نئی دہلی:(ایجنسی)
مشہور شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر نے طالبان کو سفاک بتاتے ہوئے ان کی حرکات کی جم کر تنقید کی ہے ۔ جمعہ کو این ڈی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ طالبان سفاک ہے اور ان کی حرکتیں قابل تنقید ہیں، اس کےساتھ ہی وہ یہ جوڑنا نہیں بھولے کہ آر ایس ایس ، وشو ہندو پریشد ( وی ایچ پی) اور بجرنگ دل کی حمایت کرنے والے بھی ایسے ہی ہیں۔ راجیہ سبھا کے رکن رہ چکے جاوید اخترنے کہاکہ ملک میں مسلمانوں کا ایک چھوٹا سا حصہ ہی طالبان کی حمایت کررہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ دائیں بازو کانظریہ جابرانہ ہے ۔
این ڈی ٹی وی کے ساتھ ایک گفتگو میں کھل کر اپنے خیالات رکھتے ہوئے جاوید اختر نے کہاکہ طالبان اور ’طالبان کی طرح بننے کی چاہت رکھنے والوں‘کے درمیان عجیب مماثلت ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دائیں بازو اس کا استعمال خود کو پرمووٹ کرنے کے لیے اس مقصد سے کرتے ہیں کہ اسی طرح بن سکے، جس کی وہ مخالفت کررہے ہیں۔
ملک کے مسلمانوں کی جانب سے طالبان کی حمایت کئے جانے سے متعلق سوال پر انہوںنے کہاکہ مجھے ان کا بیان لفظی طور پر یاد نہیں ہے لیکن کل ملاکر ان کے جذبات یہ بھی ہے کہ وہ افغانستان میں طالبان کا استقبال کرتے ہیں ۔ میں کہنا چاہوں گا کہ یہ ہمارے ملک کی مسلم آبادی کا چھوٹا سا حصہ ہے، انہوںنے کہاکہ جن مسلمانوں سے میں نے بات کی ، ان میں سے زیادہ تر حیران تھے کہ کچھ لوگوں نے ایسے بیان دئے۔ بھارت میں نوجوان مسلمان اچھا روزگار، اچھی تعلیم اور اپنے بچوں کے لیے اچھا اسکول چاہتے ہیں، لیکن دوسری طرح کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جو اس طرح کی تنگ سوچ پر یقین رکھتے ہیں ، جہاں خواتین اور مردوںسے الگ الگ سلوک ہوتا ہے اور پچھے کی جانب لے جانی والی سوچ رکھی جاتی ہے ۔











