نئی دہلی ( ایجنسی)
جمعیۃ علماء ہند کے صدر اور بزرگ رہنما مولانا ارشد مدنی نے وی ایچ پی کے سابق فائر برانڈ اور معتوب لیڈر پرویں توگڑیا کے حالیہ بیان کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اسے غیر ذمہ دارانہ ،بے تکا اور اشتعال انگیز قرار دیا ہے ،توگڑیا نے طالبان کے پس منظر میں تبلیغی جماعت،جمعیۃ اور دیو بند کے خلاف زہر افشانی کی ہے۔ مولانا مدنی نے کہا کہ دیوبند اور جمعیۃ کی شاندار تاریخ ہے، جنگ آزادی کی لڑائی میں ان کے رول اور قربانیوں کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔
ہم نے بلا امتیاز مذہب و ملت سب کے لیے کام کیا ملک کی تعمیر وترقی میں شانہ بشانہ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ جن کا تحریک آزادی کے حوالہ سے کوئی ریکارڈ نہیں جب وہ ایسی باتیں کریں تو ان پر افسوس ہی کیا جاسکتا ہے۔
واضح رہے گزشتہ روزمخلوط تعلیم کے حوالہ سے مولانا کا بیان میں اسٹریم میڈیا میں بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔











