اردو
हिन्दी
مئی 7, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

لکھیم پور کھیری،میڈیا کی ساکھ کے تابوت میں آخری کیل

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
لکھیم پور کھیری،میڈیا کی ساکھ کے تابوت میں آخری کیل
297
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر: یوگیندر یادو

ملک کی مین اسٹریم میڈیا کی ساکھ تو کب کی تار تار ہوچکی ہے ، لکھیم پور کھیری کے واقعہ کے ساتھ مین اسٹریم میڈیا کی اس تار تار ساکھ کے تابوت میں ایک اور کیل ٹھوک گئی ہے ۔ نا اسے تابوت میں ٹھوکی آخری کیل مت سمجھ لیجئے گا جیساکہ محاورے میں کہتے ہیں۔

مین اسٹریم میڈیا کی ساکھ کے تابوت میں یہ کیل ایسی نہیں ہے کہ اخبارات کی پرنٹ تعداد اور نیوز ٹی وی چینلوں کی ٹی آر پی کی اندھی دوڑ پر بریک لگاپائے۔ تابوت میں ٹھوکی یہ کیل ایسی بھی نہیں ہے کہ ری پبلک ٹی وی اور نیوز 18 جیسے چینلز سے جڑے ناظرین کے اعتماد کو ٹھیس پہنچے، لیکن لکھیم پور کھیری کے واقعے کے ساتھ ، ملک کی مین اسٹریم میڈیا کی ساکھ کے تابوت میں ٹھوکی اس کیل سے اتنا ضرور ہوا ہے کہ جس سچائی کےبیان کا دعویٰ لوگوں کے درمیان میڈیا کیا کرتی ہے ، وہ دعویٰ لوگوں کےخیالات کی دنیا میں دھندلا گیا ہے ۔

کسان تحریک کے عروج کے ساتھ ، یہ سوچ کہ میڈیا کسی کی ساکھ بنا اور بگاڑ سکتی ہے، سر کے بال آ کھڑاہوا ہے: کہاں تو میڈیا کسان آندولن کی ساکھ گرانے میں لگی تھی اور کہاں عالم یہ آپہنچا ہے کہ اب کسان آندولن کی وجہ سے ہی میڈیاکی ساکھ داغدار ہو رہی ہے ۔

اور جو ایسا ہو رہاہے تو اس کی واجب وجوہات بھی ہیں۔ غور کیجئے کہ لکھیم پور کھیری کی رونگٹےکھڑے کردینے والےواقعہ پر میڈیا کا ردعمل کیارہا۔ مین اسٹریم میڈیا نے پہلے تو نانکور اور ڈھیلا -سیلی سے کام لیا۔ واقعہ مقامی سطح کی میڈیا کی موجودگی میں دن کے تقریباً 3 بجے ہوا ۔ واقعہ کو لےکر معتبر خبریں چند منٹوں کےبعد ہی آنے لگیں، ٹھیک 3 بج کر 30 منٹ پر سنیکت کسان مورچہ ( ایس کے ایم) نے میڈیا کو آگاہ کر دیا تھا، واقعہ کو انجام دینے والے کی شناخت میڈیا کو بتا دی گئی تھی لیکن اس کے باوجود اے این آئی کی پہلی خبر شام کے 5 بجے سےپہلے نہیں آئی۔ گویا اے این آئی نےانتظار کیا کہ حکمراں طبقہ واقعہ کو لے کر اپنی پسندیدہ کہانی بن اور سنا لے تو اے این آئی لکھیم پور کھیری کا واقعہ کےبارے میں اپنی خبر چلائی۔

اس کے بعد میڈیا نے جعل سازی کا سہارا لیا۔ لکھیم پور کھیری کے واقعہ پر پردہ ڈالنے کے لیے شروعاتی گھنٹوں میں ایک جھوٹی کہانی یہ پکائی اور پروسی گئی کہ بھیڑ نے پتھراؤ کی تھی ،حالانکہ سنیکت کسان مورچہ نے پریس کانفرنس کرکے اس جھوٹ کی کاٹ کرنے کی بھرپور کوشش کی تھی ، اس کے بعد مین اسٹریم میڈیا نے توجہ ہٹانے کا اپنا مہاگیا شروع کیا۔

کہانی یہ چلائی گئی کہ کروز شپ پر ڈرگس پارٹی میں ایک سپراسٹار اداکار کے لاڈلے کے پاس سے 10 ملی گرام ہیروئن برآمد ہوئی تاکہ لوگوں کی نظر لکھیم پورکھیری کے واقعہ سے ہٹ جائے اور اتنے سے کام نہیں چلا تو واقعہ کی فرضی سرخیاں لگاکر لیپاپوتی کرنے کی کوشش کی گئی۔

ملک بھر میں سب سے زیادہ تعداد میں بکنے والے اخبار دینک جاگرن کو تو اس کام کے لیے جیسے تغمہ ملنا چاہئے۔ اس اخبار نے سرخی لگائی : ’’ اترپردیش میں شرپسند کسانوں کا فساد، 6 کی جان گئی۔‘‘

ایسا نہیں ہے کہ مین اسٹریم میڈیا کے اس طرح کے اقدامات کے خلاف سچائی کا پتہ دینے والی آوازیں نہیں اٹھی۔ ایسی آوازیں زیادہ تر انہیں چند معروف جگہوں سے اٹھی جہاں سے اس کے پہلے بھی اٹھتی آئی ہیں اور ایسی آواز اٹھانے والوں میں انٹرنیٹ پورٹل اور سوشل میڈیا شامل ہیں۔

مین اسٹریم میڈیا کے ایک چھوٹے سے حصے نے بڑی بہادری سے اپنی نظر اصل مجرم پر جمائے رکھی،لیکن اتنے بھر سے پوری میڈیا کی شبیہ سنورنے سے رہی۔ میڈیا کو اب ایک لمبا عرصہ گزارنا ہوگا ڈ، تب کہیں جاکر اس کے دامن پر لگے خون کے دھبے دھل سکیں ، تو دھولیں۔ فیض احمد فیض نے ایک دیگر حوالہ سے کہا تھا : ’’ خون کے دھبے دھولیں گےکتنی برستاؤں کے بعد‘‘

عام کسان یا کازراعت کے مسائل اٹھانے والے کارکن ان باتوں کو ٹھیک ٹھیک جان پکڑ نہیں پاتے لیکن ان باتوں کی وجہ سے میڈیا میں جو کہانی پیش کی جارہی ہے اس کے ذائقہ خود کو محسوس کرتےہیں ۔

’گوڈی میڈیا‘ کسی چھوٹے سے محدود کونے میں برتا جانے والا محاورہ یا کہاوت نہیں ، کسان تحریک میں گوی میڈیا کا محاورہ سب سےزیادہ مشہور محاوروں میں سے ایک ہے ۔

دیہی ہندوستان کے زرعی اور غیر زرعی آباد ی کے ایک وسیع طبقے کے درمیان میڈیا کو لے کر کیا عام تاثر بنا ہے ۔ یہ محاورہ اس کا پتہ دیتا ہے کہ کسان تحریک کےحوالہ سے بھلے ہی یہ محاورہ شہری طبقہ میں رائج نہیں ہوا ہو لیکن کووڈ کی دوسری لہر کے دوران شہری متوسط طبقے بھی ایسے ہی نتائج پر پہنچا تھا۔تو یو سمجھئے کہ گودی میڈیا کامحاورہ سماج کے ہر طبقے میں ایک ایک کر پکڑ بنا رہاہے لیکن ابھی اس محاورہ نے اتنا زور نہیں پکڑا ہے کہ میڈیا کو اپنی قانونی حیثیت کے بحران پریشان کرنے لگے ۔

سب سے بڑی بات یہ ہے کہ بڑے پیمانے پر مواصلات اور رائے عامہ کے درمیان اس طرح کا خلا پیدا کرنا خود ہماری جمہوریت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔

(یوگیندر یادو سوراج انڈیا کے رکن اور جے کسان آندولن کے شریک بانی ہیں،یہ ان کے ذاتی خیالات ہیں)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN