تہران :
ایران کے سپریمو لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای نے تمام مسلم ممالک سے فلسطینیوں کو فوجی اور مالی طور پر تعاون کرنے کے علاوہ غزہ کی تعمیر نو میں ان کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے ۔ایرانی میڈیا نے خامنہ ای کے اس بیان کو کافی اہمیت دی ہے ۔خامنہ ای نے یہ بیان جمعہ کو اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین 11 دن تک جاری رہنے والے پرتشدد تصادم کے خاتمے کے بعد دیا۔
اسرائیل کے ساتھ پرتشدد تصادم کے دوران ایران نے کھل کر فلسطینیوں کی حمایت کی۔ ایران غزہ ، مغربی کنارے علاقے میں سرگرم اسلامی عسکری پسند گروپ حماس کی بھی حمایت کرتا ہے ۔
حماس فلسطینی عسکری پسند گروپوں میں سب سے بڑا گروہ ہے جس کے چارٹر میں لکھا ہے کہ وہ اسرائیل کو تباہ کرنے کے لیے پابند عہد ہے ۔
حماس کے علاوہ ایران نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی آبادی کے رہنما محمد عباس کی بھی حمایت کی ہے۔
جمعہ کے روز جنگ بندی کے اعلان سے قبل حماس سمیت دیگر عسکری پسند تنظیموں نے اسرائیل پر سیکڑوں راکٹ فائر کیے ، حالانکہ اسرائیلی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ’اسرائیل کے آئرن ڈوم ڈیفنس سسٹم نے ان کے بیشتر راکٹ کو ہوا میں مار گرایا ۔
آیت اللہ علی خامنہ ای نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ مسلم ممالک فلسطینیوں کو پوری شدت سے فوجی اور مالی مدد فراہم کریں ، تاکہ وہ غزہ کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کرسکیں۔
خامنہ ای نے دنیا کے تمام مسلمانوں سے یہ مانگ کی ہے کہ وہ اپنی اپنی حکومتوں سے فلسطینیوں کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔










