اردو
हिन्दी
جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

’وی آر ایس‘ لیے 24 گھنٹہ بھی نہیں ہوا اور مل گیا بی جے پی کا ٹکٹ

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
’وی آر ایس‘ لیے 24 گھنٹہ بھی نہیں ہوا اور مل گیا بی جے پی کا ٹکٹ
50
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لکھنؤ :(ایجنسی)

اترپردیش میں اسمبلی انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان روزانہ کچھ نہ کچھ حیران کرنے والی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ اس خبر سے بھی لوگ حیران ہیں کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ایک افسر کو والنٹیری ریٹارمنٹ یعنی ’وی آر ایس‘ لینے کے 24 گھنٹے کے اندر بی جے پی کا ٹکٹ حاصل ہو گیا۔ ہم بات کر رہے ہیں راجیشور سنگھ کی جنھیں بی جے پی نے لکھنؤ کی سروجنی نگر اسمبلی سیٹ سے امیدوار بنایا ہے۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے جوائنٹ ڈائریکٹر رہے راجیشور سنگھ نے وی آر ایس لینے کے فوراً بعد بی جے پی کا دامن تھام لیااور پھر وی آر ایس قبول کیے جانے کے 24 گھنٹے کے اندر ہی ان کا نام بطور امیدوار اعلان کیا گیا۔ راجیشور کا اچانک بی جے پی میں جانا اور امیدوار بن جانا کئی بی جے پی لیڈروں کے لیے ’اچھی خبر‘ نہیں رہی، تو دوسری طرف سیاسی گلیارے میں طرح طرح کی باتیں گشت کرنے لگیں۔

ہندی نیوز پورٹل ’آج تک‘ میں راجیشور سنگھ کے کیریر سے متعلق ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کئی وجوہات کے سبب لگاتار سرخیوں میں رہے ہیں۔ جن معاملوں کی جانچ میں وہ سرگرم رہے، ان کی فہرست بھی طویل ہے۔ جب وہ لکھنؤ کے ڈپٹی ایس پی بنائے گئے تھے تو ہر کوئی انھیں انکاؤنٹر اسپیشلسٹ کے نام سے جانتا تھا۔ ان کے نام 13 انکاؤنٹر ہیں جہاں پر انھوں نے خطرناک سے خطرناک مجرم کا بھی سامنا کیا اور کئی کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھی بھیجا۔

راجیشور سنگھ 2009 میں ڈیپوٹیشن پر ای ڈی میں چلے گئے تھے اور وہاں پر اپنی خدمات دینا شروع کر دیں۔ یوپی اے دور حکومت میں انھوں نے کئی گھوٹالوں کی جانچ کی تھی۔ اس فہرست میں 2جی اسپیکٹرم گھوٹالہ، کوئلہ گھوٹالہ، کامن ویلتھ گیمز گھوٹالہ، آگستا ویسٹ لینڈ گھوٹالہ وغیرہ شامل ہیں جن کی جانچ سے وہ جڑے رہے۔ کانگریس کے سرکردہ لیڈر پی چدمبرم کے ساتھ تو ان کے رشتے کافی تلخ رہے تھے۔ راجیشور سنگھ دو ایسے معاملوں کی جانچ سے جڑے رہے جہاں براہ راست انھیں پی چدمبرم اور ان کے بیٹے کارتی چدمبرم کا سامنا کرنا پڑا۔ پہلا معاملہ تھا آگستا ویسٹ لینڈ گھوٹالہ، اور دوسرا ایئرسیل-میکسس معاہدہ۔

سابق وزیر اعلیٰ اوم پرکاش چوٹالہ، جگن موہن ریڈی اور مدھو کوڑا کے خلاف جو بدعنوانی کے معاملے سامنے آئے، ان کی جانچ بھی راجیشور سنگھ کے ذریعہ ہی کی گئی۔ سیاست سے علیحدہ راجیشور سنگھ نے اپنی سروس کے دوران سہارا کے چیف سبرت رائے کو بھی جیل بھیجا تھا۔ تب ان پر ہاؤسنگ فائنانس کے نام پر لوگوں سے 24 ہزار کروڑ اینٹھنے کا الزام تھا۔ اکھلیش حکومت میں لکھنؤ میں بنے گومتی ریور فرنٹ کیس کی جانچ میں بھی ان کا سرگرم کردار رہا تھا۔

جہاں تک راجیشور سنگھ کی ذاتی زندگی کا سوال ہے، وہ یوپی کے سلطان پور ضلع کے باشندہ ہیں۔ وہ انجینئرنگ سے گریجویٹ ہیں اور قانون کی ڈگری بھی حاصل کی ہوئی ہے۔ ان کے کنبہ یں کئی دیگر افراد بھی پولیس سروس میں رہ چکے ہیں۔ ان کی شریک حیات اس وقت لکھنؤ رینج کی آئی جی ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے
خبریں

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 10, 2026

جولائی 8, 2026

حالیہ خبریں

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN