اردو
हिन्दी
ستمبر 4, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

خدا کے لیے غور کیجیے!

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
خدا کے لیے غور کیجیے!
98
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:مولانا مفتی محمد رازق مظاہری

کل جمعہ کے دن بھارت بند کس نے بلایا تھا؟

کسی بھی مسلمان تنظیم یا جماعت نے بند کی اپیل نہیں کی تھی؛ لیکن پھر بھی شوشل میڈیا پر بند کے اشتہارات خوب وائرل ہوئے اور تقریباً ہر گروپ میں پہنچے۔ مولانا سید ارشد مدنی کی جانب منسوب ایک فرضی میسیج بھی خوب وائرل ہوا۔ یہ اشتہارات شوشل میڈیا پر چلتے دیکھ کر ہمارے نوجوانوں نے بھی آگے بڑھادیئے۔کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ بند کے یہ اشتہارات کس نے بنوائے اور کس کے اشارے پر وائرل کئے گئے؟

جہاں احتجاج ہوئے کیا وہاں جمعہ سے پہلے مسلمانوں نے احتجاج کی پلاننگ کی تھی؟

جن شہروں میں احتجاج ہوئے ان میں سے اکثر جگہوں سے یہ اطلاعات ملی ہیں کہ جمعہ سے پہلے مسلمانوں نے احتجاج کی کوئی پلاننگ نہیں کی تھی؛ بلکہ اکثر جگہ کسی کو معلوم بھی نہیں تھا کہ جمعہ کے بعد کوئی احتجاج ہونے والا ہے، بس اچانک جیسے ہی جمعہ کے بعد بھیڑ باہر نکلی نعرے بازی، ہو ہلا اور شور شرابہ شروع ہوگیا، چونکہ سب کے جذبات پہلے سے مشتعل تھے اس لیے مسلم نوجوانوں بالخصوص نوعمر بچوں کی بھیڑ بھی نعرے بازی میں شریک ہوگئی اور جب تک بڑی عمر کے سنجیدہ و سمجھدار لوگ کچھ سمجھ پاتے تب تک معاملہ قابو سے باہر ہوچکا تھا۔کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ بغیر کسی اطلاع، اعلان و پلاننگ کے بھیڑ میں اچانک نعرے بازی اور شور و شغب کس نے شروع کیا؟

پتھر بازی کیوں شروع ہوئی؟

کوئی بیوقوف سے بیوقوف مسلمان بھی بلاوجہ پولیس پر پتھر نہیں پھینک سکتا اور موجودہ حالات میں تو اس کا تصور بھی مشکل ہے؛ لیکن پھر بھی اچانک پتھر بازی شروع ہوگئی اور ویڈیوز میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ نوعمر مسلمان بچے خوب پتھر پھینک رہے ہیں۔کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ یہ پتھر بازی کیوں شروع ہوئی اور کس نے شروع کی؟

احتجاج والی جگہوں پر پتھر کہاں سے آئے ؟

عموماً شہروں کی گلیوں میں اور بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر اینٹ اور پتھر ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتے؛ لیکن جن علاقوں میں احتجاج ہوئے وہاں کے ویڈیوز دیکھئے کس طرح سڑکوں پر اینٹ پتھر بکھرے پڑے ہیں، کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ اچانک اتنی مقدار میں اینٹ پتھر کہاں سے رونما ہوگئے ؟

نوعمر بچے ہی آگے کیوں نظر آئے؟

احتجاجات کی ویڈیوز دیکھ لیجیے اکثر جگہ پندرہ سولہ سال کے بچے ہی آگے نظر آرہے ہیں، ظاہر ہے کہ اگر یہ احتجاج مسلمانوں کے باہم مشورے و پلاننگ کے ساتھ ہوتے تو پختہ عمر کے لوگ آگے نظر آتے، بچوں کا آگے نظر آنا کیا کسی کی شرارت کا نتیجہ نہیں ہے؟

مسلمانوں ہوش کے ناخن لو، تمہارے جذبات کا فائدہ اٹھاکر کچھ شرپسند عناصر تمہیں کچلنے کی بڑی بڑی سازشیں تیار کررہے ہیں۔

ذرا غور کرو کہ چند روز پہلے تک حکومت کیسی بھیگی بلی بنی ہوئی تھی اور اس کے اپنے میڈیا چینلز کس قدر پریشان تھے، حکومت کی جانب سے صفائی دینے کے لیے کوئی بھی آدمی میڈیا کے سامنے آنے کو تیار نہیں تھا؛ لیکن ان احتجاجات کے بعد ماحول کیسا بدل گیا اور اب حکومت کو نہیں مسلمانوں کو ولین بنادیا گیا، سینکڑوں نوجوانوں کو موقعہ واردات پر ہی پولیس نے توڑ پھوڑ دیا، ہزاروں نوجوانوں کو سلاخوں کے پیچھے بھیجنے کی تیاری ہوچکی ہے، سینکڑوں مکانات پر بلڈوزر پھیرنے کی اسکیمیں چل رہی ہیں اور حکومت کے اس کھلے ظلم کے باوجود صفائیاں بھی مسلمانوں کو ہی دینی پڑ رہی ہیں۔

شرپسند عناصر نے نہایت چالاکی و ہوشیاری کے ساتھ ہمارے بیچ گھس کر اپنا کام کردیا اور ہمیں کانوں کان خبر نہ ہوسکی۔

ہمارے طبقے کے کچھ جذباتی اور مشتعل مزاج شوشل میڈیائی مفکرین نے بھی شوشل میڈیا کے ذریعے آگ میں خوب گھی ڈالا اور اب لٹنے پٹنے والے لوگوں کو مبارکباد بھی پیش کررہے ہیں، حالانکہ ان مفکرین میں سے خود کوئی بھی کہیں نہ زخمی ہوا اور نہ گرفتار ہوا بلکہ زمین پر بھی نظر نہیں آیا، یہ لوگ چاہتے ہیں کہ ہمارا تو بال بھی بیکا نہ ہو لیکن ہمارے علاوہ سب لوگ تلوار لے کر نکل جائیں۔

مسلمانو! ناموس رسالت کے لیے جذبات برانگیختہ ہونا فطری بات ہے لیکن خیال رکھیں کوئی ہمارے جذبات کی آڑ میں اپنا کھیل نہ کھیل جائے۔

(یہ مضمون نگار کے ذاتی خیالات ہیں)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
Damaged bus in Nepal after attack on Indian passengers

نیپال میں کتنے ہندو کتنے مسلمان ہیں؟

ستمبر 11, 2025
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

کیا ہے ترنگے کی تاریخ، منزل بمنزل سفر کے بارے میں سب کچھ جانیے

جنوری 26, 2025
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN