اردو
हिन्दी
جولائی 8, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ممبئی کی مسلم تنظیموں کا سعودی حکومت سے تبلیغی جماعت پر پابندی ہٹانے کا مطالبہ

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
ممبئی کی مسلم تنظیموں کا سعودی حکومت سے تبلیغی جماعت پر پابندی ہٹانے کا مطالبہ
122
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی (پریس ریلیز)ـ

دنیا کے تمام مسلمانوں کے لئے مقدس ترین سرزمین حجاز پر سعودی عرب کی حکومت پچھلے کچھ عرصے سے ناچ گانوں کے اڈے، جوئے خانے، شراب خانے قائم کررہی ہے نیز دیگر بے پردگی اور فحاشی جیسے ناجائز وحرام کاموں فروغ دیا جارہا ہے اس سے ساری دنیا کے کڑوڑوں مسلمانوں کے مذہیی جذبات کو ٹھیس پہنچ رہی ہے۔

سعودی عرب میں ڈکٹیٹر شپ جیسی سختی کے ساتھ آل سعود کا خاندانی بادشاہی نظام چل رہا پے، وہاں کسی بھی جماعت کو کسی بھی سیاسی، سماجی، تعلیمی، معاشی اور معاشرتی سرگرمیوں کی اجازت پہلے بھی نہیں تھی مگر موجودہ بادشاہ اور ولی عہد کے آنے بعد وہاں کے عوام کو مزید سختی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ بڑی تعداد میں لوگوں کو انسانی حقوق سے محروم کیا جارہا ہے، سرکاری عملے میں کرپشن بھی عام ہورہا ہے، ان سب بدعنوانیوں سے عوام کی توجہ ہٹانے اور اپنی حکومت برقرار رکھنے کے لئے اپنے عوام کو ناچ گانے، کھیل کود اور عیش عشرت کی طرف موڑنے کی کوشش کی جارہی ہے ـ ۔

اسی طرح وہ لوگ اور وہ جماعتیں جو لوگوں کو غلط راستے پر جانے سے روک رہے ہیں حکومت ان کو اپنا دشمن سمجھتی ہے، عوام کو راہ راست پر لانے کی کوشش کرنے والے بہت سےعلماء اور دانشوران کو غائب کرادیا گیا، بہت سے جیلوں میں پڑے ہیں ـ اسی لئے تبلیغی جماعت پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے اور مسجدوں کے اماموں پر دباو ڈالا گیا ہے کہ اپنے خطبات میں تبلیغی جماعت کی برائیاں کریں، جماعت پر غلط اور بے بنیاد الزامات بھی لگائے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ تبلیغی جماعت بنیادی طور پر ہمارے ملک سے نکلی جماعت ہے، اس کا کوئی سیاسی ایجنڈا کبھی نہیں رہا، ان کا مقصد صرف مسلمانوں کو مسجد سے جوڑنا اور کلمہ نماز کی تبلیغ کرنا ہے، اس کے علاوہ یہ لوگ دوسرا کوئی کام نہیں کرتے، ہندوستان سے نکل کر یہ جماعت دنیا کے دوسو سے زیادہ ملکوں میں کام کررہی ہے، کڑوڑوں لوگ اس سے جڑے ہوئے ہیں جو اپنا مال صرف کرکے اس جماعت کو وقت بھی دیتے ہیں، تقریبا تمام ملکوں نے قانونی طور پر اس جماعت کو اپنے یہاں کام کرنے کی اجازت دے رکھی ہے، کہیں سے بھی یہ شکایت کبھی نہیں ملی کہ یہ جماعت کسی بھی طرح کے تشدد اور دہشت گردی کا حصہ رہی ہو ـ ……… مسلمانوں میں اگرچہ بہت سے لوگ تبلیغی جماعت سے پوری طرح اتفاق نہیں رکھتے مگر وہ بھی اس بات کی شہادت دیتے ہیں کہ اس جماعت کا تعلق کبھی بھی تشدد اور دہشت گردی سے نہیں رہا ـ مگر تعجب کی بات ہے کہ سعودی حکومت اس بے ضرر جماعت کو دہشت گرد قرار دے رہی ہے ـ۔

آج ممبئی کے مراٹھی پترکار سنگھ میں مخلتف ملی تنظیموں کی پریس کانفرنس میں سعودی حکومت سے یہ مطالبات کئے گئے کہ حجاز کے پاک مقدس علاقے سے فورا ناچ گانے، جوئے خانے اور فحاشی کے اڈے بند کئے جائیں، تبلیغی جماعت پر سے پابندی ہٹائی جائے اور اس کا تعلق دہشت گردی سے جوڑنے پر معافی مانگی جائے، اسی طرح حکومت مسلمانوں کے دیگر مکاتب فکر اور مسالک کے لوگوں پر بے جا سختیوں سے پرہیز کرے، حرمین شریفین سعودیوں کی ذاتی میراث نہیں ہے بلکہ وہ تمام مسلمانوں کی امانت ہے، ساری دنیا کے مسلمانوں کا مرکز عقیدت ہے، سعودی حکومت کا فرض ہے کہ وہ تمام مکاتب فکر کے مسلمانوں کی مذہبی جذبات کا خیال رکھے ـ۔

دستخط کندگان

1-مولانا محمود احمد خاں دریابادی، جنرل سکریٹری آل انڈیاں علماء کونسل
2-ـ مولانا حلیم اللہ قاسمی، جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء مہاراشٹر
3-ـ مفتی حذیفہ قاسمی، ناظم تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر
4- ـ مولانا عبدالرشید بھوئرا جنرل سکریٹری انجمن اہل سنت جماعت
5-ـ مولانا انیس احمد اشرفی، صدر رضا فاؤنڈیشن
6-ـ مولانا سید احمد علی عابدی، شیعہ عالم دین، پرنسپل حوزہ علمیہ
7-ڈاکٹر سلیم خان، نمائندہ جماعت اسلامی
8- ـ ڈاکٹر عظیم الدین صدر ایم ایچ ڈبلیو
9-فرید شیخ، صدر ممبئی امن کمیٹی
10ـ-سلیم موٹر والا، ملی شوری

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ
خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

07 جولائی
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق
خبریں

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

07 جولائی
Israel strategic failure
خبریں

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

06 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

Israel strategic failure

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

جولائی 6, 2026
سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

جولائی 5, 2026

حالیہ خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN