نئی دہلی :(ایجنسی)
مرکزی وزارت روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز نے ایک نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ اس حوالے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا نوٹس چالان کاٹنے کے 15 دن کے اندر بھیجنا ہوگا۔ خبر کے مطابق وزارت نے تین روز قبل اس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ترمیم شدہ موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت جاری کردہ نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شواہد کو ریکارڈ میں تب رکھنا ہوگاجب تک کہ اس کا نمٹارہ نہیں ہو جاتا ہے ۔
نئے اصول کے مطابق اب رول توڑنے والے کی ویڈیو بنانا ہوگی
بتادیںکہ نئے تبدیل شدہ اصول کے مطابق اب رولز کی خلاف ورزی کرنے والوں کا چالان کاٹنے سے پہلے جہاں پہلے صرف تصاویر سے کام ہوجاتا تھا، اب اس شخص کی ویڈیو بنانی ہوگی۔ اور چالان جاری کرنے کے لیے الیکٹرانک انفورسمنٹ ڈیوائسز کا استعمال کیا جائے گا۔ جس میں اسپیڈ کیمرے، کلوز سرکٹ ٹیلی ویژن کیمرے، اسپیڈ گن، باڈی ویئربل کیمرہ ، ڈیش بورڈ کیمرہ، آٹومیٹک پلیٹ ریکاگنشن ، وزن کرنے والی مشینیں اور اس طرح کی بہت سی ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔










