اردو
हिन्दी
جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

وتر کے بعد نوافل

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
وتر کے بعد نوافل
80
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی

سوال:


اگر رمضان المبارک میں تراویح کے ساتھ وتر پڑھ لی جائے تو کیا اس کے بعد مزید نوافل پڑھے جاسکے ہیں؟

جواب:


رسول اللہ ﷺ نے رات کی آخری نماز وترکو بنانے کا حکم دیاہے ۔ آپؐ کا ارشاد ہے :اجعلوا آخرَ صلاتِکم باللیل وتراً۔(بخاری:998 ،مسلم:751)”اپنی رات کی آخری نماز وتر کو بناؤ۔“

آپؐ نے رات میں تہجد کے بعد آخر میں وتر پڑھنے کو افضل بتایاہے ۔ آپؐ نے فرمایا:مَن خَافَ أن لایَقُومَ مِن آخِرِ اللَّیلِ فَلیُوتِر أوَّلَہٗ، وَمَن طَمَعَ أن یَّقُومَ آخِرَہٗ فَلیُوتِر آخِرَ اللَّیلِ، فَاِنَّ صَلَاۃِ آخِرِ اللَّیلِ مَشھُودَۃ وَذٰلِکَ أفضَل۔(مسلم:755)”جسے اندیشہ ہو کہ وہ رات کے آخری پہر میں اٹھ نہیں سکے گا وہ رات کے اول حصے میں ہی وتر پڑھ لے اور جسے امید ہو کہ وہ آخرِ شب میں اٹھ جائے گا ، اسے آخر میں ہی وترپڑھنی چاہیے ۔ اس لیے کہ رات کے آخری پہر کی نماز میں فرشتے موجود رہتے ہیں اور ایساکرنا افضل ہے۔“

خود رسول اللہ ﷺ کا یہی معمول تھا کہ آپ رات میں پابندی سے تہجد پڑھتے تھے ، اس کے بعد وتر کی نماز اداکرتے تھے ۔

لیکن آں حضرت ﷺ سے کبھی کبھی وتر کے بعد دورکعت پڑھنا ثابت ہے ۔ حضرت عبدالرحمن بن عوف ؓ کے صاحب زادے حضرت ابوسلمہ نے ایک مرتبہ ام المومنین حضرت عائشہؓ سے دریافت کیا کہ رسول اللہﷺ رات میں کیسے نماز پڑھتے تھے توانہوں نے جواب دیا:کَانَ یُصَلِّی ثَمَانَ رَکعَاتٍ، ثُمَّ یُوتِرُ،ثُمَّ یُصَلِّی رَکعَتَینِ وَھُوَجَالِسٌ۔(مسلم:738)”آپؐ آٹھ رکعتیں پڑھتے تھے ، پھر وتر اداکرتے تھے ، پھر دو رکعتیں بیٹھ کر پڑھتے تھے۔“

امام نووی ؒنے اس حدیث کی شرح میں لکھاہے:

”صحیح بات یہ ہے کہ نبی ﷺ نے وتر کے بعد دو رکعتیں بیانِ جواز کے لیے پڑھی ہیں اور انہیں بیٹھ کر اداکیاہے ، یہ بتانے کے لیے کہ نفل کو بیٹھ کر پڑھاجاسکتاہے ۔ ایساآپؐ نے پابندی سے نہیں کیاہے ، بلکہ صرف ایک مرتبہ ، یا دومرتبہ ، یاچند مرتبہ کیاہے ۔ ورنہ حضرت عائشہؓ اور دیگر بہت سے صحابہ سے مروی احادیث میں صراحت ہے کہ آپؐ رات کی نماز میں سب سے آخر میں وتر ادا کرتے تھے اور بہت سی احادیث میں آپؐ نے صحابہ کو ایساکرنے کا حکم دیاہے ۔ پھر ان احادیث کے ہوتے ہوئے یہ کیسے گمان کیاجاسکتاہے کہ آپؐ وترکے بعد پابندی سے دو رکعت ادا کرتے تھے ۔ اس کا مطلب یہی ہے کہ آپ نے وترکے بعد دو رکعت محض بیانِ جواز کے لیے کبھی کبھی اداکی ہے ۔“

رمضان المبارک میں نماز وتر کی باجماعت ادائیگی کو علماء نے افضل بتایاہے ۔ اس بنا پر اگر کوئی شخص تراویح کے ساتھ وتر کو بھی جماعت سے پڑھ لے اور اس کے بعد رات میں سحری کھانے سے قبل وہ کچھ نوافل پڑھنا چاہے تو ایسا کرنا اس کے لیے جائز ہے ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026

حالیہ خبریں

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN