اردو
हिन्दी
جولائی 2, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

لکھیم پور تشدد : گاڑی کسانوں کو روندتے ہوئے نکل گئی تھی،ویڈیو ہوا وائرل

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
لکھیم پور تشدد : گاڑی کسانوں کو روندتے ہوئے نکل گئی تھی،ویڈیو ہوا وائرل
43
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لکھیم پور کھیری(ایجنسی)

یوپی کے لکھیم پور کھیری میں اتوار 3 اکتوبر کو ہوئے تشدد کےبعد سیاسی گھمسان مچ ہواہے۔ کانگریس، عام آدمی پارٹی ،ایس پی سمیت تقریباً تمام اپوزیشن پارٹی کے لیڈر مرکزی وزیر برائے مملکت اجےمشرا اور ان کے بیٹے آشیش و یوپی سرکار پر نشانہ سادھ رہے ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے پیر کو ایک ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھیم پور کھیری کےسانحہ کا بتایا ہے ، کانگریس کے علاوہ، عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ اور کئی دیگر لیڈروں نے بھی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے نشانہ سادھاہے ۔

سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کئے جارہے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک گاڑی کچھ لوگوں کو روندتے ہوئے نکل جاتی ہے۔ کانگریس سمیت اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو لکھیم پورکے سانحہ کا ہے ، جس میں مرکز وزیر اجے مشرا کے بیٹے آشیش پر گاڑی کو کسانوں پر چڑھانے کا الزام پہلے سے ہی لگ رہا ہے ۔ اسی سلسلے میں آشیش کے خلاف تکونیہ تھانہ میں ایف آئی آر بھی درج کروائی گئی ہے ۔

TW: Extremely disturbing visuals from #LakhimpurKheri

The silence from the Modi govt makes them complicit. pic.twitter.com/IpbKUDm8hJ

— Congress (@INCIndia) October 4, 2021

آن لائن پورٹل آج تک ہندی کی رپورٹ کے مطابق کانگریس نے اس ویڈیو کو اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل پر پوسٹ کیا اور لکھا ، ’’ لکھیم پور کھیری سے انتہائی پریشان کن منظر۔ ‘‘ حالانکہ ویڈیو میں یہ واضح طور پر نہیں دکھائی دیا کہ گاڑی کون چلا رہا تھا ، لیکن گاڑی ایک پگڑی پہنے شخص کے اوپر چڑھتے ہوئے دکھائی دی۔ اس کے بعد گاڑی نے کئی اور لوگوں کو بھی ٹکر ماری۔ جائے وقوع پر بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے ۔ ٹوئٹر پر یہ ویڈیو اپوزیشن پارٹیوں سمیت کئی لوگ تیزی سے شیئر کررہے ہیں،حالانکہ ’روز نامہ خبریں‘ اس ویڈیو کی تصدیق نہیں کرتا ہے ۔

عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے بھی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ سنجے سنگھ نے لکھا کہ اس کے بعد بھی کچھ ثبوت درکار ہیں؟ دیکھو اقتدار کے گھمنڈ میں غنڈوں نے ان کو اپنی گاڑی کے نیچے روند کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ دوسری جانب یوتھ کانگریس کے صدر سرینواس نے بھی ویڈیو شیئر کی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ یہ ریاست کے زیر اہتمام لکھیم پور قتل عام کا انتہائی دل دہلا دینے والا ثبوت ہے۔ اب تک کی سب سے افسوسناک ویڈیو۔

واضح رہے کہ اتوارکی سہ پہر لکھیم پور کھیری میں تشدد میں چار کسانوں سمیت آٹھ لوگوں کی جان چلی گئی۔ مرکزی وزیر اجے مشرا کے بیٹے آشیش کی گاڑی کو کسانوں پر چڑھائے جانے کا الزام لگا ہے ۔ اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں نے لکھیم پور کھیری پہنچنے کی کوشش کی، لیکن کامیاب نہیں ہوسکے۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈارا کو سیتا پور میں گرفتار کرلیا گیا ۔ اس کےعلاوہ ایس پی قومی صدر اکھلیش یادو، بی ایس پی لیڈر ستیش چندر مشرا سمیت دگیر لیڈروں کو بھی لکھیم پور کھیری نہیں جانے دیا گیا۔ معاملے میں کسانوں نے مرکزی وزیر کے بیٹے آشیش مشرا کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے ۔

جبکہ دوسری جانب حکومت نے کسانوں کے متاثرہ اہل خانہ کے لیے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ کسان کی جانب سے انتظامیہ کی رضامندی کے بعد لاشوں کی بھی آخری رسومات ادا کردی گئی ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

رام مندر چندہ خردبرد کیس:
خبریں

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

01 جولائی
ٹرمپ ایران وارننگ
خبریں

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کو بڑا دھچکا ، پیدائشی شہریت ختم کرنے کی کوشش مسترد

01 جولائی
ہندوتوا صرف فرضی تاریخ کی فیکٹری،اویسی نے چندر گپت پر یوگی کے بیان کو چیلنج کیا
خبریں

"اگر ٹرسٹ میں مسلمان ہوتا تو…” اویسی کا یوگی حکومت پر طنز

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
رام مندر چندہ خردبرد کیس:

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

ٹرمپ ایران وارننگ

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کو بڑا دھچکا ، پیدائشی شہریت ختم کرنے کی کوشش مسترد

ہندوتوا صرف فرضی تاریخ کی فیکٹری،اویسی نے چندر گپت پر یوگی کے بیان کو چیلنج کیا

"اگر ٹرسٹ میں مسلمان ہوتا تو…” اویسی کا یوگی حکومت پر طنز

تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

امریکی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، صدر ٹرمپ کے صدارتی اختیارات میں نمایاں اضافہ

رام مندر چندہ خردبرد کیس:

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

جولائی 1, 2026

جون 30, 2026
تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

امریکی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، صدر ٹرمپ کے صدارتی اختیارات میں نمایاں اضافہ

جون 30, 2026

حالیہ خبریں

رام مندر چندہ خردبرد کیس:

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

جولائی 1, 2026
ٹرمپ ایران وارننگ

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کو بڑا دھچکا ، پیدائشی شہریت ختم کرنے کی کوشش مسترد

جولائی 1, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN