اردو
हिन्दी
جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

سوشل میڈیا پر متنازع پوسٹ ڈالنے کے الزام میں مولاناقمر غنی عثمانی دہلی سے گرفتار

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
سوشل میڈیا پر متنازع پوسٹ ڈالنے کے الزام میں مولاناقمر غنی عثمانی دہلی سے گرفتار
315
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

احمدآباد:(ایجنسی)

احمد آباد کے دھندوکا میں سوشل میڈیا پر متنازع پوسٹ ڈالنے والے کشن بھرواڑ کے قتل معاملے میں گجرات اے ٹی ایس کی ٹیم نے بریلوی مکتبہ فکر کے معروف عالم دین مولانا قمر غنی عثمانی کو دہلی سے گرفتار کر لیا ہے۔ مولانا غنی پر اشتعال انگیز تقریراور کشن بھرواڑ کے قتل کے ملزم شبیر کو اکسانے کا الزام ہے۔

آج تک کی رپورٹ کے مطابق شبیر نے عثمانی کے بیان کے بعد ہی اس طرح کا قدم اُٹھایا تھا، پولیس کے مطابق قمر غنی عثمانی تحریک فروغ سے منسلک ہیں، گزشتہ سال تری پورہ فساد میں بھی ان کی گرفتاری ہوئی تھی۔ مولانا کو مقامی عدالت میں پیش کیاگیا جہاں سے انہیں ٹرانزٹ ریمانڈ پر بھیج دیاگیا ہے۔ انہیں گجرات کی عدالت میں بھی پیش کیاجائے گا، اے ٹی ایس پوچھ تاچھ کےلیے عدالت سے دن کے ریمانڈ کی درخواست کرسکتی ہے۔

کشن کا قتل25 جنوری کو ہوا تھا اور اس معاملے میں اب تک چھ لوگوں کو گرفتار کیاجاچکا ہے۔کشن نے سوشل میڈیا کی معروف ویب سائٹ فیس بک پر مسلمانوں کے تعلق سے کچھ نازیبا تبصرہ کیا تھا جس کے بعد وہ نشانے پر تھا۔

کشن کو قتل کرنے والے ملزمین نے پولیس کو بتایاکہ ان کی ملاقات قمر غنی سے ممبئی میں ہوئی تھی، میٹنگ کے دوران غنی نے ان سے کہاکہ جو کوئی بھی اسلام اور مسلمانوں کے خلاف بولتا ہے تو اسے ختم کردیناچاہئے، اس کے بعد انہوں نے کشن کو مارنے کی سازش رچی اور کشن کا قتل کردیا۔

واضح رہے کہ 29جنوری کو گجرات حکومت نے ریاستی اے ٹی ایس کو اس معاملے کی تحقیقات سونپی تھی، اے ٹی ایس نے 24گھنٹے میں مولانا قمر غنی کو دہلی سے گرفتار کرلیا۔ مولانا قمر غنی عثمانی تحفظ ناموس رسالت ﷺکی خاطر عرصۂ دراز سے سرخیوں میں تھے اور تفتیشی سرکاری ادارے ان پر گہری نظر جمائے ہوئے تھی۔

دریں اثناء کشن بھرواڑ کے قتل کے بعد سے علاقے میں کشیدگی ہے، گزشتہ روز ہندو تنظیموں نے احمد آباد میں بند کا اعلان کیا تھا اور ٹھاکر ، چودھری، بھرواڑ سمیت دیگر برادریوں نے احتجاج کیا تھا جس میں تقریباً بیس ہزار سے زائد افراد شریک ہوئے تھے۔ اس معاملے میں متنازع بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت بھی کود پڑی ہے۔ سوشل میڈیا پر اس نے لکھا کہ یہ قتل منصوبہ بند تھا۔ مولانا کے ذریعہ اسے مکمل طور پر انجام دیاگیا ، ایسے میں حکومت کو قاتلوں کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہئے۔ کنگنا نے مزید لکھا کہ مہلوک کشن کی عمر 27سال تھی اور اس کی ایک بیٹی بھی ہے، کشن نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ ڈالی تھی جس کے بعد اسے معافی مانگنے کو کہا گیا تھا، اس نے معافی بھی مانگ لی اس کے باوجود اسے قتل کردیاگیا، ایسے میں اس کی موت کو شہادت سے کم نہیں کہاجاسکتا۔ کنگنا نے کہاکہ کشن جیسے نوجوان ہمارے ملک کو افغانستان بننے سے روک رہے ہیں، ایسے میں کشن کی بیوہ کو پنشن ملنی چاہئے۔

پولیس کے مطابق کشن بھرواڑ نے 8جنوری کو سوشل میڈیا پر متنازع پوسٹ اپ لوڈ کیا تھا، جس کے بعد تنازع ہونے پر اس نے ویڈیو ہٹا دی تھی۔ 9جنوری کو شبیر اور امتیاز نے دھندوکا پولیس میں شکایت کی جس کے بعد 20جنوری کو شبیر احمد آباد آکر جمال پور میں مولانا زور والا محمد ایوب سے ملا، جہاں سے اس نے ایک پستول اور پانچ رائونڈ گولیاں لیں، جس کے بعد وہ امتیاز کے ساتھ مل کر تقریباً پانچ دن تک کشن کو ٹریک کرتا رہا، 25 جنوری کو اس نے کشن بھرواڑ پر گولی چلا دی جس کے بعد اس کی موت ہوگئی۔ فی الحال پولس نے شبیر اور امتیاز کے ساتھ ساتھ جمال پور سے زروالا مولانا محمد ایوب کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ اس معاملے کی تفتیش اے ٹی ایس کو سونپی گئی جس کے تحت گجرات اے ٹی ایس نے معروف عالم دین مولانا قمر غنی عثمانی کو دہلی سے حراست میں لے لیا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے
خبریں

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

10 جولائی
امریکا ایران معاہدہ
خبریں

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

08 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 10, 2026

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

حالیہ خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN