اردو
हिन्दी
اپریل 23, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

آخر نیتن یاہو کا قصہ تمام

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
آخر نیتن یاہو کا قصہ تمام
57
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائیرلبید نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب دعویٰ کیا ہےکہ انہوں نے مخلوط حکومت کے لیے درکار حمایت حاصل کرلی ہے جس کے بعد وہ جلد ہی حکومت کی تشکیل کا اعلان کریں گے۔ نئی مخلوط حکومت کےقیام کے بعد اسرائیل میں مسلسل 12 سال سے اقتدار پر قابض بنجامن نیتن یاہو رخصت ہو جائیں گے۔

یائیرلبید نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ حکومت کی تشکیل کے لیے دی گئی مہلت کے خاتمے سے کچھ دیر قبل انہیں اور صدر مملکت کو بتایا گیا کہ ہم حکومت کی تشکیل میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

یائیرلبید
اسرائیل میں نئی تشکیل پانے والی حکومت میں 49 سالہ انتہا پسند لیڈر نفتالی بینٹ کو باری باری وزارت عظمیٰ کا منصب سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یائیر لبید نے کہا کہ نئی مخلوط حکومت تمام اسرائیلیوں کی برابر خدمت کرے گی، جن لوگوں نے ان کی جماعت کو ووٹ نہیں دیا وہ بھی ہمارے ہی شہری ہیں۔ ہم اپنے سیاسی مخالفین کا بھی احترام کریں گے۔ اسرائیلی سماج کو متحد رکھنے کے لیے جہاں تک ضروری ہوا اقدامات کیے جائیں گے۔

یائیرلبید نے اسرائیلی صدر روف ریفلین کو بھی فون کیا۔ اس وقت وہ تل ابیب میں ایک فٹ بال میچ دیکھ رہے تھے۔

حکومتی اتحاد میں 7 جماعتوں کی شمولیت

یائیرلبید نے مخلوط حکومت کی تشکیل کے لیے 7 مختلف سیاسی جماعتوں سے اتحاد کیا ہے۔ ان میں نیتن یاہو کے سابق اتحادی دائیں بازو کی جماعت ’امید نو‘ کے سربراہ گیڈ عون ساعر، آوی گیڈور لایبرمین کی ’ اسرائیل بیتنا‘ وزیر دفاع بینی گینٹز کی اعتدال پسند ’بلیو وائٹ‘، بائیں بازو کی لیبر پارٹی اور میریٹز پارٹی شامل ہیں۔

اسرائیل میں نئی وجود میں آنے والی حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں میں فلسطینی ریاست کے حوالے سے گہرے اختلافات موجود ہیں۔ ان میں بعض سیاسی جماعتیں فلسطینیوں کی الگ ریاست کی حمایت کرتی ہیں مگر زیادہ تر اس کی مخالف ہیں۔

عرب اتحاد اور اخوانی لیڈر کی اسرائیلی حکومت میں شمولیت

اسرائیل میں عرب برادری کے نمائندہ اتحاد نے بھی کل بدھ کے روز اسرائیل میں مخلوط حکومت میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

یائیر لبید اور منصور عباس

عرب اتحاد کی قیادت اس وقت منصور عباس نامی ایک عرب رکن کنیسٹ کر رہے ہیں جن مذہبی جماعت اخوان المسلمون کی فکر سے متاثر ہیں۔

عرب اتحاد کے پاس اسرائیلی کنیسٹ میں 4 نشستیں ہیں جن کے ساتھ وہ یائیرلبید کی قیادت میں تشکیل پانے والے اتحاد میں شامل ہو رہے ہیں۔ یائیرلبید کے پاس بدھ کی رات 11 بج کر59 منٹ کا وقت تھا جس میں انہیں حکومت کی تشکیل کے لیے درکار ارکان کی حمایت حاصل کرنا تھی۔

منصور عباس نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے یائیرلبید کے ساتھ مخلوط حکومت میں شمولیت کے لیے ایک معاہدہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد اسرائیلی سوسائٹی میں عرب اقلیت کے مفادات کےلیے کام کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اتحاد نے عرب برادری کی بہبود کے لیے خصوصی بجٹ فراہم کرنے اور اسرائیل میں عربوں کے خلاف جاری جرائم کی روک تھام کی حمایت کی ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN