اردو
हिन्दी
جولائی 16, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

یوکرین-روس کے درمیان جاری تعطل پربھارت کے موقف کی ماسکو نے کی تعریف

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
یوکرین-روس کے درمیان جاری تعطل پربھارت کے موقف کی ماسکو نے کی تعریف
53
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی؍ماسکو:(ایجنسی)

روس نے جمعہ کو یوکرین کے ساتھ جاری تعطل کے درمیان ہندوستان کے متوازن اور آزاد موقف کی تعریف کی۔ ماسکو کا یہ بیان مشرقی یورپ میں واقع ملک (یوکرین) کو لے کر نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن کے رکن ممالک اور روس کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ کے تناظر میں ہندوستان کے موقف پر سامنے آیا ہے۔ نئی دہلی میں روسی سفارت خانہ نے کہا، ’ہم ہندوستان کے متوازن، اصولی اور آزاد موقف کا خیرمقدم کرتے ہیں۔‘

یوکرین بحران پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندے ٹی ایس تیرومورتی نے جمعرات کو دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کی اپیل کی۔ دہلی میں وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے بھی کہا کہ ہندوستان ہمیشہ سے ہی کشیدگی کو فوری طور پر کم کرنے اور مسلسل سفارتی بات چیت کے ذریعے بحران کو حل کرنے کا حامی رہا ہے۔

یوکرین سرحد پر ایک لاکھ فوجیوں کی تعیناتی

روس نے یوکرین کی سرحد کے قریب تقریباً ایک لاکھ فوجیوں کو تعینات کیا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ وہ بحری مشقوں کے لیے جنگی بحری جہاز بھی بھیج رہا ہے جس سے نیٹو ممالک میں یہ خدشہ بڑھ گیا ہے کہ روس یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے۔ لیکن روس نے یوکرین پر حملے کے کسی بھی منصوبے کی تردید کی ہے۔ غور طلب ہے کہ سیٹلائٹ سے حاصل ہونے والی کچھ تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ روسی فوج یوکرین کا محاصرہ کر رہی ہے۔

حالانکہ، ان تصاویر کی بھی اپنی حد ہوتی ہے۔ میکسار جیسی کمپنیوں کے کمرشیل سیٹلائٹس سے لی گئی تصاویر میں یوکرین کے ساتھ سرحد کے ساتھ روسی فوجی، ہوائی اڈے اور توپ خانے کو دیکھا جا سکتا ہے۔ جنوبی بیلاروس اور کریمیا میں بھی فوجیوں کے جمع ہونے کی سرگرمیاں منظر عام پر آئی ہیں۔ جس پر روس نے 2014 میں یوکرین سے قبضہ کیا تھا۔ ان تصاویر سے امریکا اور دیگر مغربی ممالک کے حکام کا یہ دعویٰ درست معلوم ہوتا ہے کہ روسی افواج اس پوزیشن میں ہیں جہاں سے وہ یوکرین پر حملہ کر سکتی ہیں۔

جارحانہ کارروائی کے ہوں گے سنگین نتائج: امریکہ

اسی دوران امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے جمعے کو میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں اپنی پہلی دو طرفہ ملاقات میں کہا کہ امریکا یوکرین میں روسی اشتعال انگیزی کے بارے میں سفارتی بات چیت کا خیرمقدم کرتا ہے۔ تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ روس کی جانب سے جارحانہ اقدام کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کے درمیان ہندوستان نے یوکرین کی طرف مدد کا ہاتھ بڑھایا ہے۔ ایئر انڈیا نے جمعہ کو کہا کہ وہ اگلے ہفتے ملک اور یوکرین کے درمیان تین پروازیں چلائے گی۔ ایئر انڈیا نے کہا کہ یہ پروازیں 22، 24 اور 26 فروری کو یوکرین بھیجی جائیں گی۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN