اردو
हिन्दी
جون 20, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مولانا محمود مدنی کا بیانیہ استقامت کا پل صراط پار کر جائے گا؟

7 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ اداریے
A A
0
دہلی فساد 2020 عدالتی فیصلہ
1
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

گستاخی معاف:قاسم سید
قابل احترام بزرگ مسلم رہنما مولانا ارشد مدنی کے بے باکانہ بیان کی گھن گرج ابھی ختم نہیں ہوئ تھی کہ جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا محمود مدنی کے بھوپال میں دیے گیے بیان کی گونج سے پورے ملک کےکان کھڑے ہوگئے ـ میڈیا ان کے پیچھے پڑگیا ،منفی پروپیگنڈہ اب بھی جاری ہے ـ ایک حلقہ ٹائمنگ کو لے کر اپنے تحفظات کا اظہار کررہا ہے مگر ایسے لوگ بڑی تعداد میں ہیں جو اسے مسلمانوں پر لگاتار پریشر کو کم کرنے کا موثر بیانیہ سمجھ ر ہے ہیـں ـ کوئی اسے باہمی بالادستی کی جنگ سے جوڑ کر دیکھ رہا ہے ـ مگر اس میں کوئی شک نہیں کہ نیت خواہ کچھ ہو اس بیانیہ سے ہر فریق کو ظالم ہو یا مظلوم فایدہ ہوا ہے ، سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایسی محترم شخصیت یہ باتیں کر رہی ہے جس کے بارے میں ایک تاثر یہ ہے( جس سے اتفاق کرنا ضروری نہیں) وہ ریاستی بیانیے کے قریب سمجھی جاتی ہے، عدلیہ پر غیر معمولی اعتماد کا اظہار کرتی رہی ہے ۔ اس اچانک تبدیلی میں اصل کہانی کیا ہے؟ اس پر تحقیق کرنے والوں کی بجائے ستائش کرنے والوں کی آواز زیادہ بلند اور طاقتور ہے، چوڑیاں کسے جانے والوں کو اس کی بہت ضروت تھی ،حق گوئی ،اور جرات بھرے بیانیہ کی ـ اس سے اعتماد کے جلتے بجھتے چراغوں کو بھی روشنی ملی اور شکستہ حوصلوں کو نئی پرواز
بلاشبہ پچھلے چند برسوں میں بوجوہ مسلم عوام کے اندر ایک واضح بے چینی پیدا ہوئی ہے۔ عدالتوں کے فیصلے ان کے حق میں نہیں آئے، ہجومی تشدد سے لے کر سی اے اے ،اوقاف تک ہر مسئلے نے یہ احساس گہرا کیا کہ انصاف کا راستہ کتنا تنگ ہوتا جا رہا ہے۔ ایسے میں قیادت کے ایک طبقہ کی نرم زبان اور ریاستی اعتماد پر مبنی بیانات نئی نسل کو خاص طور سے ان سے مزید دور لے گئے ہیں ۔ بداعتمادی کی فضا میں گھٹن بڑھتی جارہی ہے ـ اتفاق سے مولانا محمود مدنی کی شخصیت بھی اسی تاثر کی زد میں رہی ہے کہ وہ مقتدرہ کے قریب رہ کر مصلحت کو حکمت سمجھنے والی لائن پر ہیں۔ اس پس منظر میں بھوپال میں ادا الفاظ محض تقریری جملے نہیں، بلکہ اس بڑھتے ہوئے عوامی دباؤ کا جواب بھی ہیں جو اب مذہبی قیادت سے صرف دعائیں، تسلیاں، ہاتھوں پر بوسے،کھوکھلے نعرے ،جوش بیاں اور آگ اگلتی خطابت کے جوہر نہیں بلکہ صاف موقف اور مزاحمت کی اخلاقی وجمہوری بنیادیں مانگتا ہے۔ جہاں تک میڈیا کا سوال ہے مین اسٹریم میڈیا کا شور predictable تھا۔ اس ملک میں اگر ایک ہندو یا مسلمان ظلم کے خلاف بات بھی کر دے تو اسے شدت پسند،انتہا پسند قرار دینے میں میڈیا ایک لمحہ نہیں لگاتا۔ ان کا بھی میڈیا 4ٹرائل چل رہا ہے ـ دلچسپ پہلو یہ ہے کہ پہلی بار مدنی صاحب اس ہائپ کے باوجودفی الحال پیچھے ہٹتے نظر نہیں آرہے ہیں اور مضبوطی کے ساتھ موقف پر قائم ہیں ـ ان کے انٹرویوز دیکھ کر تو یہی اندازہ ہوا ۔ گویا ان پر ’’نرم مزاج، حکومتی لائن کے قریب‘‘ ہونے کا الزام نہیں لگایا جا سکتا۔ لیکن اصل امتحان ان الفاظ کی پائیداری اور پاسداری کا ہے ،اعتماد کے بحران اور یقین کے ٹوٹے پل کی یافت کا ہے۔ یہ جملے جرات مندانہ ہیں، مگر جرات کو جواز اسی وقت ملتا ہے جب وہ مستقل مزاجی کے ساتھ کھڑی رہے۔ اگر یہ صرف لمحاتی اضطراب یا امیج کی صفائی کا ایک منظر ہے (جو کہ نہیں ہے )تو اس کا نقصان پورے طبقے کو ہوگا، کیونکہ پھر مسلمانوں کے اندر قیادت پر عدم اعتماد کا خلا مزید بڑھ جائے گا۔ہمیں شک کا فایدہ مولانا مدنی کو ضرور دینا چاہیے بلاشبہ وہ ،ازادی کے بعد پیدا نئی نسل کے ان قائدین میں سے ہیں جن میں تازگی نظر آتی ہے ،مذہبی قیادت میں وہ سلجھے اور رسک لینے والے ہیں ـ اگر ان سے متعلق تحفظات دور ہو جائیں تو ان سے بہترین قائد نہیں ہوسکتا ان کی جملہ خصوصیات دوسروں سے ممتاز کرتی ہیں ـ ـ یہ بیان اس سمت میں فیصلہ کن قدم بن سکتا ہے
فی الحال اتنا ضرور کہا جا سکتا ہے کہ ان جملوں نے ایک سیاسی اور ذہنی کھڑکی کھولی ہے۔ ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کو مذہبی فریم میں جائز قرار دیا، عدالتوں پر تعمیری تنقید کو اخلاقی حیثیت دی، اور مسلمانوں میں اعتماد کی لہر پیدا کی ـ کم از کم زبان کا خوف ٹوٹا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ زبان کسی نہج کو جنم دیتی ہے یا مصلحت کے دباؤ میں پرانی پوزیشن پر واپس ہو جاتی ہے۔ کیونکہ اگر یہ تبدیلی حقیقی ہے تو مسلم قیادت کے نئے باب کی تشکیل شروع ہو چکی ہے، اگر نہیں تو یہ بیان ایک اچھی خبر نہیں بلکہ ایک کھویا ہوا موقع بن کر رہ جائے گا بڑی دینی قیادت کا ظلم کے خلاف بولنا ’’نفسیاتی حوصلہ‘‘ دیتا ہے۔ آخری سوال وہی ہے جو پہلے تھا کہ یہ بیانیہ امیج ریسکیو ہے یا اصولی موقف جس پر وہ ڈٹے رہیں گے ؟ ہمیں کسی کی نیت پر سوال اٹھانے ،اندرون میں جھانکنے،دل کا حال پڑھنے اور اس پر فتویٰ دینے کا کوئی حق نہیں ـ کوئی ایک بار سچے من سے آواز تو لگائے مضطرب، ،پریشان کمیونٹی دوڑی چلی آئے گی ، مولانا محمود مدنی کسوٹی کی صلیب پر ہیں ـ کیا وہ پل صراط پار کر جائیں گے؟

ٹیگ: Madani NarrativeMaulana Mahmood Madani’news today

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Waqf Board Questions
اداریے

اوقاف: کیا بورڈ کی سرپرستی میں ہم ایک اور جنگ ہارگئے؟

08 فروری
Badruddin Ajmal Statement Controversy
اداریے

‘سب چنگاسی’ کیا مجبوری ہے بدرالدین اجمل کی

06 فروری
Hate Official Language Debate
اداریے

کیا نفرت سرکاری زبان بن گئی ہے؟

04 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ٹرمپ پزشکیان معاہدہ

صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے

جون 18, 2026
سماجوادی پارٹی، اکھلیش یادو، بی جے پی

سماجوادی پارٹی میں پھوٹ یا بی جے پی کا سیاسی بیانیہ؟

جون 18, 2026
Khan Sir News

خان سر کی بڑھ سکتی ہیں مشکلات! بھائی پرنس کی موت پر FIR کروانے تھانے پہنچے راؤشن آنند

جون 17, 2026
اکھلیش یادو کا بی جے پی پر حملہ

‘جب زمین کھسکتی ہے تو بی جے پی کو پھوٹ نظر آتی ہے’: اکھلیش یادو کا یوگی حکومت کو کرارا جواب

میلونی ٹرمپ تنازع

‘نہ میں نے منت کی، نہ اٹلی جھکا’، میلونی کا ٹرمپ کے بیان پر دوٹوک جواب

مودی نے راہل گاندھی کو مبارکباد دی PM Modi Wishes Rahul Gandhi On Birthday

56 سال کے ہوئے راہل گاندھی، پی ایم مودی نے دی مبارکباد

ایران جنگ لائیو اپڈیٹ

ایران تاریخی امن معاہدہ خطرے میں! اسرائیل کے حملوں پر ایران نے روکے مذاکرات، امریکی نائب صدر کا دورہ منسوخ!

اکھلیش یادو کا بی جے پی پر حملہ

‘جب زمین کھسکتی ہے تو بی جے پی کو پھوٹ نظر آتی ہے’: اکھلیش یادو کا یوگی حکومت کو کرارا جواب

جون 19, 2026
میلونی ٹرمپ تنازع

‘نہ میں نے منت کی، نہ اٹلی جھکا’، میلونی کا ٹرمپ کے بیان پر دوٹوک جواب

جون 19, 2026
مودی نے راہل گاندھی کو مبارکباد دی PM Modi Wishes Rahul Gandhi On Birthday

56 سال کے ہوئے راہل گاندھی، پی ایم مودی نے دی مبارکباد

جون 19, 2026
ایران جنگ لائیو اپڈیٹ

ایران تاریخی امن معاہدہ خطرے میں! اسرائیل کے حملوں پر ایران نے روکے مذاکرات، امریکی نائب صدر کا دورہ منسوخ!

جون 19, 2026

حالیہ خبریں

اکھلیش یادو کا بی جے پی پر حملہ

‘جب زمین کھسکتی ہے تو بی جے پی کو پھوٹ نظر آتی ہے’: اکھلیش یادو کا یوگی حکومت کو کرارا جواب

جون 19, 2026
میلونی ٹرمپ تنازع

‘نہ میں نے منت کی، نہ اٹلی جھکا’، میلونی کا ٹرمپ کے بیان پر دوٹوک جواب

جون 19, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN