اردو
हिन्दी
ستمبر 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کرناٹک: مودی ناقابل شکست تھے نہ ہیں

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مضامین
A A
0
379
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:قاسم سید

کرناٹک میں کانگریس کی سنامی اور وزیراعظم مودی و وزیرداخلہ و بی جے پی کے چانکیہ کہے جانے والے امت شاہ کی ان تھک محنت کے باوجود پارٹی کی بےحد شرمناک شکست کو عوام کے بدلتے موڈ،خواب سے جاگنے،سحر زدہ سیاست کا خمار اترنے،چڑھتے دریا کا پانی اترنے اور اندھی کے تھمنے کا نام دینا جلد بازی اور کسی ٹیم کے سیریز ہاردینے سے تعبیر نہیں کیا جاسکتا۔بی جے پی آسانی سے ہار ماننے والی پارٹی نہیں ہے ۔اس نے روایتی سیاست کی بساط الٹ کر اس کھیل کے نیے ضوابط بناۓ ہیں۔پارٹی کو انتخابی مشنری میں بدل دیا جو صرف جیتنا جانتی ہے ،جیتنے کا جنون نس نس میں ہلکورے مارتا ہے،بدمست ہاتھی کی طرح جو سامنے آیا روند ڈالا۔ بہرحال یہ نتائج چند باتوں کی طرف اشارہ ضرور کرتے ہیں مثلاً
*مودی ناقابل شکست ہرگز نہیں ،یہ ممتا اور کیجریوال بھی ثابت کرچکے ہیں کہ ان کو اندھا دھند کارپٹ بمباری والی تشہیری مہم ،نام‌نہاد مودی میجک اور بے پناہ وسائل کے باوجود ہرایا جاسکتا ہے ۔ اب کھڑگے، راہل کی ٹیم نے ثابت کردیا ضرورت کسی ہوئی بالنگ اور یارکر پھینکنے کی ہے ،بی جے پی کے سامنے نوبالنگ کی کوئی گنجائش نہیں ورنہ وہ نو بال پر فری ہٹ ملنے پر گیند میدان سے باہر پھینکنے میں ماہر ہے ۔کھڑگے کے زہریلے سانپ سے لے کر بجرنگ دل کے خلاف کارروائی کے وعدے پر بی جے پی نےخوب چوکے چھکے لگائے ،مگر اس بار سامنا بدلی ہوئی اور غلطیوں سے سبق لینے والی کانگریس سے تھا دوسرے یہ کرناٹک تھا یوپی،ہریانہ نہیں جہاں ہندوتو کا جادوسر چڑھ کر بولتا ہے اور ووٹوں سے جھولیاں بھر دیتا ہے،چنانچہ عوامی ایشوز کے سامنے یہ بیک فایر کرگیا مودی کی ریلیاں اور روڈ شو فلاپ ہوگیے۔
*پہلی بار کانگریس نے بی جے پی کو اپنی پچ پر لاکر کھلایا بجرنگ دل کو بجرنگ بلی کے برابر کھڑا کردینا ہندوسماج کو پسند نہیں آیا اور نہ ہی گالی والا وکٹم (یعنی مظلومیت والا) کارڈ چلا
*کانگریس چالیس پرسنٹ کا بیانیہ سیٹ کرنے میں کامیاب رہی اور اس سے ایک انچ نہیں ہٹی،اس نے مہنگائی اور بے روزگاری کے ایشو کو کامیابی کے ساتھ راے دہندگان کے سامنے رکھا خاص طور سے غریب طبقے اور دیہی راۓدہندگان پر فوکس کیا۔جو ووٹ میں تبدیل ہوتا نظر آیا۔
*مضبوط مقامی لیڈرشپ کی ان تھک محنت ،اتحاد،
کارکنوں میں جوش و خروش،جارحانہ تیورکام کرگیے۔کانگریس پہلی مرتبہ من سے لڑتی نظر آئی جس کو ایشوز کا پتہ تھا،مرکزی لیڈرشپ بھی زمین پر پسینہ بہارہی تھی۔
*مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ عوام کو ہندوتوا کا تڑکا،پی ایم کا جلسوں میں جے بجرنگ بلی کا نعرہ ان کے زخموں پر نمک چھڑک رہا تھا کیونکہ انہیں دو روٹی کی ضرورت تھی۔
*دی کیرل اسٹوری،مسلمانوں کے خلاف نفرتی باتیں،لو جہاد ،حجاب،حلال ،مسلم ریزرویشن،ٹیپوسلطان ,سی ایم یوگی کا انداز جارحیت اور بلڈوزر ماڈل بی جے پی سرکار سے ناراضگی اور حقیقی ایشوز کی حدت میں میں دھواں دھواں ہوگیے. بی جے پی نوشتہ دیوار پڑھ نہ سکی،اسے مودی پر بے حد بھروسہ تھا کہ ہزار سوراخ کے باوجودکشتی بھنور سے نکال لے جائیں گے۔
*مودی کی امیج میں واضح دراڑیں نظر آنے لگی ہیں ۔جی ٹونٹی کی چمک دمک، چین کو دھول چٹا دینے،پاکستان کی طبعیت سدھار دینے کی للکار،عالمی لیڈر بناکر پیش کرنے کی مہم ،ایک خاص طبقہ کو مٹی میں ملادینے کی دھمکیاں ہندو ووٹروں پر اثر ڈالنے میں ناکام رہیں۔
*جے ڈی ایس کی جگہ کانگریس کے پلڑے میں وزن ڈال دینے کی اقلیتی ووٹروں کی دور رس حکمت عملی نے بی جے کے خوابوں پر پانی پھیر دیا جو کمارا سوامی کو ساتھ لے کر حکومت سازی کی اسٹریٹیجی بنارہی تھی ۔مسلمانوں کا ووٹ منتشر نہیں ہوا۔ انہوں نے یکسو ہوکر کانگریس کو ووٹ دیا اور ان کے 9نمائندے اسمبلی میں پہنچ گیے۔
ان چند نکتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ مودی ناقابل تسخیر،مافوق الفطرت ،ناقابل شکست نہیں ہیں ۔صحیح حکمت عملی،مضبوط قیادت اور عوام کے دل پر کامیاب دستک کی ضرورت ہے،بی جے پی کا مقابلہ بی جے پی کی طرح کرنے سے اسے دھول چٹائی جاسکتی ہے،راشٹرواد،ہندوتوا،مذہبی صف بندی سپلیمنٹ کے طور پر کام کرتے ہیں جیسے ہانڈی میں بگھار۔علاوہ ازیں اپنی پچ پر مضبوطی سے ٹک کر کھیلا جاۓ اور داعی انداز نہ اپنایا جاۓ ،سوشل میڈیا کی طاقت کا بھرپور استعمال کیاجاۓ،کانگریس نے یہ سب کردکھایا پہلی بار بی جے پی کانگریس کے جال میں الجھ گئی نتیجہ سامنے ہے۔
جہاں تک مسلمانوں اور ان کی قیادت کا معاملہ ہے ان کے لیے کرنے کو کچھ نہیں تھا،سیاسی منظرنامہ میں بظاہر کوئی جگہ نہیں ہے،سیکولر پارٹیاں ہندو بیک لیش کے خوف سے نام تک نہیں لیتیں اقلیتوں کہہ کر آگے نکل جاتی ہیں اس لیے خاموش تماشائی بنے رہنے کی جو پوزیشن اختیار کی ہے اسی میں عافیت ہے وہ اتحاد،امن کانفرس کرتی رہیں۔سرکار کے دربار میں وقتاً فوقتاً حاضری دے کر وفاداری کا یقین دلاتی رہیں اسی میں ملک وملت کا بھلا اور ان کی کامیابی ہے۔2024میں وہ کیا کرادر ادا کرسکتے ہیں کسی کا دم چھلا بننے کی بجاۓ اندر سے اس کا جواب تلاش کریں۔۔۔۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
Damaged bus in Nepal after attack on Indian passengers

نیپال میں کتنے ہندو کتنے مسلمان ہیں؟

ستمبر 11, 2025
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

کیا ہے ترنگے کی تاریخ، منزل بمنزل سفر کے بارے میں سب کچھ جانیے

جنوری 26, 2025
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN