اردو
हिन्दी
جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اب 17ریاستوں میں پھیلا اومیکرون ،دہلی میں پیر سے نائٹ کرفیو

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
اب 17ریاستوں میں پھیلا اومیکرون ،دہلی میں پیر سے نائٹ کرفیو
120
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی ؍بھوپال:(ایجنسی)

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر میں اومیکرون کے کل مریضوں کی تعداد بڑھ کر 422 تھی جو اب مدھیہ پردیش اور ہماچل کے اعدادو شمار جوڑنے کے بعد 431 ہوگئی ہے ۔ مدھیہ پردیش میںکووڈ 19-کے اومیکرون ویرینٹ کے آٹھ نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ سبھی حال ہی میں بیرون ملک سے واپس آئے تھے۔ اس ٹیم میں مجموعی طور پر 26 افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے تھے لیکن ان میں سے صرف آٹھ کے جینوم سیکوئنسینگ میں اومیکرون پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ہماچل پردیش میں بھی اومیکرون انفیکشن کے پہلے کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرہ خاتون کینیڈا سے منڈی آئی تھی۔

مدھیہ پردیش کے ریاستی وزیر داخلہ نروتم مشرا کے مطابق گزشتہ 45 دنوں کے دوران بیرون ملک سے اندور واپس آنے والے 26 افراد کووڈ پازیٹیو پائے گئے۔ ان کے نمونے جینوم سیکوئنسینگ کے لیے دہلی بھیجے گئے تھے، جن میں سے 8 اومیکرون مثبت پائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان 8 مثبت مریضوں میں سے 6 پہلے ہی منفی آ چکے ہیں اور انہیں اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے، جبکہ باقی 2 (دونوں بغیر علامات والے) اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

ذرائع کے مطابق اندور میں 8 اومیکرون مثبت مریضوں میں سے 3 امریکہ سے آئے تھے جبکہ دو تنزانیہ اور یوکے سے واپس آئے تھے جبکہ ایک گھانا سے واپس آیا تھا۔

دوسری جانب ملک کی قومی راجدھانی دہلی میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی حکومت اس مرتبہ بہت پہلے ہی الرٹ ہوگئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دہلی حکومت نے قومی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیس کو روکنے کے لئے رات کا کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیر سے دہلی میں نائٹ کرفیو ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق کل سے اگلے احکامات تک دہلی میں رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک نائٹ کرفیو رہے گا۔ تیزی سے بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کو دیکھتے ہوئے دہلی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

در اصل کل ہی خبر سامنے آئی تھی کہ دہلی میں نائٹ کرفیو، اسکولوں اور کالجوں اور غیر ضروری سامانوں کی دکانوں کو بند کرنے اور میٹرو ٹرینوں میں بیٹھنے کی گنجائش نصف کئے جانے کی اندیشہ ہے ، کیونکہ دہلی میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی شرح 0.43 فیصد پہنچ گئی ہے،جو کہ جی آر اے پی کے تحت یلو الرٹ شروع ہونے کے لئے 0.5 فیصد سے کچھ ہی کم ہے ۔

دہلی میں ہفتہ کو کورونا وائرس کے انفیکشن کی شرح 0.43 فیصد تک پہنچ گئی اور دارالحکومت میں 249 کیس رپورٹ ہوئے، جو 13 جون کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ انفیکشن کی شرح بھی 9 جون کے بعد سب سے زیادہ ہے، جب یہ 0.46 فیصد تھی۔ چار سطی جی آر پی اے کے کے تحت جب انفیکشن کی شرح 0.5 فیصد ہوتی ہے، تو اگلے دو دنوں کے لیے ‘یلوالرٹ شروع ہو جاتا ہے اور کئی طرح کی پابندیاں عائد کر دی جاتی ہیں ۔ اگر یہ انتباہ جاری کیا جاتا ہے تو دارالحکومت میں زیادہ تر سرگرمیاں اپریل کے لاک ڈاؤن سے مرحلہ وار دوبارہ شروع کے چند ماہ بعد ہی رک جائیں گی ۔

دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کووڈ کی تیسری لہر کے پیش نظر جولائی میں جی آر اے پی کو منظوری دی تھی۔ اس کا مقصد کووڈ کی صورتحال کی بنیاد پر پابندی اور ہٹانے کا واضح نظام بنانا ہے۔ ییلو الرٹ کے دوران رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو نافذ کرنے کا انتظام ہے جبکہ ریڈ الرٹ کے دوران مکمل کرفیو لگایا جاتا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

امریکا ایران معاہدہ
خبریں

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

08 جولائی
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ
خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

07 جولائی
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق
خبریں

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

07 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

Israel strategic failure

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

جولائی 6, 2026

حالیہ خبریں

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN