اردو
हिन्दी
مئی 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

“نیا بھارت” آپ کے دروازے پر

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مضامین
A A
0
486
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:قاسم سید

ہندوتووادیوں نے اقلیتوں کو ,سبق, سکھانے اور ان کو ,اوقات,پر رکھنے کا جو وعدہ اپنے ووٹروں سے کیا تھا وہ بحسن و خوبی نبھایا جارہا ہے -لوک سبھا میں بی جے پی کے ایم پی کی طرف سے ایک مسلم ایم پی کے لئے جس طرح کے “القاب وآداب “استعمال کئے گئے وہ اس بات کا مظہر ہے کہ اب تک سڑکوں پر سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلوں پر خاص کمیونٹی پر کیچڑ اچھالی جاتی ہے اب ,جمہوریت کے مندر, میں بھی یہ کیا جائے گا ،معاملہ صرف ,ارذال, تک محدود نہیں رہے گا اب اشرافیہ کی عزت پر ہاتھ آزمانے کا مرحلہ آگیا -صرف پہلو خان ،تبریز انصاری،ناصر جنید کی ہی ماب لنچنگ نہیں ہوگی بلکہ پارلیمنٹ کے فلور پر رائے دہندگان کے منتخب نمائندوں جن کا نام ,کنور دانش علی, ہوگا دھجیاں اڑائی جائیں گی ۔سڑکوں چوراہوں پر دی جانے والی گالیاں و مغلظات ملک کے سب سے طاقتور پلیٹ فارم پر اقلیتی طبقے کےنمائندوں کو دی جائیں گی تاکہ مسلمانوں کے مراعات یافتہ اشرافیہ کو ذلیل کرکے عام مسلمان کو اپنی اوقات وحیثیت کا اندازہ دلایا جاسکے۔بھاگوت پہلے کہہ چکے ہیں کہ مسلمان خود کو برتر اور حکمران سمجھنے کا خمار دل ودماغ سے نکال دیں اور حال میں جینا سیکھیں تو بدھوڑی کا عمل اسی کا تسلسل ہے اور ووٹروں کو یہ پیغام کہ آپ سے میاں بھائی کی چوڑیاں, کسنے, کا وعدہ ایفا کیا جارہا ہے اس لئے 2024میں بھولنا نہیں ۔اتنا وقت گزرنے کے باوجود پی ایم کا اپنے ایم پی کی طرف سے پارلیمنٹ میں مسلم ایم پی کے خلاف حیا باختہ گالیاں دینے پر خاموشی اختیار کرنا بتاتا ہے اسپانسرڈ گالیوں کو ان کی درپردہ حمایت حاصل ہے -بدھوڑی نے اگر مسلم ایم پی کے لئے بھڑوے،آنتک وادی ،ملے کٹوے ،اگر وادی جیسے بیہودہ الفاظ استعمال کرنے کے ساتھ باہر دیکھ لینے کی دھمکی دی تو سمجھ لینا چاہئے کہ آگے کیا کچھ ہونے والا ہے -اس میں ان کا رول ایک مہرے کا ہے ان کو ٹارگٹ کلنگ کا کردار دیا گیا دانش علی کے آنسو بتاتے ہیں کہ ,تیر,نشانے پر لگے ہیں
اگر مسلمان سمجھ رہے ہیں کہ صرف وہی نشانے پر ہیں تو یہ ان کی غلط فہمی ہے -اسی سال عیسائیوں کو نشانہ بنانے کے چارسو کے قریب واقعات ہو چکے ہیں ،دلتوں اور آدی وادسیوں کو تختہ مشق بنانا عام بات ہے اور کناڈا تنازع کے پس منظر میں سکھوں کے خلاف بھی نفرت کی آگ بھڑکانے کی کوشش ہورہی ہے ان کے لئے گالیوں کی لسٹ کسان آندولن میں تیار کرلی گئی تھی
تو صاحبو خیر منائیے -آپ کا مراعات یافتہ اشرافیہ پطبقہ بھی نفرت کی چھری تلے آچکا ہے -تیاری کچھ بھی نہیں کیونکہ وقت کہاں ہے ہمارے پاس ؟ ذرا مردود ملعون ،منافق ،فرقہ باطلہ کی شناخت کرکے جہنم تو بھج دیں اور ہاں کنور دانش کے داڑھی نہیں ،کرتا پاجامہ بھی نہیں پہنتے ،مسلک کا بھی پتہ نہیں مگر ملا اور آنتک وادی کہا گیا -شاید بھدوڑی کے لئے بس دانش علی نام ہونا کافی ہے ۔یہ نوشتہ دیوار ہے بدھوڑیوں کی پوری فوج تیار ہے لنچنگ کے لئے -دیکھئے آگے آگے ہوتا ہے کیا

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN