اردو
हिन्दी
جولائی 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

نجلا بودن رمضان تیونس کی پہلی خاتون وزیر اعظم

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
نجلا بودن رمضان تیونس کی پہلی خاتون وزیر اعظم
23
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تیونس : (ایجنسی)

تیونس کے صدر قیس سعید نے منتخب حکومت کی برطرفی اور اقتدار پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کے تقریبا ًدو ماہ بعد نجلا بودن رمضان نامی ایک خاتون کو وزیر اعظم مقرر کرنے کا اعلان کیا۔ اس طرح وہ تیونس کی پہلی خاتون وزیر اعظم بن گئی ہیں۔

صدر نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر اس کا اعلان کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے، ’’صدر مملکت قیس سعید نے نجلا بودن کو جتنی جلدی ممکن ہو سکے نئی حکومت تشکیل دینے کا اختیار دیا ہے۔‘‘

قیس سعید نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ تیونس کی تاریخ میں، ’’پہلی بار ایک خاتون وزیر اعظم حکومت کی قیادت کریں گی۔‘‘ان کا کہنا تھا کہ وہ، ’’کئی ریاستی اداروں میں پائی جانے والی بدعنوانی اور افراتفری سے نمٹنے کے لیے مضبوط عزم کے ساتھ‘‘رمضان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق نجلا بودن کے بارے میں بہت زیادہ معلومات نہیں ہیں تاہم وہ پیشے کے لحاظ سے انجینئر ہیں اور ورلڈ بینک کے لیے کام کرتی رہی ہیں۔ صدر نے بھی اپنے اس فیصلے کے بارے میں کوئی خاص معلومات فراہم نہیں کی کہ آخر انہوں نے کن اسباب کے بناپر نجلا بودن کو وزیر اعظم مقرر کیا ہے۔

نجلا کون ہیں؟

تریسٹھ سالہ نجلا کے بارے میں بہت زیادہ معلومات نہیں ہیں تاہم اتنا معلوم ہے کہ وہ انجینئرنگ کے شعبے کی محقق ہیں۔ وہ تیونس کے مرکزی علاقے کیراؤن میں سن 1958 میں پیدا ہوئی تھیں اور دارالحکومت کے ہی نیشنل اسکول آف انجینئرنگ میں پروفیسر ہیں۔

سن 2011 میں انہیں اعلی تعلیم کی وزارت میں سربراہ مقرر کیا گیا تھا تاہم انہیں سیاست کا نہ تو کوئی خاص تجربہ ہے اور نہ ہی ان کی سیاسی فکر کے بارے میں کچھ زیادہ معلومات ہیں۔

نجلا بدون رمضان ایک ایسے وقت اعلی سیاسی عہدے پر فائز ہو رہی ہیں جب ملک شدید سیاسی بحران سے دو چار ہے۔ دو ماہ قبل ہی صدر نے یکطرفہ اقدام کرتے ہوئے منتخب وزیر اعظم ہشام مشیشی کو برطرف کرکے پارلیمان کو بھی تحلیل کر دیا تھا۔ سیاسی جماعتوں نے صدر کے اس اقدام کو بغاوت کا نام دیا ہے۔

سن 2019 میں صدارتی انتخابات کی مہم کے دوران قیس سعید کو ایک بہت ہی با وقار قانون کے پروفیسر کے طور پر بڑی احترام کی نظر سے دیکھا جاتا تھا اور ان سے بڑی امیدیں وابستہ تھیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ بایاں محاذ اور اسلامی پارٹیوں سمیت تقریبا ًتمام سیاسی جماعتوں نے ان کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

لیکن اقتدار میں آنے کے بعد سے ہی ان پر کئی حلقوں کی جانب سے شدید نکتہ چینی ہوتی رہی ہے۔ کبھی پولیس کی زیادتیوں کے حوالے سے تو کبھی کورونا وائرس کی وبا پر صحیح طرح سے کنٹرول حاصل نہ کرنے کے لیے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ ملک اس وقت شدید معاشی بحران سے بھی دو چار ہے۔

اس برس کے اوائل میں ہی ان کی انتظامیہ کے خلاف دارالحکومت میں بڑے پیمانے پر مظاہرے شروع ہوئے تھے جنہیں کچلنے کے لیے فورسز نے طاقت کا بے جا استعمال کیا پھر بعد میں 25 جولائی کو صدر نے پارلیمان کو ہی تحلیل کرنے کا متنازعہ فیصلہ کر لیا۔ گزشتہ ہفتے ہی انہوں نے اعلان کیا تھا کہ اب وہ ملک کی انتظامیہ خود ہی چلائیں گے۔

گزشتہ روز ہی جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے سعید قیس سے فون پر بات کی تھی اور ملک کے استحکام کے لیے جمہوریت کی اہمیت پر زور دیا تھا۔ چانسلر کے ترجمان اسٹیفین زیبریٹ کے مطابق انگیلا میرکل نے صدر سے کہا تھا کہ وہ، ’’پارلیمانی جمہوریت کی بحالی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات شروع کریں۔‘‘

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN