لکھیم پور کھیری : (ایجنسی)
لکھیم پور کھیری تشدد کیس میں مرکزی وزیر اجے مشرا کے بیٹے اور نامزد ملزم آشیش مشرا سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ 6 لوگوں کی ٹیم صبح 11 بجے سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ لکھیم پور میں کرائم برانچ کے دفتر میں آشیش مشرا سے مجسٹریٹ کے سامنے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
آشیش مشرا اپنے وکیل کے ساتھ موجود ہیں۔ ڈی آئی جی اپیندر اگروال اور لکھیم پور کے ایس ڈی ایم بھی پوچھ گچھ میں شامل ہیں۔ آشیش مشرا نے اپنے حق میں کئی ویڈیوز پیش کیں۔ انہوں نے 10 لوگوں کے بیان کا حلف نامہ بھی پیش کیا ، جو بتاتے ہیں کہ وہ قافلے کے ساتھ نہیں تھے ۔ دنگل میدان میں تھے ۔
ذرائع کے حوالے سے خبر آرہی ہے کہ جہاں آشیش 3 اکتوبر کو دن میں 2:36 سے 3:30 بجے تک کہاں تھے، اس کا جواب نہیں دے پائے ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ چھ گھنٹے سے پوچھ گچھ جاری ہے ۔
لکھیم پور میں کرائم برانچ کے دفتر میں آشیش مشرا سے مجسٹریٹ کے سامنے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ پوچھا جا رہا ہے کہ کیا آشیش ان تینوں گاڑیوں کے قافلے میں موجود تھا؟ یا نہیں ۔ آشیش کی طرف سے کئی ویڈیو بھی پیش کئے گئے ہیں ۔ ایسے میں دنگل کے پروگرام میں آشیش کی موجودگی بتانے والے ویڈیو کے وقت کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے ۔










