نئی دہلی: وزارت دفاع نے تمام میڈیا چینلوں، ڈیجیٹل پلیٹ فارم اور لوگوں کو ایک سخت ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں ان سے دفاعی کارروائیوں اور سیکورٹی فورسز کی نقل و حرکت کی لائیو کوریج یا ریئل ٹائم رپورٹنگ سے گریز کرنے کو کہا گیا ہے۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ایسی حساس یا ذرائع پر مبنی معلومات کے انکشاف سے آپریشن پر اثر پڑتا ہے اور جانوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے
All media channels, digital platforms and individuals are advised to refrain from live coverage or real-time reporting of defence operations and movement of security forces. Disclosure of such sensitive or source-based information may jeopardize operational effectiveness and…— Ministry of Defence, Government of India (@SpokespersonMoD) May 9, 2025
اس میں کہا گیا ہے کہ کیبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک (ترمیمی) رولز 2021 کے سیکشن 6(1)(پی) کے مطابق، انسداد دہشت گردی آپریشنز کے دوران صرف نامزد افسران کی وقتاً فوقتاً بریفنگ کی اجازت ہے۔ تمام اسٹیک ہولڈرسے اپیل ہے کہ وہ ملک کی خدمت میں اعلیٰ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے کوریج میں احتیاط، حساسیت اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں-وزارت نے میڈیا تنظیموں اور لوگوں سے مکمل تعاون کی اپیل کی ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کو کہا ہے کہ آپریشن کی تفصیلات کو سرکاری طور پر جاری ہونے تک خفیہ رکھا جائے وزارت نے کارگل جنگ، 26/11 ممبئی حملے اور قندھار ہائی جیکنگ جیسے ماضی کے واقعات کو قبل از وقت یا بے قابو رپورٹنگ سے لاحق خطرات کی مثالوں کے طور پر حوالہ دیا