لکھنؤ : (ایجنسی)
اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے لکھیم پورکھیری معاملے میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کے بیٹے آشیش کو کلین چٹ دے دی ہے ،جبکہ ابھی تک اس کی جانچ بھی پوری نہیں ہوئی ہے ۔ یوگی نے لکھیم پور تشدد پر جمعہ کو پہلی بار عوامی بیان دیا۔ اس میں یوگی نے صاف کہاکہ لکھیم پور کیس میں اجے مشرا ٹینی کے بیٹے کاہاتھ ہونے کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیاہے ۔ یوگی نے ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں یہ باتیں کہیں۔
یوگی نے کہا کہ پرینکا گیسٹ ہاؤس میں جھاڑو لگائیں، شاید عوام کا ارادہ بھی یہی ہے۔ لکھیم پور کھیری کاواقعہ تکلیف دہ اور افسوسناک ہے۔ سرکار اس کی تہہ تک جار ہی ہے۔ جب قانون سب کو تحفظ کی گارنٹی دے رہا ہے ، تو کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کا اختیار نہیں ہے۔ اگر کوئی قصور وار ہے تو اسے چھوڑیں گے نہیں، چاہے وہ بی جے پی کا ایم ایل اے یا رکن پارلیمنٹ رہاہو۔










