نئی دہلی؍ لکھیم پورکھیری :(ایجنسی)
لکھیم پور کھیری معاملے میں پولیس نے پیر کو عدالت میں چارج شیٹ داخل کی۔ یہ چارج شیٹ 5000 صفحات پر مشتمل ہے۔ لکھیم پور کھیری معاملے میں کلیدی ملزم آشیش مشرا کے والد مرکزی وزیر اجے مشرا ٹینی کی برطرفی کو لے کر سڑک سے لے کر پارلیمنٹ تک کافی ہنگامہ ہوچکا ہے۔
پولیس نے چارج شیٹ میں وہ تمام حقائق شامل کیے ہیں جو اس کیس کی تفتیش میں بہت اہم ہیں۔ مرکزی وزیر اجے مشرا ٹینی مسلسل کہہ رہے ہیں کہ ان کا بیٹا واقعہ کے وقت وہاں موجود نہیں تھا اور وہ دنگل کے مقام پر تھا۔
بی جے پی پھنس گئی۔
اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات سے ٹھیک پہلے ٹینی کی برطرفی کے معاملے پر بی جے پی بری طرح پھنس گئی ہے۔ وہ ٹینی کا استعفیٰ قبول کرنے سے برہمن ووٹروں کی ناراضگی سے خوفزدہ ہیں، پھر وہ اس بات سے پریشان ہے کہ اپوزیشن استعفیٰ قبول نہ کرنے کو بڑا ایشو بنا رہی ہے۔
اتر پردیش میں کانگریس، سماج وادی پارٹی، عام آدمی پارٹی، اے آئی ایم آئی ایم سمیت تمام پارٹیوں اور کسانوں کی تنظیموں نے مرکزی حکومت سے ٹینی کو جلد سے جلد برخاست کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ بی جے پی ہائی کمان اس بات کا بھی اندازہ لگا رہی ہے کہ کیا ٹینی کا استعفیٰ لینے سے کوئی سیاسی نقصان ہو سکتا ہے۔ لیکن یہ یقینی ہے کہ ٹینی کی برطرفی آنے والے چند دنوں کے لیے اتر پردیش میں ایک بہت بڑا ایشو بنے گا۔










