لکھنؤ:(ایجنسی)
راجدھانی میں ماب لنچنگ کی واردات سامنے آئی ہے۔ لکھنؤ کے گوسائیں گنج علاقے میں ایک زمینی تنازع کو لے کر ٹھیکیدار کی بھیڑ نے پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ زمین پر ہو رہے تعمیری کام کو لے کر وہاں پر موجود مندر کے پجاریوں کو اعتراض تھا، جس کے بعد تنازع ہوا اور پجاریوں نے مل کر ٹھیکیدار کو پیٹ دیا، جس کے بعد اس کی موت ہوگئی۔ واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔ ٹھیکیدار کی شناخت نرمل اگنی ہوتری کے طور پر کی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ زمین سے متعلق طویل وقت سے تنازع چل رہا تھا اور پہلے بھی پجاریوں اور ٹھیکدار کے درمیان تنازع ہوچکا تھا۔
علاقے میں ہوئے ٹھیکیدار کے قتل کے بعد ہنگامہ مچ گیا۔ موقع پر مقامی لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر بھیڑ کو ہٹایا۔ نرمل اگنی ہوتری کی لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا جا رہا ہے۔ علاقے میں ہوئی اتنی بڑی واردات کے بعد لوگ دہشت میں ہیں۔ پولیس نے وہیں ملزمین سے پوچھ گچھ کرنی شروع کردی ہے اور واردات کا انکشاف کرنے میں مصروف ہوگئی ہے۔










