اردو
हिन्दी
اپریل 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

غزہ میں نیا جنگ بندی معاہدہ تیار، صدر ٹرمپ خود اعلان کریں گے,یہ ہیں تفصیلات

9 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
400
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ دنوں اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جنگ بندی سے متعلق ایک نئے معاہدے کا باضابطہ اعلان خود کریں گے۔ اس مجوزہ معاہدے کی تفصیلات موقر عربی جریدے "المجلہ” نے شائع کی ہیں۔
صدر ٹرمپ یہ اعلان اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو سے واشنگٹن میں ملاقات سے قبل کریں گے، جبکہ حماس پہلے ہی اس امریکی تجویز پر اپنا باضابطہ جواب مصری و قطری ثالثوں کو فراہم کر چکی ہے اور فوری مذاکرات کی آمادگی ظاہر کر چکی ہے

معاہدے کا مسودہ غزہ میں دو ماہ کی جنگ بندی، قیدیوں اور لاشوں کا تبادلہ، انسانی امداد کی ترسیل، اسرائیلی افواج کا جزوی انخلاء اور مستقبل میں مکمل جنگ بندی سے متعلق مذاکرات کے نکات پر مشتمل ہے۔مجوزہ نکات درج ذیل ہیں:
1. جنگ بندی کا دورانیہ:شروع میں 60 روز کے لیے مکمل جنگ بندی ہو گی۔ امریکہ اور صدر ٹرمپ اس بات کی ضمانت دیں گے کہ اسرائیل اس مدت کے دوران حملہ نہیں کرے گا۔
2. قیدیوں کی رہائی:اسرائیل کی جانب سے فراہم کردہ "58 افراد” کی فہرست میں سے 10 زندہ یرغمالی اور 18 ہلاک شدہ افراد مختلف ایام میں واپس کیے جائیں گے:
پہلےدن : 8 زندہ قیدی
ساتویں دن 5 لاشیں
30ویں 5 لاشیں
50ویں دن 2 زندہ قیدی
60 ویں دن 8 لاشیں3. امداد:جنگ بندی پر رضامندی کے فوری بعد غزہ میں امدادی سامان داخل ہو گا، جس کی تقسیم اقوام متحدہ اور ہلال احمر کے تعاون سے ہو گی۔ امداد کی نوعیت اور مقدار 19 جنوری 2025 کے معاہدے کے مطابق ہو گی۔
4. اسرائیلی فوجی کارروائیاں:معاہدے کے نافذ ہونے پر تمام اسرائیلی فوجی حملے روک دیے جائیں گے۔ دورانِ جنگ بندی روزانہ 10 گھنٹے فضائی سرگرمی معطل رہے گی، اور قیدیوں کے تبادلے کے دنوں میں یہ مدت 12 گھنٹے ہو گی۔
5. فوجی انخلاء:پہلے دن شمالی غزہ اور نیٹزاریم کوریڈورسے فوجی پیچھے ہٹیں گے۔ ساتویں دن جنوبی غزہ سے بھی جزوی انخلاء ہو گا۔ تکنیکی ٹیمیں حتمی سرحدوں پر بعد ازاں بات چیت کے ذریعے فیصلہ کریں 6- 6-مستقل جنگ بندی کی بات چیت :پہلے ہی دن مذاکرات کا آغاز ہو گا جن میں یرغمالیوں کے بدلے فلسطینی قیدیوں کی رہائی، اسرائیلی انخلاء، سکیورٹی انتظامات اور غزہ کا مستقبل زیرِ بحث آئیں گے۔

. امریکی حمایت:صدر ٹرمپ فریقین کی سنجیدگی کو یقینی بنانے کے لیے خود اس عمل کی نگرانی کریں گے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ مذاکرات کسی دیرپا امن معاہدے پر منتج ہوں گے۔

8. فلسطینی قیدیوں کی رہائیقیدیوں کے بدلے ایک طے شدہ تعداد میں فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا، جو بغیر کسی رسمی تقریب کے عمل میں آئے گا۔

9. قیدیوں اور یرغمالیوں کی معلومات
دسویں دن حماس باقی ماندہ یرغمالیوں سے متعلق مکمل معلومات دے گی جن میں "زندہ ثبوت” اور طبی رپورٹس شامل ہوں گی۔
اسرائیل، 7 اکتوبر کے بعد گرفتار شدہ فلسطینی قیدیوں اور جاں بحق افراد سے متعلق معلومات فراہم کرے گا۔

10. بقیہ قیدیوں کی رہائی
60 دن کے اندر مستقل جنگ بندی پر اتفاق ہو جائے تو فہرست میں شامل باقی تمام قیدی بھی رہا کیے جائیں گے۔ بصورتِ دیگر جنگ بندی میں توسیع ہو سکتی ہے۔
11. ضامن فریقین:امریکہ، مصر اور قطر اس جنگ بندی کے ضامن ہوں گے اور اس کی مدت، شرائط اور مذاکراتی عمل کی نگرانی کریں گے۔
12. امریکی ایلچی کی قیادت:مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو ویٹکوف خطے کا دورہ کر کے مذاکرات کی صدارت کریں گے۔
13. صدر ٹرمپ کا اعلان:معاہدے کا باضابطہ اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خود کریں گے، جنہوں نے اس عمل کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی ذاتی سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے۔یہ مجوزہ معاہدہ غزہ میں جاری انسانی بحران کے خاتمے، جنگ بندی کے قیام اور دیرپا حل کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیگ: New ceasefire agreement،Gaza،President Trump،announce،document

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

RSS Deepfake Controversy
خبریں

انتخابی موسم میں آر ایس ایس فرضی لیٹر سے پریشان، بھاگوت کا ڈیپ فیک بھی وائرل

13 اپریل
DD News Anchor Controversy News
خبریں

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

13 اپریل
Humayun Kabir Owaisi Video Row
خبریں

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

10 اپریل
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
UGC Vande Mataram News

کالج ،یونیورسٹی پورا وندے ماترم گانے کے احکامات پر سختی سے عمل کریں: UGC کا فرمان

حالیہ خبریں

RSS Deepfake Controversy

انتخابی موسم میں آر ایس ایس فرضی لیٹر سے پریشان، بھاگوت کا ڈیپ فیک بھی وائرل

اپریل 13, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN