اردو
हिन्दी
مئی 6, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کنور دانش علی کا کرب !
تحریر:۰شکیل رشید ( ایڈیٹر، ممبئی اردو نیوز)

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مضامین
A A
0
80
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لوک سبھا کی نئی عمارت کا تقدس ، بی جے پی کے ایک رکن پارلیمنٹ کی یاوہ گوئی نے ملیا میٹ کر دیا ہے ۔ حملہ ذاتی بھی تھا ، مذہبی بھی اور سماجی بھی ۔ اس حملے کو ’ اسلاموفوبیا ‘ کا نام بھی دیا جا سکتا ہے ، اور نسل پرستی کا بھی ۔ نشانے پر بہوجن سماج پارٹی ( بی ایس پی ) کے رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی تھے ، اور نشانہ لگانے والے بی جے پی کے ساؤتھ دہلی کے رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی تھے ۔ کنور دانش علی نے جو کچھ سُنا وہ کس قدر اذیت ناک رہا ہوگا ، اس کا اندازہ اُس مکتوب سے لگایا جا سکتا ہے ، جو انہوں نے لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کو دیا ہے ۔ یہ مکتوب ’ گالیاں ‘ سُننے کے بعد اُن کا ایک طرح سے اظہارِ کرب ہے ۔

انہوں نے لکھا ہے کہ ،’ وہ رات بھر سو نہیں سکے ، اور ایک اقلیتی رُکن کی حیثیت سے یہ سب اُن کے لیے بہت اذیت ناک تھا ۔ ‘ سچ تو یہ ہے کہ جن مہذب لوگوں نے بھی ، بلا لحاظ مذہب ، بی جے پی کے ساؤتھ دہلی کے رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی کے مغلظات سُنے ہوں گے ، مارے کرب کے رات بھر سو نہیں سکے ہوں گے ۔ اس ملک کے مسلمانوں کی ایک بڑی اکثریت بھی رات بھر بستر پر کروٹیں بدلتی رہی ہو گی ، سوائے ان مسلمانوں کے جو وزیراعظم نریندر مودی کے لیے قرآن خوانی کراتے اور دعاؤں کی محفلیں منعقد کراتے ہیں ، یا جو مسلمان بی جے پی ، آر ایس ایس اور اس کی ذیلی تنظیموں ، جیسے کہ راشٹریہ مسلم منچ وغیرہ سے جڑے ہوئے ہیں ۔ جمعرات کو لوک سبھا میں چندریان ۳ پر بحث ہو رہی تھی ، بدھوڑی کی تقریر چل رہی تھی ، اپوزیشن کی جانب سے آوازیں اٹھ رہی تھیں کہ چندریان کا سہرا مودی کے سر نہیں بندھتا ، امروہہ سے ایم پی کنور دانش علی نے بھی یہی بات کہی ، جواب میں اُن پر مغلظات کی بوچھار ہوگئی ۔ کیا اپوزیشن کی طرف سے ، چاہے جو اپوزیشن میں ہو ، اس طرح کی نکتہ چینی معمول کی بات نہیں ہے؟ پارلیمنٹ میں نہ جانے کتنی بحثیں ہوئی ہیں جِن میں حکمراں جماعتوں پر اپوزیشن کی جانب سے سخت نکتہ چینیاں کی گئی ہیں ، شور غل مچا ہے ، ہنگامہ ہوا ہے ، لیکن حکمراں جماعت نے جواب میں کبھی گالیاں نہیں دی ہیں ۔ پارلیمنٹ کو جمہوریت کا مندر کہا جاتا ہے ، اس کے اندر جمہوری قدروں کا لحاظ رکھا جاتا ہے ، اور کوشش یہ کی جاتی ہے کہ اراکین پارلیمنٹ اخلاقی قدروں کو پامال نہ کر سکیں ۔ لیکن بدھوڑی نے جو کیا ، جو کچھ کہا ، شاید پارلیمنٹ کی تاریخ میں اِس سے پہلے نہ کسی نے کیا ہے ، اور نہ کہا ہے ۔ جو باتیں سامنے آئی ہیں ان میں چند الفاظ ایسے ہیں جنہیں دنیا کی شاید ہی کوئی پارلیمنٹ ہو جو غیر پارلیمانی نہ مانے ۔ ’ بھڑوا ‘ ، ’ کٹوا ‘، ’ ملّا آتنک وادی ‘،’ ملّا اگر وادی ‘۔ انگریزی کے نیوز پورٹل ’ دی وائر ‘ کی رپورٹ کے مطابق بدھوڑی کہہ رہے تھے ،’’ یہ اُگروادی ، یہ آتنک وادی ہے ، اُگروادی ہے ، آتنک وادی ہے ۔‘‘ اُن کی زبان سے نکل رہا تھا ،’’ باہر پھینکو اس ملّے کو ۔‘‘ بدھوڑی کی زبان سے جب یہ زہریلے الفاظ نکل رہے تھے تب ان کے بغل میں بیٹھے سابق وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن کھلکھلا کر ہنس رہے تھے ! بی جے پی کے کئی دوسرے ممبران پارلیمنٹ بھی ہنس رہے تھے ! کیا یہ واقعی ایسے الفاظ ہیں جنہیں سُن کر کوئی بھی مہذب انسان ہنس سکتا ہے ؟ کیا کنور دانش علی کی ، یا اپوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ میں سے کسی کی زبان سے یہ الفاظ نکلتے تو کسی کو ہنسی آتی ؟ یہ الفاظ اس ملک کی ساری اقلیت کی توہین ہے ، اور سارے اراکین پارلیمنٹ کی بھی ۔ اپوزیشن نے اعتراض جتایا ہے ، اور سخت اعتراض جتایا ہے ۔ ساری اپوزیشن جماعتیں اس معاملہ میں کنور دانش علی کے ساتھ کھڑی ہو گئی ہیں ، مطالبے کیے جا رہے ہیں کہ ، بدھوڑی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ، انہیں معطل کرنے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے ۔ رمیش بدھوڑی کی تقریر کے وقت اسپیکر اوم برلا کرسی پر نہیں تھے ، اُن کی جگہ کانگریس کے ایم پی کے سریش اسپیکر کے فرائض ادا کر رہے تھے ، انہوں نے بدھوڑی کے کلمات کارروائی سے حذف کروا دیے ہیں ۔ فی الحال اسپیکر اوم برلا نے بدھوڑی کو سخت انتباہ دیا ہے کہ ، آئندہ ایسے کلمات برداشت نہیں کیے جائیں گے ۔ بی جے پی کے صدر جے پی نِڈّا نے بدھوڑی کو ’ وجہ بتاؤ نوٹس ‘ جاری کر دیا ہے ۔ لیکن سوال یہ ہے کہ رمیش بدھوڑی اپنے ’ کلمات ‘ کے جواز میں کیا وجہ بتا سکتے ہیں ! کیا کسی کو ’ کٹوا ‘ کہنے کی کوئی معقول وجہ ممکن ہے ؟ کوئی معقول وجہ ممکن ہی نہیں ہے ۔ بی جے پی کے بزرگ ایم پی ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے لوک سبھا میں بدھوڑی کی ہرزہ سرائی پر معافی مانگی ہے ، لیکن بدھوڑی کی طرف سے کسی طرح کا اظہارِ افسوس سامنے نہیں آیا ہے ۔ دانش علی کے کرب کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ، انہوں نے یہ اعلان کر دیا ہے کہ اگر اسپیکر اوم برلا نے بدھوڑی کے خلاف کارروائی نہ کی تو وہ پارلیمنٹ چھوڑ دیں گے ، کیونکہ انہیں لوگوں نے اس لیے چُن کر لوک سبھا میں نہیں بھیجا ہے کہ وہ ہیٹ اسپیچ سُنیں ۔ بات سچ ہے ، گیند اب اوم برلا کے پالے میں ہے ، دیکھیں وہ کیا کرتے ہیں ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN