید 2000 عہدوں کے لیے گزشتہ برس نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

ہائی کورٹ نے کہا کہ سکھ کمیونٹی نے بھی وزیر اعظم کی مذکورہ اسکیم کے تحت فائدہ حاصل کرنے کے لیے درخواست دی تھی لیکن عدالت اسے پہلے ہی مسترد کر چکی ہے۔

ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق نئی ترمیم شدہ اسکیم کے تحت حکومت نے ان کشمیری پنڈتوں کے لیے ملازمتیں مخصوص کرنے کا اعلان کیا جنہوں نے کشمیر سے ہجرت نہیں کی۔ ایسے امیدواروں کو متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کی جانب سے ‘’غیر مہاجرت‘ کا ایک سرٹیفکیٹ پیش کرنا تھا۔ ڈپٹی کمشنروں نے غیر کشمیری پنڈتوں کو تاہم اس طرح کا سند جاری کرنے سے انکار کردیا۔

متاثرہ ہندوؤں نے اس کے خلاف ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی اور کہا کہ حکومتی اسکیم کا فائدہ صرف ایک مخصوص طبقے تک محدود نہیں رکھا جانا چاہیے۔

کشمیری ہندوؤں کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 300سے 400 برس قبل سکھ اور پٹھان دور حکومت سے ہی وادی میں آباد ہیں۔’’کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کیے جانے سے پہلے سے ہی ان کے پاس ڈومیسائل سرٹیفکیٹ موجود ہے۔ انہیں سن 2010 مردم شماری میں کشمیری ہندو غیر مہاجر کے طور پر درج کیا گیا تھا لیکن سن 2020 میں جب انہیں سرکاری ملازمت ملنے کی امید تھی، تو باہر کر دیا گیا۔‘‘

کشمیری ہندوؤں کی ایک تنظیم کے رہنما کا کہنا تھا کہ عدالت کے اس فیصلے سے انہیں کافی تکلیف پہنچی ہے اور وہ اس کے خلاف اعلی عدالت میں اپیل کرنے پر غور کررہے ہیں۔ بعض کشمیری ہندوؤں کا کہنا ہے کہ یہ ہندوؤں کے درمیان ہی تفریق پیدا کرنے کی کوشش ہے۔آخر وہ کشمیری پنڈتوں سے کس طرح مختلف ہیں جب کہ ایک ہی زبان بولتے ہیں اور ایک ہی جگہ صدیوں سے آباد ہیں؟

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Maharashtra TET Paper Leak
خبریں

مہاراشٹر ٹی ای ٹی امتحان پرچہ لیک ہونے کے بعد ملتوی، ساڑھے چار لاکھ امیدوار متاثر

27 جون
امریکہ ایران کشیدگی خبر
خبریں

آبنائے ہرمز میں حملے کے بعد امریکہ کی ایران پر فضائی کارروائی، تہران کا جوابی وار

27 جون
Kangana Ranaut comes in support of Siya Goyal Parent's.
خبریں

کیتن اگروال کیس: کنگنا رناوت سیا گوئل کے والدین کی حمایت میں سامنے آئیں

27 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ٹرمپ پزشکیان معاہدہ

صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے

جون 18, 2026
Maharashtra TET Paper Leak

مہاراشٹر ٹی ای ٹی امتحان پرچہ لیک ہونے کے بعد ملتوی، ساڑھے چار لاکھ امیدوار متاثر

امریکہ ایران کشیدگی خبر

آبنائے ہرمز میں حملے کے بعد امریکہ کی ایران پر فضائی کارروائی، تہران کا جوابی وار

Kangana Ranaut comes in support of Siya Goyal Parent's.

کیتن اگروال کیس: کنگنا رناوت سیا گوئل کے والدین کی حمایت میں سامنے آئیں

اڈانی کو راست سمن بھیجنے دیں، مودی حکومت 14 ماہ سے روک رہی ہے: عدالت سے امریکی کمیشن

اڈانی کو بڑا جھٹکا، امریکی عدالت نے مقدمہ فوری طور پر خارج کرنے سے انکار کیا

Maharashtra TET Paper Leak

مہاراشٹر ٹی ای ٹی امتحان پرچہ لیک ہونے کے بعد ملتوی، ساڑھے چار لاکھ امیدوار متاثر

جون 27, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

آبنائے ہرمز میں حملے کے بعد امریکہ کی ایران پر فضائی کارروائی، تہران کا جوابی وار

جون 27, 2026
Kangana Ranaut comes in support of Siya Goyal Parent's.

کیتن اگروال کیس: کنگنا رناوت سیا گوئل کے والدین کی حمایت میں سامنے آئیں

جون 27, 2026
اڈانی کو راست سمن بھیجنے دیں، مودی حکومت 14 ماہ سے روک رہی ہے: عدالت سے امریکی کمیشن

اڈانی کو بڑا جھٹکا، امریکی عدالت نے مقدمہ فوری طور پر خارج کرنے سے انکار کیا

جون 27, 2026

حالیہ خبریں

Maharashtra TET Paper Leak

مہاراشٹر ٹی ای ٹی امتحان پرچہ لیک ہونے کے بعد ملتوی، ساڑھے چار لاکھ امیدوار متاثر

جون 27, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

آبنائے ہرمز میں حملے کے بعد امریکہ کی ایران پر فضائی کارروائی، تہران کا جوابی وار

جون 27, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN