کابل : (ایجنسی)
افغانستان میں نئی سرکار کی تشکیل کاعمل جاری ہے ،امید کی جارہی ہے انخلاء کی آخری تاریخ سے قبل سرکار نہیں بنے گی۔
اسی دوران یہ اطلاع مل رہی ہے کہ طالبان مصالحتی کونسل کے تینوں ارکان عبداللہ عبداللہ،حامد کرزئی اور گلبدین حکمت یار کو بھی وسیع قومی حکومت میں شامل کریں گے۔ افغان اردو نامی ویب سائٹ نے واشنگٹن پوسٹ کے نامہ نگار سموئیل رمانی کے حوالے سےیہ دعویٰ کیاہے۔ یہ تینوں سابق حکومتوں میں ذمہ دار رہے ہیں۔ حامد کرزئی صدر، عبداللہ عبداللہ سی ای او اور حکمت یار وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکمت یار کو اہم ذمہ داری دی جائے گی۔











