نوح :(عامر حسین میواتی)
قصبہ دھوج واقع جامع مسجد میں قاری اسلم بڈیڈوی کی صدارت اور مولانا قاسم صدر جمعیۃ حلقہ دھوج اور مولانا فخر الدین شاہی امام دھوج کی سربراہی میں جمعیۃ علماء حلقہ فریدآباد و دھوج کے ذمہ داران کی ایک میٹنگ کا انعقاد ہوا، میٹنگ کا مقصد میوات 84 کے علاقے میں بھارت اسکاٹ یوتھ کلب کا پروگرام کرنا تھا۔
اس موقع پر جمعیۃ علماء محمود مدنی کے ضلع صدر قاری اسلم بڈیڈوی نے ، جمعیۃ یوتھ کلب کی اہمیت و افادیت اور دور حاضر میں اس کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جمعیۃ یوتھ کلب سے آج کے نوجوان کو جوڑنا وقت کا ایک اہم تقاضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک و ملت کی خدمت کرنے کا جذبہ رکھنے والے نوجوانوں کیلئے یہ ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔وہیں جمعیۃ علماء ضلع فریدآباد کے جمعیۃ صدر ناصر حسين زكريا اُٹاوڑی نے اپنے مختصر بیان میں حاضرین کو بھارت اسکاٹ جمعیۃ علماء یوتھ کلب کے نظم و نسق، اس کیلئے نوجوانوں کی تشکیل اور ٹریننگ کے طریقہ کار سے واقف کرایا۔
میٹنگ کے بعد قاری اسلم اور ناصر حسين زكريا اُٹاوڑی نے ٹریننگ گراؤنڈ کا معائنہ کیا اور اہم انتظامات کے تعلق سے گاؤں کے ذمہ دار نوجوانوں کی توجہ ادھر مبذول کرائی۔ اس میٹنگ میں جمعیۃ علماء حلقہ چوراسی کے سے مولانا زکریا ،قاری امام الدین، قاری شاکر ، مولانا عبد المنان ، حافظ زکریا ، بھائی راشد وغیرہ نے شرکت کی۔










