باندہ : (ایجنسی)
جیسے جیسے اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات قریب آرہے ہیں ، تمام پارٹیاں اپنے آپ کو خاص بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ بی ایس پی ’روشن خیال کانفرنس‘ منعقد کر کے برہمنوں کو راغب کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور دوسری طرف اس نے بڑا اعلان کیا ہے کہ اس بار کسی بھی باہوبلی یا مافیا کو اسمبلی کا ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔ بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے کہا ہے کہ مختار انصاری کو بھی اس بار بی ایس پی کی طرف سے ٹکٹ نہیں ملے گا۔
مایاوتی کے بیان کے بعد مختار انصاری نے بھی جوابی حملہ بولا ہے۔ انصاری نے کہا کہ شاید سیاسی پارٹیاں میری طاقت کو نہیں جانتیں۔ انہوں ایک طرح سے مایاوتی کو چیلنج کیا ہے ۔ انصاری نے ٹویٹ میں کہاکہ وہ کسی پارٹی پر زیادہ بھروسہ نہیں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام نے کل پانچ مرتبہ ایم ایل اے بنایا ۔ دو بار آزاد امیدوار کے طور پر آنےپر بھی ایم ایل منتخب ہوا۔ جیل میں رہ کر بھی بھاری ووٹوں سے جیت بنایا ۔ ہماری طاقت کوئی سیاسی پارٹی نہیں ہمارے عوام ہیں جو ہمارےہیں اور ہم عوام کے ہیں۔
واضح رہے کہ اے آئی ایم آئی ایم کے بعد اب او پی راج بھر نے بھی انصاری کو پیشکش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انصاری غریبوں کے مسیحا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مختار چاہیں تو اسے اپنی پسند کی نشست پر ٹکٹ دیا جائے گا۔ بتادیں کہ راج بھر بی جے پی کے پہلے اتحادی تھے لیکن اس بار وہ اتر پردیش میں تنہا لڑنے کا ارادہ کر رہے ہیں۔گزشتہ دنوںاویسی اور ان کے ساتھ اتحاد پر بھی بحث ہورہی تھی ۔










