اردو
हिन्दी
جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

لکھنؤمیں بولے کیجریوا ل: ایس پی نے قبرستان اور یوگی نے صرف شمشان بنائے، میں اسکول بناؤں گا

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
لکھنؤمیں بولے کیجریوا ل: ایس پی نے قبرستان اور یوگی نے صرف شمشان بنائے، میں اسکول بناؤں گا
78
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لکھنؤ:(ایجنسی)

اتر پردیش میں عام آدمی پارٹی نے اروند کیجریوال کی مہاریلی کے ذریعے انتخابی بگل بجا دیا ہے۔ اتوار کو لکھنؤ میں منعقدہ ’آپ‘ ریلی میں دہلی کے وزیر اعلیٰ اور پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے بی جے پی پر شدید حملہ بولا اور اعلانات کی جھڑی لگا دی۔ سی ایم کیجریوال نے طنزیہ انداز میں کہا کہ یوپی میں بی جے پی کے سب سے بڑے لیڈر نے آکر کہا تھاکہ اگر یوپی میں قبرستان بنتے ہیں تو شمشان گھاٹ بھی بننے چاہئے۔ پرانی حکومت نے صرف قبرستان بنوائے اور یوگی سرکارنے صرف شمشان گھاٹ بنوائے۔ ہمیں موقع ملنے پر آپ کے بچوںکے لیے اسکول اور سب کے لیے اسپتال بنوائے جائیں گے۔

اسمرتی اپوان میدان میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیجریوال نے طنزیہ انداز میں کہا، ’’گزشتہ 5 سالوں میں یوگی حکومت نے نہ صرف شمشان گھاٹ بنائے، بلکہ بڑی تعداد میں لوگوں کو وہاں لے جانے کا کام بھی کیا۔ یہ الزام لگاتے ہوئے کہ کورونا کے دور میں جس طرح یوپی کے کووڈ مینجمنٹ کو لے کر پوری دنیا کی فضیحت ہوئی، اس پر پردہ ڈالنے کے لیے امریکہ کی سب سے بڑی میگزین میں یوگی سرکار نے 10-10 پیچ کے اشتہارات دینےپڑے۔ ان اشتہارات پر ریاست کی سرکار نے کروڑوں روپے پھونک دیے۔

یوپی میں اسکول کیوں نہیں بہتر ہو سکتے؟

کیجریوال نے اپنی تقریر میں مزید کہا کہ تعلیم کے حوالے سے 70 سال بعد بھی ہم بابا صاحب امبیڈکر کے خواب کو پورا نہیں کر سکے، جس میں انہوں نے سب کو تعلیم دینے کی بات کی تھی۔ لیکن اگر میری ساری زندگی اس کے خواب کو پورا کرنے میں لگ جائے تب بھی میں یہ کام کرتا رہوں گا۔ ’آپ‘ لیڈر نے کہا کہ تمام پارٹیوں نے جان بوجھ کر لوگوں کو ناخواندہ اور غریب رکھا۔ اگر ہم 5 سال میں دہلی کے سرکاری اسکولوں کو ٹھیک کر دیے تو کیا یوپی میں ایسے نہیں ہو سکتے تھے؟ لیکن اب ہم یہ کام مکمل کریں گے۔

کیجریوال نے کہا کہ 24 گھنٹے مفت بجلی فراہم کرنا آسان کام نہیں ہے۔ یہ ایک معجزہ کی طرح ہے۔ اس کام کے لیے اوپر والے نے ہمیں عنایت کی ہے۔ یہ کام صرف کیجریوال ہی کر سکتا ہے اور کوئی نہیں کر سکتا۔ ہماری حکومت کی وجہ سے دہلی میں 35 لاکھ خاندانوں کے بجلی کے بل صفر آ رہے ہیں۔

اکھلیش یادو پر طنز کیا

عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجریوال نے بھی اکھلیش یادو کے اعلان پر طنز کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کل کئی جماعتیں جگہ جگہ 300 یونٹ اور 200 یونٹ مفت بجلی دینے کے دعوے کر رہی ہیں لیکن یہ کوئی نہیں دے سکتا ہے۔ اس کا فارمولہ صرف اور صرف ہماری حکومت کو آتا ہے۔ بتا دیں کہ نئے سال پر اکھلیش یادو نے اعلان کیا ہے کہ 300 یونٹ تک مفت بجلی دی جائے گی، ساتھ ہی کسانوں کو آبپاشی کے لیے مفت بجلی بھی دی جائے گی۔

ایودھیا کا فری دورہ

اس جلسہ عام میں اروند کیجریوال نے یوپی کے لوگوں کو مفت بجلی اور نوکریاں دینے کے ساتھ ساتھ یاترا اسکیم کے تحت مذہبی مقامات پر بھیجنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہماری پارٹی کو یوپی میں موقع ملا تو ریاست کے ہر فرد کو مفت میں ایودھیا اور اجمیر شریف بھیجا جائے گا۔ اس کے علاوہ 18 سال سے زائد عمر کی خواتین کو ماہانہ 1000 روپے دینے کا وعدہ کیا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

امریکا ایران معاہدہ
خبریں

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

08 جولائی
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ
خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

07 جولائی
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق
خبریں

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

07 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

Israel strategic failure

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

جولائی 6, 2026

حالیہ خبریں

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN