ممبئی : (ایجنسی)
اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں تشدد کے خلاف شیو سینا ، این سی پی اور کانگریس نے پیر (11 اکتوبر) کو مہاراشٹر بندکرتے ہوئے احتجاج کیا تھا۔ اس دوران کچھ مقامات پر پتھراؤ کے واقعات بھی سامنے آئے ۔ اسی مسئلہ کولے کرحال ہی میں لانچ ہوئے ٹائمس ناؤ گروپ کے نئے ہندی نیوز چینل ’’ ٹائمس ناؤ نوبھارت‘ پر چل رہی ایک ڈیبیٹ کے دوران اینکر سشانت سنہا نے مہاراشٹر کے وزیر نواب ملک سے پوچھا کہ کسانوں کےلئے ہمدردی دکھانے راجستھان کب جائیں گے؟ اس کو لے کر اینکر اور این سی پی ترجمان ایک دوسرے سے الجھتے نظر آئے ، جس کے بعد نواب ملک نے ڈیبیٹ شو کو درمیان میں چھوڑ کر چلے گئے ۔
اینکر کے سوال پر نواب ملک نے کہا کہ جتنے بھی سوال تھے سب کے جواب ہم نے آپ کو دے دئے۔ آپ کو اپنی ٹی وی پر جس طرح کی خبریں دکھانی ہے دکھائیے۔ جو سوال لوگوں سے پوچھنا ہے پوچھئے ،اسے ریکارڈ کرکے دکھائیے ۔