نئی دہلی:(ایجنسی)
اولا آٹو اورکیب بکنگ کرنے کے بعد بعض ڈرائیورس کی جانب سے اچانک رائیڈ کینسل کرنے کی وجہ سے مسافرین کو کافی تکلیف کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔ اس صورتحال سے ’اولا‘ کے ذمہ داروں کو شہریوں کی جانب سے واقف کروایا گیا جس کے بعد اس کا حل نکال لیا گیا ہے۔ بکنگ ایپ میں اب معمولی تبدیلی کی گئی ہے۔ ڈرائیورس کو لوکیشن، پیمنٹ وغیرہ کی تفصیلات اب نظرآئیں گی جس کے بعد اپنی مرضی سے وہ بکنگ قبول کرسکتےہیں یا نہیں کرسکتے یہ اختیاران کو ہوگا، پہلے یہ تفصیلات ڈرائیورکوپتہ نہیں ہوتی تھیں۔ اس تبدیلی سے اب مسافرین کو ڈرائیورکی جانب سے رائیڈ کینسل کی مشکل نہیں ہوگی۔










