کابل : (ایجنسی)
طالبان کے 313 بدری یونٹ نے کابل ایئرپورٹ پر خودکش حملے میں ملوث ہونے کے شبہ میں داعش کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔
واضح رہے کہ ان ٹیلیجنس ذرائع نے وارننگ دی ہے کہ ابھی اور دھماکے ہوسکتے ہیں جس میں کار بم بلاسٹ کا بھی خدشہ ہے۔ احتیاط کے طور پر ابھی کابل ایئرپورٹ کے ارد گرد کا علاقہ بند کردیا گیا ہے۔











