اردو
हिन्दी
جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

تحریک عدم اعتماد: پاک سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پانچ اہم سوالات

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
تحریک عدم اعتماد: پاک سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پانچ اہم سوالات
126
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:ریاض سہیل

پاکستان کی گزشتہ 37 سال کی پارلیمانی تاریخ میں صرف دو ہی ایسے وزرائے اعظم، راجہ پرویز اشرف اور شاہد خاقان عباسی، گزرے ہیں جنھیں ایک مرتبہ قائد ایوان منتخب ہونے کے بعد ایوان سے دوبارہ اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں پڑی۔

جنرل ضیا الحق نے جب غیر جماعتی بنیادوں پر انتخابات کرائے اور جمہوری حکومت قائم ہوئی تو سنہ 1985 میں محمد خان جونیجو نے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا تاکہ اپنی اکثریت ثابت کر سکیں۔ محمد خان جونیجو کے بعد آنے والی حکومتوں میں بے نظیر بھٹو، میاں محمد نواز شریف، میر ظفر اللہ جمالی، چودھری شجاعت حسین، شوکت عزیز اور یوسف رضا گیلانی کو بھی اعتماد کا ووٹ لینے کی ضرورت پڑی۔

موجودہ وزیراعظم عمران خان سے قبل دو وزرائے اعظموں نے عدم اعتماد کی تحریکوں کا سامنا کرتے ہوئے حزب اختلاف کو شکست دی۔

سنہ 1989 میں بے نظیر بھٹو کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی۔ سنہ 2006 میں اس وقت کے وزیر اعظم شوکت عزیز کے خلاف بھی اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہو سکی تھی۔

حمایت اور مخالفت کے دروازے

قومی اسمبلی میں ہفتہ کو وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری اوپن ووٹ کے ذریعے ہو گی۔طریقہ کار کے مطابق ووٹنگ سے قبل ایوان میں گھنٹی بجائی جائے گی تاکہ جو بھی اراکین اسمبلی میں موجود ہیں وہ مقررہ وقت میں ایوان میں آ جائیں جس کے بعد دروازے بند کر دیے جائیں گے۔

ایوان میں آئیز (حق) اور نوز (مخالفت) کی دو لابیاں بنائی جائیں گی۔ جو اراکین عدم اعتماد کے حق میں ہوں گے وہ آئیز لابی کے دروازے کی طرف جائیں گے جہاں اسمبلی کا عملہ ان کے نام پر ٹک کا نشان لگا کر دستخط لے گا۔ اسی طرح نوز والی لابی میں مخالفت کرنے والوں کا ووٹ لیا جائے گا۔

رائے شماری مکمل ہو جانے کے بعد تمام اراکین دوبارہ اسمبلی میں داخل ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی کے بعد اسپیکر کی جانب سے نتیجے کا اعلان کیا جائے گا۔ اگر وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو جاتی ہے تو اسپیکر کی جانب سے تحریری طور پر صدر پاکستان کو آگاہ کیا جائے گا اور سیکرٹری کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہو گا۔

عدم اعتماد کے 24 گھنٹوں میں وزیراعظم کا انتخاب

آئین پاکستان کے مطابق وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ کے انتخابات اوپن ووٹ کے ذریعے ہوتے ہیں، جبکہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر سمیت دیگر منصبوں کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے کیا جاتا ہے۔

متحدہ اپوزیشن کی جانب سے میاں شہباز شریف کو وزیر اعظم کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے جن کا الیکشن بھی اوپن ووٹ کے ذریعے ہو گا۔ قانون کے مطابق عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں اسی روز اسپیکر نامزدگی جمع کرانے کا اعلان کریں گے جس کے بعد ان کی چھان بین ہو گی۔

اسپیکر کو ان نامزدگیوں کو قبول اور مسترد کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ اس کے بعد اگلے دن دوپہر بارہ بجے وزیراعظم کا الیکشن ہو گا۔ صدر پاکستان نو منتخب وزیراعظم سے حلف لیں گے جس کے بعد فوری کابینہ تشکیل دی جائے گی جس میں وفاقی وزراء اور مملکتی وزیروں سے صدر حلف لیں گے جبکہ مشیروں اور معاونوں سے حلف نہیں لیا جاتا۔

عام انتخابات کب ہوں گے؟

موجودہ قومی اسمبلی 25 جولائی 2018 کے انتخابات کے نتیجے میں عمل آئی تھی اور 15 اگست کو اسپیکر کا انتخاب کیا گیا تھا، آئین پاکستان کے آرٹیکل 52 کے مطابق اسمبلی کی مدت اس کے پہلے دن سے گنی جائیگی اس طرح موجودہ اسمبلی کی مدت 15 اگست 2023 کو مکمل ہو گی جس کے بعد نگران حکومت قائم ہو گی جو عام انتخابات کرائے گ0ی۔

وزیراعظم عمران خان قبل از وقت عام انتخابات کرانا چاہتے تھے۔ اگر ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہو جاتی ہے تو پھر یہ فیصلہ متحدہ اپوزیشن کرے گی کہ کب انتخابات کرائے جائیں۔

اس سے قبل متحدہ اپوزیشن کی قیادت کا یہ مؤقف رہا ہے کہ وہ پہلے انتخابی اصلاحات لائیں گے جس کے بعد انتخابات کرائے جائیں گے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وہ اس حق میں ہیں کہ ضروری اصلاحات کے بعد کوشش کرنی چاہیے کہ آزاد اور منصفانہ انتخابات کروائیں۔ ’پیشگی شرط انتخابی اصلاحات ہیں۔ یہ مراحل طے کرنے کے بعد فوری طور پر اس کی طرف رجوع کریں گے۔‘

بلاول بھٹو بھی اسی مؤقف کے حمایتی نظر آتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اب انتخابی اصلاحات کے بعد شفاف انتخابات کی طرف بڑھیں گے۔ اس سے قبل انھوں نے سپریم کورٹ میں بھی الیکشن اصلاحات کے بارے میں سفارشات جمع کرائی تھیں۔

سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو بھی طلب کیا تھا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے جمعے کے دن ملکی صورتحال پر اجلاس طلب کر لیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر قبل از وقت الیکشن کرائے بھی جائیں تو یہ اکتوبر میں ہی ممکن ہیں۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں یہ بیان دیا گیا کہ نئی حلقہ بندیوں کے لیے چار ماہ کا وقت درکار ہے اس لیے اکتوبر تک ہی الیکشن ممکن ہو سکتے ہیں۔

اگر قبل از انتخابات نہیں ہوئے تو اگلے ڈیڑھ سال کی مدت میں حکومت جب چاہے انتخابات منعقد کرا سکتی ہے۔

انتخابات سے قبل وزیراعظم قائد حزب اختلاف کی مشاورت سے نگراں وزیراعظم کو تعینات کریں گے، جس کے بعد تین ماہ کی نگران حکومت قائم ہو گی جو عام انتخاب کا انعقاد کرے گی اور اکثریت ثابت کرنے والی جماعت کو اقتدار سونپا جائے گا۔

ڈپٹی اسپیکر کے خلاف کارروائی ہو گی؟

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے مطالبات کیے جا رہے ہیں تاہم سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں ان کی رولنگ کو غیر آئینی تو قرار دیا ہے لیکن ڈپٹی اسپیکر کے خلاف کوئی کارروائی تجویز نہیں کی نہ ہی اب تک متحدہ اپوزیشن کی جانب سے کسی کارروائی کا اعلان یا مطالبہ سامنے آیا۔

یاد رہے کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے متحدہ اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک کو مسترد کردیا تھا جس کے بعد وزیر اعظم نے اسمبلیاں معطل کرنے کا اعلان کیا۔

سپریم کوٹ نے ابتدائی سماعت کے موقع پر صدر اور وزیر اعظم کی کارروائیوں کو عدالتی احکامات کے تابع کیا تھا جبکہ تحریری حکم میں اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی ان احکامات کا تابع کیا گیا ہے۔

(بشکریہ: بی بی سی )

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026

حالیہ خبریں

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN