نئی دہلی : (ایجنسی)
باہری دہلی کے منگولپوری علاقے میں دو موٹر سائیکل سوار نوجوانوں نے بیچ سڑک پر نویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ جسمانی چھیڑ چھاڑ کی۔ مخالفت کرنے پر ملزمین نے اس کے کپڑے بھی پھاڑ دئے۔ ایک آٹو ڈرائیور ملزمین کو پکڑنے گیا تو وہ فرار ہوگئے۔ 14سالہ طالبہ روتی ہوئی اپنے گھرپہنچی ۔بعد میں اس نے ماں کے ساتھ جاکر تھانے میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے تفتیش کے بعد معاملہ درج کرکے ملزمین کی تلاش شروع کردی ہے ۔پولیس سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج سے معاملے کی جانچ کررہی ہے ۔
امراجالا کی خبر کے مطابق پولیس نے بتایاکہ متاثرہ پریوار کے ساتھ منگولپوری علاقہ میں رہتی ہے ۔ وہ پاس کے سرکاری اسکول میں نویں کلاس کی طالبہ ہے ۔ پیر دوپہر کے وقت وہ اسکول سے اپنے گھر لوٹ رہی تھی ۔ اس درمیان کے بلاک کڑا گھر کے پاس بائک سوار دو نوجوانوں نے اسے جبراً روک لیا ۔ پہلے ملزمین نے اس کا بیگ کھینچا ،اس کے بعد اس نے اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ شروع کردی۔
جب اس نے مزاحمت کی تو ملزم نے اس کے کپڑے پھاڑ دیے۔ جب وہ اپنی جان بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگی تو ایک آٹو ڈرائیور اسے بچانے کے لیے بھاگا ، یہ دیکھ کر ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ لڑکی اپنے گھر پہنچی اور اپنی ماں کو سب کچھ بتایا۔ بعد میں دونوں تھانے پہنچے اور شکایت دی۔ متاثرہ کے بیان پر پولیس مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش کر رہی ہے۔









