اردو
हिन्दी
جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مہاراشٹر کے دس وزیر اور 21 اراکین اسمبلی کورونا متاثر

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
مہاراشٹر کے دس وزیر اور 21 اراکین اسمبلی کورونا متاثر
155
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی:(ایجنسی)

ملک میں کووڈ-19 کا قہر برپا ہے۔ کووڈ کے معاملات میں مسلسل اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔ ریاست مہاراشٹر میں کووڈ کے معاملات میں مسلسل اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔ سال نو کی آمد کے ساتھ ہی پہلے روز ریاست مہاراشٹرمیں 13 فیصد کووڈ کے معاملات میں اچھال درج کیا گیا ہے۔ نئے سال کی شروعات میں ہی کووڈ کے معاملات میں اضافے نے ریاستی حکومت حیران کر دیا ہے۔ فلم انڈسٹری کے ساتھ سیاسی افراد بھی کورونا کے قہر سے محفوظ نہیں ہیں۔ ریاست مہاراشٹر کے دس وزراء اور 21 اراکین اسمبلی کورونا متاثر ہوچکے ہیں۔

نائب وزیراعلی مہاراشٹر اجیت پوار کا کہنا ہے کہ کووڈ کے معاملات میں تیزی سے اضافے کی بناء پر ریاستی اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے وقفے کو مختصر کیا گیا تھا۔ نائب وزیراعلی کا کہنا ہے کہ ریاست میں کیسیز میں اضافے کے پیشِ نظرریاست میں مزید پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ مہاراشٹرمیں کووڈ کے سب سے زیادہ معاملات سامنے آرہے ہیں۔ سال نو کے پہلے روز یکم جنوری کی شام تک ریاست میں 9 ہزار ایک سو ستر کورونا کے معاملات درج کئے جاچکے ہیں۔ ان میں 1445 افراد کورونا سے شفایاب ہوئے ہیں جبکہ سات افراد کی موت واقع ہوچکی ہے۔ ریاست مہاراشٹر میں 6 نئے اومیکرون کے معاملا ت درج ہوئے ہیں جبکہ ریاست میں اومیکرون کے450 معاملات کی تصدیق جاچکی ہے۔

ممبئی شہر و مضافات میں اومیکرون کی صورت حال خراب سے خراب تر ہوتی جا رہی ہے۔ ممبئی عظمٰی میونسپل کارپوریشن کی رپورٹ کے مطابق ممبئی میں یکم جنوری کی شام تک 6347 معاملات درج کئے گئے ہیں۔ ان میں پانچ ہزار سات سو سے زیادہ مریض غیر علامتی ہیں یعنی ان مریضوں میں بیماری کی علامات نہیں پائی گئی ہیں۔ ان میں صرف 389 افراد کوہی علاج کے لئے اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ بی ایم سی نے ممبئی میں ٹیسٹنگ میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ یکم جنوری کو بی ایم سی نے 47 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کیے ہیں۔

ریاستی وزیرصحت راجیس ٹوپے نے کہا ہے کہ ریاست میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ فی الحال زیرغور نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کورونا کیسیز میں اضافے، مریضوں کے ہاسپیٹلائزیشن اور آکسیجن کے استعمال میں اضافے کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے نفاذ کے متعلق فیصلہ کرسکتی ہے۔ راجیش ٹوپے نے کہا کہ اگر ریاست میں آکسیجن کا استعمال سات سو میٹرک ٹن سے تجاوز کرتا ہے تو ریاست میں لاک ڈاؤن کا نفاذ کر دیا جائے گا۔ ریاست کے ایک دوسرے کابینی وزیر کا کہنا ہے کہ ریاست لاک ڈاؤن کی طرف بڑھ رہی ہے لیکن اس تعلق سے حتمی فیصلہ وزیر اعلیٰ مہاراشٹر ادھو ٹھاکرے کریں گے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

امریکا ایران معاہدہ
خبریں

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

08 جولائی
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ
خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

07 جولائی
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق
خبریں

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

07 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

Israel strategic failure

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

جولائی 6, 2026

حالیہ خبریں

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN