اردو
हिन्दी
جولائی 8, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

لکھیم پور کیس: کسانوں کا قتل ایک سوچی سمجھی سازش تھی: ایس آئی ٹی

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
لکھیم پور کیس: کسانوں کا قتل ایک سوچی سمجھی سازش تھی: ایس آئی ٹی
148
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لکھنؤ ؍لکھیم پور کھیری : (ایجنسی)

لکھیم پور کھیری معاملے کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی ایس آئی ٹی نے کہا ہے کہ یہ واقعہ کسانوں کو مارنے کی سوچی سمجھی سازش تھی۔ اس معاملے میں سپریم کورٹ کی پھٹکار، کسانوں اور اپوزیشن کے دباؤ کے بعد اس معاملے کے اہم ملزم آشیش مشرا کو پولس نے گرفتار کر لیاتھا۔ لیکن کسان اور اپوزیشن مسلسل آشیش مشرا کے باپ اور مرکزی وزیر اجے مشرا ٹینی کو مودی کابینہ سے برخاست کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آواز اٹھا رہے ہیں۔

اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری سانحہ کی جانچ کرنے والی ایس آئی ٹی نے اپنی تحقیقات میں پایا ہے کہ کسانوں کو گاڑی سے کچلنے کا واقعہ ایک منصوبہ بند سازش تھی۔ ایس آئی ٹی نے اب ملزمان پر لگائی گئی دفعات بھی تبدیل کر دی ہیں۔ مرکزی مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کے بیٹے آشیش مشرا سمیت 14 ملزمان پر اب غیر ارادتاً قتل کی جگہ قتل کا مقدمہ چلے گا۔ آج ملزمان کی عدالت میں پیشی ہونی ہے۔

لکھیم پور سانحہ کے اہم ملزم آشیش مشرا سمیت 14 لوگوں پر جانچ کے بعد دفعات تبدیل کی گئی ہیں۔ تمام ملزمان پر دانستہ طور پر منصوبہ بنا کر جرم کرنے کا الزام ہے۔ ایس آئی ٹی نے تعزیرات ہند کی دفعات 279، 338، 304 اے کو ہٹا کر 307، 326، 302، 354، 120بی، 147، 148، 149، 3/25/30 عائد کی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ اسی سال تین اکتوبر کو یوپی میں لکھیم پور کھیری کے تکونیہ میں چار کسانوں کو ایک ایس یو وی نے اس وقت روند دیا تھا، جب وہ ایک تقریب میں زرعی قوانین کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے کے بعد گھر لوٹ رہے تھے۔ تقریب میں نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ اور مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی بھی موجود تھے۔

واقعہ کے بعد تشدد میں مقامی صحافی رمن کشیپ سمیت کچھ دیگر لوگوں نے بھی اپنی جان گنوائی تھی۔ کسانوں کا الزام تھا کہ ایس یو وی اجے مشرا ٹینی کی تھی اور اس میں ان کا بیٹا آشیش مشرا موجود تھا۔ سپریم کورٹ میں معاملہ کی پہلی سماعت 8 اکتوبر کو ہوئی تھی۔ تشدد کے بعد کئی دنوں کے بعد آشیش مشرا عرف مونو کو 9 اکتوبر کو کئی گھنٹوں کی پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کر لیا گیا تھا۔

ایس آئی ٹی کی رپورٹ آنے کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ٹویٹ کیا ہے۔ پرینکا نے کہا ہے کہ ‘عدالت کی سرزنش اور ستیہ گرہ کی وجہ سے اب پولس کا بھی کہنا ہے کہ وزیر مملکت برائے داخلہ کے بیٹے نے سازش رچ کر کسانوں کو کچل دیا تھا۔ انکوائری ہونی چاہیے کہ اس سازش میں وزیر مملکت برائے داخلہ کا کیا کردار تھا؟ لیکن مودی جی نے کسان مخالف ذہنیت کی وجہ سے انہیں عہدے سے بھی نہیں ہٹایا۔ اس واقعہ پر کانگریس سمیت تمام اپوزیشن پارٹیاں بی جے پی کے خلاف آواز بلند کی تھیں اور یوگی حکومت کو بری طرح گھیر لیا تھا۔

عدالت کا سخت موقف

لکھیم پور کھیری کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کا رویہ مسلسل سخت رہا۔ عدالت نے ہر سماعت میں اترپردیش حکومت اور ریاستی پولیس پر سخت نکتہ چینی کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے اتر پردیش حکومت کو مزید گواہوں کی تلاش، پوچھ گچھ اور سیکورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ اترپردیش پولیس بغیر سوچے سمجھے کام کر رہی ہے اور کارروائی نہیں کرنا چاہتی اور اس طرح سے ثبوت اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ کسی ایک ملزم کو بچایا جا سکے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ
خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

07 جولائی
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق
خبریں

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

07 جولائی
Israel strategic failure
خبریں

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

06 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

Israel strategic failure

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

جولائی 6, 2026
سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

جولائی 5, 2026

حالیہ خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN