اردو
हिन्दी
اگست 16, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مولانا سجاد نعمانی:اپنے بھی خفا،بیگانے بھی ناخوش ؟

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
322
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دوٹوک:قاسم سید

کیا معروف عالم دین مولانا خلیل الرحمٰن سجاد نعمانی اس بار برے پھنس گئے ہیں ،کیا ان کے بیانات ہیٹ اسپیچ کے  دائرے میں آتے ہیں یا  اپنے حالیہ بیانوں پر ان کی وضاحتوں سے معاملہ نمٹ جائے گاـ آخر معاملہ کہاں جاکر ختم ہوگا . مہاراشٹر کے اسمبلی انتخابات میں ان کی سرگرمی ،ایم آئی ایم سے اختلافات،امتیاز جلیل  کی بجائے این سی پی امیدوار کی حمایت اور انڈیا الائنس کے اُمیدواروں کی اکٹریت کو ووٹ دینے کی اپیل  ،بی جے پی کی حمایت کرنے والے مسلمانوں کے بائیکاٹ اور حقہ پانی بند کرنے ہر زور وغیرہ ایسے  "سنگین جرائم” ہیں جن کے سبب  معتوب  ٹہرائے جارہے ہیں یہ ایسے ماحول میں ہورہا ہے  جب سادھو سنتوں کی طرف سے آئے دن زہریلے بیان آتے رہتے ہیں ،گزشتہ دنو ں دہلی میں منعقد نام نہاد دھرم سنسد میں ہندوؤں کو ہتھیار رکھنے کے لئے اکسایا گیا، انتہائی اشتعال انگیز ہیٹ اسپیچ دی گئیں اور کوئی اعتراض کرنے والا نہیں،مسلمانوں کی تو خیر کوئی سنتا نہیں ـایسا لگ رہا ہے کہ مولانا سجاد نعمانی سے خار کھائے لوگ مہاراشٹر الیکشن کے بہانے  ان کی ‘صاف گوئی’ کی سزا دینا چاہتے ہیں ان میں اپنے بھی ہیں اور پرائے بھی ،اگرچہ ان کے بعض فیصلوں اور بیانات پر تحفظات بھی  ہیں ان  سے بچا جاسکتا تھا اور نزاکتوں کا خیال رکھ  لیا جاتا.

مولانا عمانی کی طرف سے بی جے پی کو ووٹ دینے والے مسلمانوں کا حقہ پانی بند کرنے ،ان کا بائیکاٹ کرنے کے سے متعلق بیان کی مہاراشٹر الیکشن کمیشن کے حکام کے پاس شکایت درج کرائی گئی۔   بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا نے دعویٰ کیاکہ الیکشن افسر نے مولانا   کے ‘تفرقہ انگیز’ تبصروں کی تحقیقات شروع کر دی ہیں پربھنی ضلع کے الیکشن افسر نے کہا کہ” ہم نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔
مولانا نعمانی  دودھاری تلوار پر ہیں ایک طرف ایم آئی ایم کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہر ان کے خلاف طوفان برپا ہے مگر اویسی اور امتیاز جلیل نے اس رویے کی مذمت کی اور خلاف تہذیب قرار دیا، اختلاف رائے کےحق کو یاد دلایا اور کہا ہم ان کی رائے کی مخالفت کریں گے یہ شاندار روایت کی پاسداری  ہے ـ یہ الگ بات ہے کہ مولانا کا یہ فیصلہ ووٹروں کے حلق سے نیچے نہیں اترا وہ اس سے بچ بھی سکتے تھے ،ووٹروں کی صوابدید ہر چھوڑا جاسکتا تھاـاس اقدام کی مصلحت کیا ہے وہی جانیں
دوسری طرف مولانا ئے محترم ہندتووادی طاقتوں کے نشانے پر آگئے ،ایک مخصوص الائنس کے امیدواروں کو ووٹ دینے کی اپیل پھر بھی نظرانداز کی جاسکتی ہے ـکسی کے حق میں مہم چلانے کے جمہوری کردار نبھانے سے کئی نہیں روک سکتا مگر کسی دوسرے کو یہ حق نہ دینے دینا کسی طرح قابل قبول نہیں ہوسکتا ـ بی جے پی کو ووٹ دینے والوں کا ،حقہ ہانی بند کردینے کا مطالبہ یا اپیل حکمراں پارٹی کے لئے ناقابل برداشت  ہوگیا اور اس کو ایشو بنالیا  سی ایم میٹریل دیویندر فڈنویس اسے اپنے جلسوں میں سنایا مہاراشٹرا میں ہار کی صورت میں مرکز کی حکومت تین ماہ میں گرجانے کی مولانا کی پیشن گوئی کا بھی بہت شہرہ ہے ـیہ پہلا موقع نہیں ہے کہ مولانا اپنے کسی بیان کی وجہ سے تنازع میں پھنسے ہیں بارہا ایسے مواقع مولانا نے دئے ہیں  اور الیکٹرانک میڈیا میں ڈبیٹ ہوئی ہیں ـ شاید یہ پہلا موقع ہے جب وہ چوطرفہ گھرے ہوں ایسا نہیں  ہے کہ مولانا کے موقف کی تائید نہ کی جارہی ہو مولانا ایک ایسی شخصیت ہیں جن کو چاہنے والے کوئی دیگر لفظ سننا نہیں چاہتے اور شدید مخالف بھی ایسے ہیں کہ ان کی موافقت میں ایک لفظ بولنا نہیں چاہتے ـ,وہ ان کی آنکھ کی کرکری ہیں ـایسی رائے بھی ہے کہ ان کے بیانات سے بی جے پی کو فائدہ پہچے گا بھلے ان کی نیت نہ ہو لیکن ایک ہتھیار بی جے پی کے ہاتھ میں آگیا ہے ـ پارٹی کے بڑے لیڈر اگر ایشو بنارہے ہیں اس کا مطلب ہے کہ مولانا کو ہلکے پھلکے انداز میں نہیں لیا جاتا ـ بہر حال اس ہجوم پریشاں میں  ایک طاقتور رائے یہ بھی ہے کہ اس گئی گزری حالت میں سیاستدانوں میں اویسی اور علما میں مولانا نعمانی صاحبان اقتدار کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات تو کرتے ہیں ـ یہ شور ووٹنگ تک ہے یا بات دور تک جائے گی فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا ـافسوس یہ ہے ہمارے یہاں نفسانفسی کا دور ہے ،ازمائش اور چیلنجوں کوئی کسی کا ساتھ نہیں دیتا عمومی رویہ یہی ہے اختلاف ہے تو خواہش یہ ہوتی ہے  تھوڑا مزاج ٹھکانے آئے گا -مولانا سجاد نعمانی خود کو سنبھال کر رکھیں گے،اس میں سب کی بھلائی ہے ،انہیں بہت کچھ کرنا ہے  ـ  قائدین کے لئے ضروری ہے   اپنے مشیر چوکس ‘باخبر، دوراندیش  اور خیرخواہ  رکھیں رات کو دن  اور دن کورات  کہنے والوں نے ماضی میں بیڑہ غرق کیا ہے مستقبل میں ایسا نہیں کریں گے یہ ہو نہیں سکتا ـ دواور دو پانچ نہ کہنے والے ہی سچے اور کھرے ہوتے ہیں ـجبکہ خوشامدی،چاپلوس اورسچ ہے حضرت کا فرمایا کی گردان  کرنے والے ہی اصلی دشمن ہیں۔ -مگر کیا کیجیے ہمارے بڑوں کے ارد گرد آلا ماشاءاللہ ایسے ہی لوگوں کا میلہ  ہے۔

ٹیگ: Asaduddin OwaisiBJPMaulana Sajjad Naumani

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN