اردو
हिन्दी
مئی 7, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

عمر شریف: وہ فنکار جس کا جادو 14 برس کی عمر میں چل گیا تھا

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
عمر شریف: وہ فنکار جس کا جادو 14 برس کی عمر میں چل گیا تھا
57
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر: طاہر سرور میر اور ریاض سہیل

پاکستان میں مزاحیہ تھیٹر کی دنیا پر ایک عرصے تک راج کرنے والے فنکار عمر شریف جرمنی میں انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی عمر 66 برس تھی اور وہ عارضۂ قلب سمیت کئی بیماریوں میں مبتلا تھے۔

عمر شریف کو علاج کی غرض سے 28 ستمبر کو پاکستان سے براستہ جرمنی امریکہ منتقل کیا جا رہا تھا تاہم ان کے خاندانی ذرائع کے مطابق جرمنی میں عارضی قیام کے دوران ہی ان کی طبعیت مزید بگڑی اور وہ جانبر نہ ہو سکے۔

عمر شریف کی اہلیہ کی بہن عنبرین نے بی بی سی کو بتایا کہ امریکہ کے سفر کے دوران ہی راستے میں ان کی طبیعت خراب ہوئی جس وجہ سے انھیں جرمنی میں روک لیا گیا۔ ’وہ وہاں گذشتہ چار دن سے زیر علاج تھے۔ انھیں نمونیا اور بخار تھا۔‘

عنبرین کے مطابق انھیں ان کی بہن زرین نے بتایا تھا کہ ڈاکٹر کہہ رہے ہیں کہ جیسے طبیعت بہتر ہوگی تو وہ امریکہ کے لیے روانہ ہوں گے لیکن بہتری نہیں آئی اور وہ سنیچر کی صبح انتقال کر گئے۔

عمر شریف کا اصل نام محمد عمر تھا اور وہ سرکاری ٹی وی کے مطابق کراچی میں 1955 کو پیدا ہوئے تھے۔ ان کی عمر چار سال تھی کہ والد کا انتقال ہو گیا اور ان کے خاندان کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

وہ کراچی میں جس علاقے میں رہائش پذیر رہے وہاں قریب قوالوں کے بھی گھر تھے۔ بچپن اور لڑکپن میں ان کی دوستی ان قوالوں کے بچوں سے رہی اور جب ہوش سنبھالا تو اپنے محلے کے مختلف کرداروں سمیت مشہور فلمی اداکاروں کی بول چال اور انداز کی نقالی کرنے لگے۔

یہی وجہ تھی کہ عمر شریف کی بذلہ سنجی، جملے بازی اور لطیفہ گوئی پورے علاقے میں مشہور ہو گئی تھی۔ سکول کے بعد عمر شریف جب گلی محلے میں نکلتے تو ان کے ارد گرد لڑکوں کا ہجوم ہوتا اور وہ انھیں ہنسانے میں مصروف ہو جاتے۔

عمر شریف نے پہلی رات ہی کرشمہ کر دکھایا تھا!

عمر شریف صرف 14 سال کی عمر میں تھیٹر سے بطور اداکار وابستہ ہوئے۔ ان کے سٹیج اداکار بننے کا قصہ بھی بہت دلچسپ ہے۔ کراچی کے آدم جی ہال میں جاری اسٹیج ڈرامے کے ایک گجراتی اداکار کو اپنے عزیزکی وفات پر ڈرامہ چھوڑ کر جانا پڑا تو شو سے دو گھنٹے قبل عمرشریف کو بلایا گیا اور میک اپ روم میں کاغذات کا پلندہ ہاتھ میں یہ کہہ کر تھما دیا گیا کہ تمہیں جوتشی بننا ہے۔

عمر شریف کو اس ڈرامے کے لیے تین بار انٹری دینا تھی۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے متعدد فنکار بتاتے ہیں کہ پہلی ہی انٹری پر ہی عمرشریف نے اپنی پرفارمنس سے حاضرین کے دل جیت لیے اور جب وہ سٹیج سے ہٹے تو دیر تک تالیاں بجتی رہیں۔ 14 سال کے عمر شریف کو اس ڈرامے میں بہترین کارکردگی دکھانے پر شو کے آخری دن پانچ ہزار روپے، 70 سی سی موٹرسائیکل اور پورے سال کا پٹرول انعام میں دیا گیا تھا۔

اور پھر انھوں نے اس میدان میں اداکاری کے علاوہ بطور مصنف اور ہدایتکار بھی اپنے فن کا لوہا منوایا۔ عمر شریف نے 70 سے زائد ڈراموں کے سکرپٹ لکھے جن کے مصنف، ہدایتکار اور اداکار وہ خود تھے اور ان ڈراموں نے مقبولیت کے ریکارڈ قائم کیے۔

’بہروپیا‘ وہ کھیل تھا جس میں عمر شریف کا ٹیلنٹ کھل کر سامنے آیا اور پھر ’بڈھا گھر پہ ہے‘ اور ’بکرا قسطوں پہ‘ نے انھیں پاکستان کے ساتھ ساتھ انڈیا میں بھی وہ مقبولیت عطا کی کہ عمر شریف برصغیر کے پسندیدہ مزاحیہ فنکار بن گئے۔

ڈرامہ بکرا قسطوں پہ کی مقبولیت اس قدر تھی کہ عمر شریف نے اس کے پانچ پارٹ بنائے۔ عمر شریف نے پہلی بار سٹیج ڈرامے ریکارڈ کرنے کا رواج بھی ڈالا۔ ’یس سر عید، نو سر عید‘ عمر شریف کا پہلا ڈرامہ تھا جس کی ویڈیو ریکارڈنگ کی گئی تھی۔ سٹیج ڈراموں کی ویڈیو ریکارڈنگ نے انھیں برصغیر سمیت دنیا بھر میں اردو اور پنجابی بولنے والوں کا پسندیدہ کامیڈین بنا دیا تھا۔

جب عمر شریف منور ظریف کے گھر کی دیواریں چومتے رہے

عمر شریف لڑکپن سے ہی برصغیر کے بےمثل مزاحیہ اداکار منور ظریف کے دیوانے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ منورظریف میرے روحانی استاد ہیں۔ کریئر کی ابتدا میں عمرشریف نے اپنا نام عمر ظریف بھی رکھا لیکن 70 کی دہائی میں مصری اداکار عمر شریف کی فلم ’لارنس آف عریبیا‘ کی نمائش ہوئی تو جواں سال محمد عمر، عمر شریف بن گئے۔

چند ماہ قبل ایک ٹی وی انٹرویو میں منورظریف سے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ان جیسا آدمی اور فنکار میں نے نہیں دیکھا، نہ مجھے کوئی ان جتنا اچھا لگا۔ہمارے ملک کے آرٹسٹ بڑے اعلیٰ ہیں لیکن سچ کہتا ہوں منورظریف دنیا میں دوسرا پیدا نہیں ہوا۔

عمر شریف بتایا کرتے تھے کہ ان کی بدنصیبی رہی کہ وہ زندگی میں منور ظریف سے ملاقات نہ کر سکے۔ وہ بتایا کرتے تھے کہ ایک مرتبہ کراچی کے ایک ہوٹل میں منورظریف سے ملاقات کرنے اپنے دوست صحافی پرویز مظہر کے ساتھ گئے تھے لیکن منور صاحب کی مصروفیات کے باعث ملاقات نہ ہو سکی۔

عمر شریف کی منور ظریف سے عقیدت کا یہ عالم تھا کہ ایک بار کراچی سے لاہور آئے تو داتا گنج بخش کے مزار پر حاضری دینے کے بعد سیدھے ٹیگور پارک میں منور ظریف کے گھر گئے اور گھر کی دیواریں چومتے رہے۔

90 کی دہائی میں عمر شریف کراچی سے لاہور منتقل بھی ہوئے جہاں انھوں نے اچھرہ میں شمع سنیما کو لاہور تھیٹر میں بدل دیا۔ مذکورہ تھیٹر میں عمر شریف نے کئی یادگار ڈارمے کیے۔

400 سے زائد گیٹ اپ، کردار اور لب ولہجہ

اسٹیج ڈراموں کے ساتھ ساتھ عمر شریف نے مسٹر420 ، مسٹر چارلی اور چاند بابو جیسی فلمیں بھی پروڈیوس کیں۔ مسٹر 420 کے لیے انھیں دو نیشنل اور چار نگار ایوارڈز بھی ملے جو پاکستان میں ایک ریکارڈ ہے۔ اس کے علاوہ انھوں نے جن فلموں میں کام کیا ان میں حساب، کندن، بہروپیا، پیدا گیر، خاندان اور لاٹ صاحب شامل ہیں۔

عمر شریف نے پاکستان میں نجی ٹی وی چینلز پر بھی شوز کیے اور ایسے ہی ایک شو ’عمر شریف ورسز عمر شریف‘ میں وہ 400 سے زیادہ بہروپوں میں نظر آئے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

اس شو کے لیے عمر شریف کے ساتھ کام کرنے والے میک اپ آرٹسٹ عمران نواب کا کہنا ہے کہ ’میں نے اور میرے والد نواب علی نے عمر شریف صاحب کو 400 سے زائد گیٹ اپ دیے اور انھوں نے اتنے ہی کردار اور لب و لہجے اختیار کیے۔

سینئر کامیڈین خالد عباس ڈار ہوں یا سہیل احمد یا پھر ان کے ساتھ کام کرنے والے حنیف راجہ، شہزاد رضا سب ہی ان کی ٹائمنگ اور فی البدیہہ جملے بازی کے مداح تھے۔

عمر شریف کی یہی ٹائمنگ اور جملے بازی تھی جس نے انھیں برصغیر کے مزاحیہ فنکاروں میں ممتاز کیے رکھا۔ پاکستان اور انڈیا کے نامور فنکار مانتے ہیں کہ ہیں کہ ’آدھا لافٹر عمر شریف کا لب و لہجہ تھا‘۔ ان فنکاروں کا کہنا ہے کہ عمر شریف کا مشاہدہ زبردست تھا اور سٹیج پر کھڑے ہوتے تو بات سے بات یوں ادا ہوتی جیسے آسمان سے بارش ہو رہی ہو۔

عمر شریف نے بگ بی کو اتنا ہنسایا کہ ان کی آنکھوں میں آنسو آ گئے

عمر شریف پاکستان کے شاید واحد مزاحیہ فنکار ہیں جن کے پرستار پوری دنیا میں موجود ہیں۔ امیتابھ بچن ہو، شاہ رخ خان یا بولی وڈ کے بڑے بڑے نام سب ان کے مداح تھے۔ ایک مرتبہ عمر شریف ممبئی گئے تو اداکارہ فرح اور تبو روزانہ گھر سے کھانے پکا کر اس ہوٹل لاتی رہیں جہاں عمر شریف قیام پذیر تھے۔

فرح نے بتایا تھا کہ جب وہ ڈپریشن کا شکار ہوئیں تو ان کے سسر نے عمر شریف کے مزاحیہ ڈرامے دیتے ہوئے کہا تھا کہ انھیں دیکھو۔ فرح کے مطابق عمر شریف کے ڈرامے دیکھ کر وہ اتنا ہنستی تھیں کہ ان کا ڈپریشن دور ہو گیا۔

دبئی میں ہونے والے زی سنی ایوارڈز میں راقم الحروف کو عمر شریف کے ساتھ شرکت کرنے کا موقع ملا۔ یہ وہی تقریب تھی جس میں بالی وڈ کے بڑے بڑے ناموں نے عمر شریف کا جادو دیکھا تھا۔

تقریب میں عمر شریف سٹیج پر آئے تو انھوں نے امیتابھ بچن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آج پہلی بار میں نے امیتابھ بچن صاحب کو زندہ دیکھا ہے یعنی لائیو (براہ راست) دیکھا ہے۔‘ عمر شریف نے گفتگو کا آغاز کیا تو امیتابھ بچن سنجیدگی سے سننے لگے لیکن چند ہی لمحوں بعد ہنستے ہنستے اور پھر قہقہے لگاتے امیتابھ بچن کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔

اسی تقریب میں یہ حقیقت بھی سامنے آئی کہ انڈین کامیڈینز عمر شریف سے متاثر ہی نہیں بلکہ انھیں اپنا گرو مانتے ہیں۔ بالی وڈ کے نامور مزاحیہ اداکار جاوید جعفری کا کہنا ہے کہ وہ لڑکپن سے عمر شریف کے دیوانے تھے اور انھیں ان کے ڈراموں کا ہر جملہ اور ہر حرکت ازبر ہے۔ جانی لیور کا کہنا ہے کہ پاکستان اس لحاظ سے خوش نصیب ہے کہ وہاں معین اختر اور عمر شریف جیسے کامیڈی سٹارز پیدا ہوئے۔

بیٹی کا صدمہ

عمر شریف نے تین شادیاں کی تھیں۔ سما ٹی وی پر ندا یاسر کے شو میں انھوں نے بتایا تھا کہ ان کی پہلی بیوی ان کی پڑوسن تھیں، ان کا گھر میں آنا جانا تھا اور وہ ان کی والدہ کا خیال رکھتی تھیں اس لیے انھوں نے ان سے شادی کی۔ عمر شریف کی دوسری شادی ڈرامہ آرٹسٹ شکیلہ قریشی سے ہوئی اور زیادہ نہیں چل سکی جس کے بعد تیسری شادی انھوں نے سٹیج اداکارہ زرین غزل سے کی۔

ان کی تیسری بیوی زرین ہی ان کے ساتھ بیرون ملک علاج کے لیے گئی تھیں جبکہ دونوں میں پراپرٹی کے معاملے پر ایک کیس سندھ ہائی کورٹ میں زیر سماعت تھا جہاں عمر شریف نے درخواست کی تھی کہ ان کی یادداشت کمزور ہے اور ان کی اہلیہ نے ان سے گفٹ ڈیڈ پر دستخط کراو لیے تھے اور وہ 11 کروڑ روپے مالیت کا فلیٹ فروخت کرنا چاہتی تھیں تاہم اس فیصلے سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔

عمر شریف کی زندگی میں ایک بڑا صدمہ ان کی نوجوان بیٹی حرا شریف کی موت کا بھی تھا، جن کی غیر قانونی پیوندکاری کے دوران ہلاکت ہو گئی تھی، ان کے بیٹے نے ایف آئی اے کو ایک درخواست دی تھی کہ لاہور کے ایک ڈاکٹر نے ان سے 34 لاکھ رپے لیے تھے اس کے بعد کشمیر منتقل کیا گیا جہاں آپریشن کے بعد حرا کی حالت بگڑ گئی اور اس کا انتقال ہو گیا، وہ بیٹی کا ذکر کرتے رنجیدہ ہو جاتے تھے۔

چند ماہ قبل سوشل میڈیا پر ایک تصویر نے عمر شریف کے مداحوں کو افسردہ کر دیا تھا۔ اس تصویر میں وہ ویل چیئر پر بیٹھے تھے جبکہ ان کی شیو بڑھی ہوئی تھی۔

یہ تصویر سامنے آنے کے بعد حکومت سندھ اور وفاقی حکومت نے ان کا علاج کروانے کا اعلان کیا اور اس سلسلے میں حکومت سندھ نے چار کروڑ روپے بھی جاری کیے جس کے بعد انھیں کراچی سے خصوصی ایئر ایمبولینس کے ذریعے امریکہ منتقل کیا جا رہا تھا جہاں ان کے دوست ان کا علاج کروانے کے کی یقین دہانی کروا چکے تھے۔

(بشکریہ : بی بی سی )

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN