اردو
हिन्दी
جولائی 8, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مدرسہ شمس الہدیٰ پٹنہ کی سانس اکھڑ رہی ہے:ڈاکٹر مولانا ابوالکلام شمسی قاسمی

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
مدرسہ شمس الہدیٰ پٹنہ کی سانس اکھڑ رہی ہے:ڈاکٹر مولانا ابوالکلام شمسی قاسمی
272
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پٹنہ :(ایجنسی)

مدرسہ اسلامیہ شمس الہدیٰ پٹنہ ملک کا ایک تاریخی مدرسہ ہے، جو پورے طور پر حکومت بہار کی تحویل میں ہے، اس کو سوسال پورے ہوگئے، مگر موجودہ وقت میں یہ حکومت کی بےتوجہی کی وجہ سے دم توڑ رہا ہے اوراساتذہ کی کمی کی وجہ سےبند ہونے کے کگار پر ہے۔ معیاری تعلیم اور مسلم اقلیت کی ترقی کادعویٰ کرنے والی حکومت میں اس ادارہ کی یہ حالت قابل افسوس ہے اور حکومت بہار کے لئے لمحۂ فکریہ ہے۔

مدرسہ اسلامیہ شمس الہدیٰ پٹنہ کے بانی الحاج سید نورالہدیٰ نےاپنے والد سید شمس الہدیٰ کے نام پر 1912ء میں قائم کیا، پھر 1919ء میں حکومت بہار کی تحویل میں دے دیا، اس کی وجہ سے بہار مدرسہ بورڈ، ادارہ تحقیقات عربی وفارسی پٹنہ، گورنمنٹ طبی کالج پٹنہ اور مولانا مظہرالحق عربی وفارسی یونیورسٹی کا قیام عمل میں آیا، آج یہ تاریخی ادارہ اساتذہ کی کمی کی وجہ سے بند ہونے جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مدرسہ اسلامیہ شمس الہدیٰ میں دوسیکشن ہیں، ایک جونیئر سیکشن ،جس میں درجہ اول سے درجہ فوقانیہ یعنی میٹرک تک کی تعلیم ہوتی ہے، اسی میں شعبۂ حفظ بھی ہے، اس میں اساتذہ کے 12؍ عہدے منظور ہیں، جبکہ دوسرا سیکشن سینئر سیکشن کہلاتا ہے، اس میں مولوی سے فاضل تک کی تعلیم ہوتی ہے۔اس میں پرنسپل سمیت 9؍عہدے منظور ہیں۔ پرنسپل کا عہدہ بہار ایجوکیشن سروس کلاس 1اور دیگراساتذہ کے عہدے کلاس 2کے ہوتے ہیں۔اس طرح دونوں سیکشن ملاکر پرنسپل سمیت 21؍عہدے منظور ہیں۔ موجودہ وقت میں جونیئر سیکشن میں صرف ایک استاد کام کررہے ہیں، بقیہ عہدے اساتذہ کی وفات یا سبکدوشی کی وجہ سے خالی ہیں۔ایک استاد جو کام کررہے ہیں، وہ بھی جنوی 2022میں ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔

اساتذہ کے نہ رہنے کی وجہ سے شعبۂ جونیئر میں داخلہ بھی بند ہے، جبکہ شعبۂ سینئر میں پرنسپل سمیت 9عہدے منظور ہیں،ان میں سے پرنسپل سمیت کل 3اساتذہ کام کررہے ہیں۔6عہدے وفات یا سبکدوشی کی وجہ سے خالی ہیں۔ اس طرح درجہ اول سے فاضل یعنی ایم اے تک کے ادارے میں صرف 4اساتذہ کام کررہے ہیں،اس کی وجہ سے حکومت بہار کے معیاری تعلیم کا دعویٰ کھوکھلا ثابت ہورہا ہے۔حکومت بہار خاص طور سے وزیراعلیٰ سے اپیل ہے کہ تاریخی مدرسہ اسلامیہ شمس الہدیٰ پٹنہ میں اساتذہ کی تقرری کو یقینی بنایا جائے۔ گورنمنٹ باڈی کے ممبران سے بھی درخواست ہے کہ مدرسہ میں اساتذہ کی کمی کے معاملے کو حکومت تک پہنچائیں، تاکہ مدرسہ میںاساتذہ کی تقرری ہوسکے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ
خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

07 جولائی
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق
خبریں

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

07 جولائی
Israel strategic failure
خبریں

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

06 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

Israel strategic failure

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

جولائی 6, 2026
سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

جولائی 5, 2026

حالیہ خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN